تعارف محمد شہزاد اویسی حاضرِ خدمت ہے

عبدالحسیب

محفلین
السلام علیکم

میں محمد شہزاد اویسی جو صحافت کے شعبے سے وابستہ اور سماج کی خدمت کا ادنٰی سا کارکن ہوں۔ اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر شے میں غور کرتا ہوں شاید اسی لئی حساس طبعیت کا مالک ہوں اور شعر و ادب سے دلچسپی پھر لازمی امر ہے۔

برداشت لفظ (برداشت کے موضوع پر تحریر تلاش کررہا تھا) کی وساطت سے اردو ویب تک پہنچ گیا جبکہ "ملا کی دوڑ مسجد تک" کے مصداق شہزی میاں شعر و سخن کے ایک چمن میں آپہنچے، جہاں اصلاح سخن کے دھاگہ سے دلچسپی نے باقاعدہ شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

یہاں استاتذہ کی اصلاح کے طریقے نے بہت متاثر کیا جو یقیناً میری بھی رہنمائی فرمائیں گے۔

آپ کی محبت و توجہ کا متمنی
شہزی مشک

ایک اکیلہ کیا میں کرتا معاشرے میں
میں بھی تو ہوں اک مسیحا کے آسرے میں


خوش آمدید محمد شہزاد اویسی

بے شک یہاں اصلاح ہی اصل مقصود ہے ۔کہیں اگر آپ کو ایسا لگے کہ اصلاح نہیں تنقید ہے تب بھی وہ اصلاح ہی ہوگی، تنقید برائے اصلاح نہ کہ تنقید برائے تنقید ۔
 
Top