تعارف محمد احمد ایک تعارف

شمشاد

لائبریرین
لیں جی یہ دھاگہ تو آج ہی دیکھا ہے تو رسم دنیا نبھاتے ہوئے خوش آمدید بلکہ صمیم قلب سے اردو محفل میں خوش آمدید۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بابا جانی ایک بندہ پکڑائی ہی نہ دے تو کیا کیا جاسکتا ہے ۔ ہم تو ٹھہرے شوہر مگر محمد احمد تو ابھی تک مظلومین میں شامل نہیں ہوا پھر بھی۔۔
خیر کچھ روز قبل بات ہوئی تھی تو موصوف نے پھر وعدے کی سولی پر لٹکا دیا ہے۔۔

شاید اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ کسی سے تحریری وعدہ نہ کرو۔ :)

وقت کا پتہ نہیں چلتا کہاں گیا۔ یہ اتنی پرانی بات ہوگئی کہ ہم وعدہ کر کے ہی بھول گئے۔ ویسے اب یہ مشکل سوالات دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے اس بار چار سال کی ہی مہلت مانگوں ۔ :D
 
لو میں نیرنگ کی شاعر والی بات کو مذاق سمجھتا رہا کہ شاید شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے نیرنگ خیال نے احمد کو شاعر بنا دیا مگر اس تعارف میں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔

ادھر منزل تمہاری ہے پڑھ کر شک کی گنجائش نشتہ ہو چکی ہے۔ :)

اس کا مطلب ہے کہ میرے مسافر ہونے کی بات بھی یقینا سچ ہی ہوگی۔ :LOL:
 
نیرنگ خیال

میں عموماً سچ ہی بولتا ہوں محب بھائی۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
لو میں نیرنگ کی شاعر والی بات کو مذاق سمجھتا رہا کہ شاید شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے نیرنگ خیال نے احمد کو شاعر بنا دیا مگر اس تعارف میں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔

ادھر منزل تمہاری ہے پڑھ کر شک کی گنجائش نشتہ ہو چکی ہے۔ :)

اس کا مطلب ہے کہ میرے مسافر ہونے کی بات بھی یقینا سچ ہی ہوگی۔ :LOL:

نیرنگ خیال بھائی نے پائتھون کہانی بڑی ریسرچ کے بعد لکھی تھی محب بھائی۔۔۔! :) اب مسافر والی بات تو آپ ہی بتائیں گے۔ :p

یوں تو ہم سب ہی مسافر ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال بھائی نے پائتھون کہانی بڑی ریسرچ کے بعد لکھی تھی محب بھائی۔۔۔ ! :) اب مسافر والی بات تو آپ ہی بتائیں گے۔ :p

یوں تو ہم سب ہی مسافر ہیں۔ :)

واقعی ، بڑی گہری اور دوریبن نگاہ ہے نیرنگ کی ۔

مسافر ہوں اور سفر در سفر (انگریزی اردو دونوں والا ) درپیش ہے ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
واقعی ، بڑی گہری اور دوریبن نگاہ ہے نیرنگ کی ۔

مسافر ہوں اور سفر در سفر (انگریزی اردو دونوں والا ) درپیش ہے ۔ :)

میں بلال کی کمی پوری کر دیتا ہوں:

دیارِ الفت میں اجنبی کو سفر ہے درپیش ظلمتوں کا​
کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے ذرا دریچہ اُجال رکھنا​
:)
 
اجنبی کا لفظ کتنا خوبصورت استعمال کیا ہے احمد ۔ :)

ایک من پسند شعر یاد آ گیا ہے ۔

مجھ سے کیا پوچھتے ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی کیا بتائے گا اجنبی کے بارے میں
 
محمداحمد

لائبریرین
اجنبی کا لفظ کتنا خوبصورت استعمال کیا ہے احمد ۔ :)

محب بھائی یہ خوبصورت شعر اعزاز احمد آذر کی خوبصورت غزل کا ہے۔

ایک من پسند شعر یاد آ گیا ہے ۔

مجھ سے پوچھتے کیا ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی بتائےکیا اجنبی کے بارے میں

بہت خوب۔۔۔! بہت اچھا شعر ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شاید اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ کسی سے تحریری وعدہ نہ کرو۔ :)

وقت کا پتہ نہیں چلتا کہاں گیا۔ یہ اتنی پرانی بات ہوگئی کہ ہم وعدہ کر کے ہی بھول گئے۔ ویسے اب یہ مشکل سوالات دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے اس بار چار سال کی ہی مہلت مانگوں ۔ :D
سوالوں کے جوابات؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top