محفل کے پانچ ہزار اراکین ہونے پر مبارکباد

افلاطون

محفلین
پانچ ہزار اراکین کا سنگ میل بہت بہت مبارک ہو۔ بلاشبہ محفل سا مہذب اور ادبی ماحول کہیں اور میسر نہیں(y):applause:
 
نکتہ ور

محفلین
اب اگر محترم نبیل دس "فعال ترین" اراکین اور دس "غائب ترین" اراکین کے نام دے سکیں تو کیا ہی اچھا ہو
ویسے میرا نام ان دونوں میں نہیں آنے والا :laughing: ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فعال یا غیر فعال ترین ہونےکا کوئی پیمانہ موجود نہیں ہے۔ کچھ لوگ بیس ہزار پیغامات پوسٹ کرنے کے بعد بھی غائب ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ کئی سال خاموشی کے بعد باقاعدگی سے پوسٹ کرنے لگتے ہیں۔
 
خیر مبارک، خیر مبارک
آپ سب دوستوں، بھائیوں، بہنوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

پانچ تھے، پچاس تھے، اب پانچ ہزار
دیکھئے پھیلی مسلسل یہ بہار
ہیں مثالِ گل سخنور سب یہاں
جن کی خوشبو سے زمانے میں ہے پیار
 
صرف 5 یا 8 دس ہزاری سے ہی کیو، کم از کم 35 یا 40 ہزاری تو۔
جو بھی ہو اردو محفل نے بلا مقابلہ جیت جانا ہے۔
ارے بھیا 35، 40 کے لئے تو شیزان سید شہزاد ناصر اور امجد علی راجا ہی کافی ہیں، پورے فورم کو تکلیف دینے کی ضرورت کیا ہے :)
ہمارے بس سے بات باہر ہو گئی تو محمد خلیل الرحمٰن بھائی سنبھال لیں گے۔
(اللہ پاک معاف کرنا، تکبر یا غرور میں نہ پکڑ لینا، آج خوشی کا موقع ہے تو جذبات ذرا زوروں پر ہیں)
 
یار کیوں بدنام کرنے پر تُلے ہوئے ہو :laughing3:
 
شوکت پرویز

محفلین
اور دوستی کی توہین ہمیں گوارہ نہیں
سر تسلیمِ خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے :)
جناب! ہمیں شعلے فلم کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا، جس میں دھرمیندر اپنی اور امیتابھ کی تعریف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ۔۔۔
دھرمیندر: ہم پندرا بیس پر تو بھاری پڑ ہی سکتے ہیں۔۔ کیوں جئے، میں نے کچھ زیادہ تو نہیں بول دیا؟
امیتابھ: پارٹنر! اب بول ہی دیا ہے تو دیکھ لیں گے۔۔۔

فرہنگ:
دھرمیندر = امجد علی راجا صاحب
امیتابھ = سید شہزاد ناصر صاحب
 
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا :laughing3:
 
جناب! ہمیں شعلے فلم کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا، جس میں دھرمیندر اپنی اور امیتابھ کی تعریف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ۔۔۔
دھرمیندر: ہم پندرا بیس پر تو بھاری پڑ ہی سکتے ہیں۔۔ کیوں جئے، میں نے کچھ زیادہ تو نہیں بول دیا؟
امیتابھ: پارٹنر! اب بول ہی دیا ہے تو دیکھ لیں گے۔۔۔

فرہنگ:
دھرمیندر = امجد علی راجا صاحب
امیتابھ = سید شہزاد ناصر صاحب
بہت خوب، مزہ آیا
دھرمیندر = امجد علی راجا صاحب
امیتابھ = سید شہزاد ناصر صاحب[/quote]
ٹھاکر = شوکت پرویز
گبر سنگھ = کون بنے گا گبر سنگھ؟
 
Top