محفل کے نامعلوم رُکن سے ملاقات

اب تک آپ نے انہی لوگوں سے ملاقات کے تذکرے پڑھے ہوں گے جو ایک دوسرے کو آپس میں جانتے تھے یا ملاقات کے بعد ان کی جان پہچان ہوگئی۔ لیکن آج کا قصہ کچھ دل چسپ اور منفرد ہے۔

تعلیمی درسگاہوں اور جامعات میں نابینا طلبا و طالبات کو دورانِ امتحان یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی کو بطور لکھاری بٹھالیں تاکہ وہ بندہ انہیں امتحانی پرچہ انہیں پڑھ کر سنائے اور وہ جوابات لکھواتے جائیں اور لکھاری انہیں لکھتا جائے۔ جامعہ کراچی میں، میری جماعت میں تین نابینا طالبات ہیں۔ ان میں سے دو طالبات کا آج "اسلامی تاریخ" کا پرچا تھا۔ جب وہ اپنے لیے کسی لکھاری کی تلاش کررہی تھیں تو سب نے مجھے کہا کہ تم چلے جاؤ ایک کے ساتھ تو۔۔۔ میں اپنے کل کے پرچے کی تیاری کررہا تھا لیکن بہرحال ان کے ساتھ جانے کو تیار ہوگیا۔ دوسری طالبہ کے ساتھ ہماری کلاس کی دوسری لڑکی جارہی تھی۔

قصہ مختصر، جب ہم کمرہ امتحان میں پہنچے اور پرچہ میرے ہاتھ آیا تو خوشگوار حیرت ہوئی۔ جانتے ہیں کیوں؟ امتحانی پرچہ کی کمپوزنگ جمیل نوری نستعلیق میں ہوئی تھی۔ :) اور "شعبہ اسلامی تاریخ" غالباً "کلک" کے خط نسخ میں لکھا تھا۔ :happy:

پرچہ بہت مختصر تھا۔ آدھ گھنٹہ میں ہوگیا۔ مجھے حیرانی تھی کہ کیا واقعی اتنا مختصر پرچا ہے؟ میں نے کمرے میں موجود استاد صاحب سے دریافت کیا۔ وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے تصدیق کی کہ ہاں، اتنا ہی ہے۔ پھر میں اپنے مطلب کی بات پر آیا۔ ;)

میں نے ان سے پوچھا کہ "یہ پرچا کس نے بنایا ہے؟

بولے، "میں نے۔"

میں نے کہا، "یہ فونٹ تووووو۔۔۔۔ جمیل۔۔۔۔۔"

بولے، "جمیل نوری نستعلیق ہے۔"

میں حیران۔۔۔ پوچھا، "آپ کو کیسے ملا؟"

اب وہ مجھے گھوریں۔۔۔ پوچھنے لگے، "آپ۔۔۔۔ عمار۔۔۔؟؟؟"

میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی۔ میں نے کہا، "جی۔۔۔ آپ؟" :confused:

بولے، "میں فیصل۔۔۔!"

میرا پہلا تکا تھا کہ فیصل قریشی؟؟؟ :biggrin: بولے، "نہیں۔۔۔ فیصل قریشی نہیں۔ میں محفل پر اس نام سے نہیں ہوتا۔"

اب میں نے پوچھا بھی کہ پھر کس نام سے ہوتے ہیں تو مسکراکر یہ کہتے ہوئے چل دیے کہ "یہ رہنے دیں کہ کس نام سے ہوتا ہوں۔" :(

میں کمرے سے باہر چلا آیا۔
 
:eek:

اب پتا نہیں، وہ محفل کے کون سے رُکن ہیں۔۔۔۔ :confused: اور اللہ جانے، انہیں میرا یہاں یہ واقعہ لکھ دینا کیسا لگے۔۔۔ میں تُکا ماروں اور وہ صحیح ہوجائے تو کہیں وہ برا نہ مانیں۔ :idontknow:

اس لیے میں قیاس کے گھوڑے نہیں دوڑا رہا اب۔ :tongue:
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، یا یہ وہی تو نہیں تھے جنہوں نے تمہارے ساتھ ملاقات کا قصہ لکھا تھا۔۔۔ :surprise:
 
نبیل

تکنیکی معاون
فیصل صاحب، برا نہ مانیے گا، میں عمار کے ساتھ مذاق کر رہا ہوں۔
محفل فورم پر تشریف لانے اور نوری نستعلیق فونٹ کو استعمال کرنے کا شکریہ۔
 
طالوت

محفلین
آپ کو پہلے خبر نہیں تھی ؟ حیرت ہے ۔۔۔

------
----
عمار قصہ تو واقعی دلچسپ ہے ، مگر تجسس کے مارے میری کنپٹیوں پر کجھلی شروع ہو گئی ۔۔
(اسے کوئی جوؤں کا بہانہ نہ بنائے کہ یہ حصہ کنپٹیوں کے اس حصے پر مشتمل ہے جہاں بال نہیں ہوتے)
وسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
دلچسپ ملاقات ہے عمار :)

اور فیصل صاحب، جناب عشق اور مشک کب تک چھپائیں گے اب باضابطہ بھی تشریف لے آئیں :)
 
زونی

محفلین
عمار سوچو ذرا یہ کوئی ایسا رکن بھی ہو سکتا ھے جو خاتون کے نک سے آتا ہو محفل پہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اب میں نے پوچھا بھی کہ پھر کس نام سے ہوتے ہیں تو مسکراکر یہ کہتے ہوئے چل دیے کہ "یہ رہنے دیں کہ کس نام سے ہوتا ہوں۔" :(

میں کمرے سے باہر چلا آیا۔

میرا دل چاہ رہا ہے کہ اسے کچھ فکشن کا رنگ دے دوں، جیسے کہ:

میں نے ڈرتے ڈرتے نے اس دلربا سے اس کا نام دریافت کیا تو وہ مسکرا کر گویا ہوئی "گلاب کو جس نام سے بھی پکارو اس سے خوشبو ہی آئے گی"۔ یہ کہہ کر وہ مڑی اور اس نے اپنے بازو ہوا میں بلند کیے۔ اس سے پہلے کہ مجھے کچھ پتا چلتا، ایک گڑگڑاہٹ کی آواز آئی اور وہ راکٹ کی طرح اڑتی ہوئی چھت توڑ کر اوپر کو پرواز کر گئی۔
میں دیوانہ وار بھاگتا ہوا ڈیپارٹمنٹ کی چھت پہنچا تو وہ غائب ہو چکی تھی۔ نیلگوں آسمان پر ایک سنہری لکیر اس کے گزرنے کا نشان دے رہی تھی۔
بس اس دن سے میری رات کی نیند اور دن کا چین ختم ہو گیا ہے اور میں شیو بڑھائے مجنوں کی طرح اپنے ڈیپارٹمنٹ میں وہی جمیل نستعلیق میں کمپوز کیا ہوا کوئسچن پیپر سینے سے لگائے پھرتا رہتا ہوں۔
:rollingonthefloor:
 
جیا راؤ

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

کیا یہ واقعی نبیل صاحب کی پوسٹ ہے؟؟؟:eek::eek::eek:
:biggrin::biggrin:
 
زونی

محفلین
میرا دل چاہ رہا ہے کہ اسے کچھ فکشن کا رنگ دے دوں، جیسے کہ:

میں نے ڈرتے ڈرتے نے اس دلربا سے اس کا نام دریافت کیا تو وہ مسکرا کر گویا ہوئی "گلاب کو جس نام سے بھی پکارو اس سے خوشبو ہی آئے گی"۔ یہ کہہ کر وہ مڑی اور اس نے اپنے بازو ہوا میں بلند کیے۔ اس سے پہلے کہ مجھے کچھ پتا چلتا، ایک گڑگڑاہٹ کی آواز آئی اور وہ راکٹ کی طرح اڑتی ہوئی چھت توڑ کر اوپر کو پرواز کر گئی۔
میں دیوانہ وار بھاگتا ہوا ڈیپارٹمنٹ کی چھت پہنچا تو وہ غائب ہو چکی تھی۔ نیلگوں آسمان پر ایک سنہری لکیر اس کے گزرنے کا نشان دے رہی تھی۔
بس اس دن سے میری رات کی نیند اور دن کا چین ختم ہو گیا ہے اور میں شیو بڑھائے مجنوں کی طرح اپنے ڈیپارٹمنٹ میں وہی جمیل نستعلیق میں کمپوز کیا ہوا کوئسچن پیپر سینے سے لگائے پھرتا رہتا ہوں۔
:rollingonthefloor:

:rollingonthefloor:

آخری لائن بہت زبردست ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
جیا راؤ

محفلین
ویسے کس ڈیپارٹمنٹ کے تھے موصوف؟؟
ہم ایکدم تجسس میں مبتلا ہو گئے۔۔ یونیورسٹی میں تو اور بھی بہت سے اراکین ہونگے ناں محفل کے۔۔۔ :confused::confused:
 
عسکری

معطل
اوکے تو ہم اور ہمارے استاد بھی ایک ہی محفل میں ہوتے ہیں اور چھپ کر۔اچھا ہے سر فیصل کو ہمارا سلام
 
arifkarim

معطل
آجکل "جمیل نوری نستعلیق" کی وجہ سے عجیب و غریب واقعات ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے بزنس ٹھپ اور کچھ کے آسمان تک پہنچ گئے ہیں۔۔۔
عمار کی اتفاقی مُلاقات کے متعلق یہی کہوں گا کہ "ہر" ایرے غیرے سے بات کرنے سے گریز کریں :)
 
Top