مبارکباد محفل کے سند باد جہازی مہدی نقوی حجا ز کو دلی مبارکباد

مہدی نقوی حجاز بھائی کو ہماری جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد قبول ہو۔
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس پزار
بہت شکریہ جناب خلیل صاحب۔
اس بھائی کہنے میں آپ اپنی عمر تو کم نہ کر سکے لیکن ہماری عمر میں قبلہ نے کم از کم تین برابر بڑھوتی فرما دی ہے۔ خدا آپ کی خواہشات پوری کرے۔:D
 
مہدی صاحِب
سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔
اب کچھ اور کیا کہوں کہ ڈرتا ہوں کہ اگر مزید کچھ اور لکھا تو آپ بھی ویکیپیڈیا والی اردو+فارسی شروع کر دیں گے;)
بہت شکریہ حضرت، قبلہ، محترم، عالی جاہ جنابِ بلال اعظم بلالؔ صاحب!
 
محفل کے سند باد جہازی مہدی نقوی حجا ز کو دلی مبارکباد
happy-birthday-1.jpg
:rose::rose: ایک مدّت پردہ میں رہنے والے:rose::rose:
:giftwithabow::giftwithabow: نسبتاً بزرگ و نوعمر و نوجوان مہدی نقوی حجاز:giftwithabow::giftwithabow:
:p:p کو یومِ میلاد اور یک ہزاری منصب پر مجھ ناچیز مغزل اور میری بیگم کی جانب سے :p:p
:p:p دلی مبارکباد ، فون پر مبارکباد تو دے دی مگر مجال ہے موصوف نے حاتم طائی کو شرمندہ کرنے کی رتّی برابر بھی کوشش:p:p
:p:p کی ہو کہ کیک شیک کا ہی پوچھ لیتے ہاہاہاہ :p:p
:party: لیجے یہ خلوص سے بھیگے ہوئے کچھ پھول آپ کی نذر :party:
Roses-e1328895048887.jpg
مہدی نقوی حجاز بھائی ہماری دعا ہے کے اللہ آپ کو ہمیشہ ہر میدان میں سرخرو فرمائے آمین ثم آمین
جناب مغزل صاحب!
پڑھائی کے اس خون آشام زمانے میں آپ کی اک ٹیلیفون کال ہمارے کانوں میں جلترنگ گھول گئی۔
اور ہم اپنے آپے میں آئے کہ اس جہاں میں پڑھائی کے علاوہ بھی "چمن اور بھی ہیں آشیاں اور بھی ہیں" اور آپ کی مہربانی کہ آپ نے ہماری سالگرہ کا اہتمام کیا اور ہمیں اصحاب الفت و محبت کی "محفل" لا کھڑا کیا۔
خدا را شکر کہ ایں ہم با عافیت بگذشت
وگرنہ نیست درخشاں چنان مقدر ما!!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ حضرت، قبلہ، محترم، عالی جاہ جنابِ بلال اعظم بلالؔ صاحب!
محترم مجھے لگتا ہے کہ آپ حُسنِ ظن کی ساری حدوں کو پھلانگنے کی تیاری کر کے آئے ہیں لہٰذا احتیاطاً سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے کیونکہ آگے سپیڈ بریکر ہے:p
 
محترم مجھے لگتا ہے کہ آپ حُسنِ ظن کی ساری حدوں کو پھلانگنے کی تیاری کر کے آئے ہیں لہٰذا احتیاطاً سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے کیونکہ آگے سپیڈ بریکر ہے:p
اسے "زن" سے تبدیل کر دیجے ۔۔۔ پھر آپ کے تمام مقاصد پورے ہو جائیں گے۔ :ROFLMAO:
 
Top