محفل کے دوستوں کی محبتوں کو سلام۔۔۔۔۔مجھے اس دارفانی میں رہتے آج 37 برس ہو گئے

دوستو : آپ سبھی کی خدمت میں اشرف علی بستوی کا سلام پہونچے۔۔۔۔۔۔۔ مجھے اس دارفانی میں رہتے آج 37 برس ہو گئے
محفل کے دوستوں کی محبتوں کو سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی میری طے شدہ عمر جو اللہ تعالی ہی کو معلوم ہے ،اس میں سے 37 برس کم ہو گئے یہ ماہ و سال کتنی تیزی سے گذر گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا احساس اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ذرا بھی نہیں ہوا اس کا علم مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک اور اردو محفل سے اس وقت ہوا جب کچھ دوستوں نے مجھے فیس بک پرسال گرہ کی مبارک باد پیش کی تو ایک لمحہ کے لیے فرط مسرت سے دل باغ باغ ہو گیا لیکن اگلے ہی ساعت یہ خوشی کافور ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں نے یہ محسوس کیا میں نے تو 37 برس یوں ہی گذار دیے ،
دوستو اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو وقت کی قدر کرنے والا بناءے اور میں اپنی بقیہ زندگی رضاءے الہی اور خدمت خلق میں گذار روں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یوم پیداءش کے موقع پر ، مبارک باد پیش کرنے والے سبھی دوستوں کا بے حد شکریہ ۔
 
wheat_wind.jpg
 

الف عین

لائبریرین
سالگرہ کی مبارکباد۔
37 سال کو لاکھوں گھنٹے بھی کہا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہ ابھی تو نصف صدی بھی نہیں گزری!!
 
اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اشرف بھائی
آپ نے خود احتسابی کیا اس سے بڑھ کر اور بڑی بات کیا ہو کتی ہے
یہی چیز انسان کو آگے بڑھاتی ہے
ہم آپ کے بہتر مستقبل کے دعا گو ہیں ۔
 
تمام ہی احباب کا بے حد شکریہ
جنھوں نے اپنی دلپذیر چاہتوں کا نذرانہ پیش کیا
رمضان المبارک کی سب ڈھیروں مبارکباد
یہ مبارک مہینہ ہمارے پورے خطہ کے لئے امن و امان اور رحمت و برکت کا مہینہ ثابت ہو۔
 
Top