الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پلنگ والا واقعہ ٹھیک سے یاد نہیں آ رہا اسی لیے سائیڈ ٹیبل کو گھسیٹ لایا 🙂
تصویر بھجتے ہیں آپ کو اگر ملتی ہے ٹوٹے پلنگ کی۔ جو باغیچے میں لکڑیوں کی صورت پھینکا تھا ٹوٹے ٹوٹے کر کے۔ وہ بھی کھبے یاتھ سے۔ دایاں تو بیکار تھا تب۔
 
بولے تو!!
وہ پوری لڑی پڑھنے سے مراد ازالیہ صاحبہ کے تعارف والی پوری لڑی تھا۔
مجھے تو لگا کہ بقیہ اقتباسات کے متعلق بات کر رہے ہیں۔ تاہم یہ لڑی تو ایک عام دعوت ہے بھئی، سبھی محفلین اقتباسات ایڈ کرتے جائیں۔
اگر میری میموری اتنی سپیسفک ہوتی تو ضرور بالضرور کرتی لیکن مجھے تو بہت مسئلہ ہے lack of specificityکا میموری میں۔ شاید انٹرویو میں بھی کہیں ذکر کیا تھا آٹھ سال قبل بھی۔
 
اس ایک "پھلدار" مراسلے نے تیسری جنگِ عظیم کو روکنے میں وہ کردار ادا کیا، جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ٹرمپ کی ٹویٹ (یا بیان) نے کیا۔ سیاق سمجھنے کے لئے پوری لڑی پہ طائرانہ نظر ضرور دوڑائیے گا۔
یہ والی لڑی مزیدار تھی کہ اس زمانے کے تقریباً سارے لفظوں کے کھلاڑی خانان و خانمائیں لنگر والی لائین میں لگے ہوئے تھے۔ پر ایک مراسلے نے سب کو بھگتا دیا۔
 
یاز

محفلین
نئی رکن ہیں نہ انجانی ہیں سیما علی اس لئے خوش آمدید کہنا بھی فروعات میں شامل ہی ہے۔ تعارف پر کچھ رائے ظاہر کی جائے، لیکن تعارف ہے کہاں؟ صرف یہ اطلاع ملی کہ رٹائرڈ ہیں یعنی پہلے ملازمت کرتی تھیں۔ اس سے زیادہ جو کم از کم مجھے معلوم ہے وہ یہ ہے:
کراچی سے تعلق ہے
بنک میں ملازم تھیں
عمر ساٹھ کو پار کر گئی ہے لیکن سٹھیائی نہیں ہیں
اور یہ کہ کووڈ ویکسین لگوا چکی ہیں!
 
یاز

محفلین
یوں تو ہم اس محفل سے روٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ تعارف اتنا جاندار ہے کہ لگتا ہے ادبی سرقہ ہے۔ لہذا مداخلت کرنی ہی پڑی۔ معذرت اس شوخی کے لیے ۔ سدا خوش رہیں آمین
ویسے آج ہم کو یہ اردو محفل جوائن کئے پورے پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
 
یاز

محفلین
یہ والی لڑی مزیدار تھی کہ اس زمانے کے تقریباً سارے لفظوں کے کھلاڑی خانان و خانمائیں لنگر والی لائین میں لگے ہوئے تھے۔ پر ایک مراسلے نے سب کو بھگتا دیا۔
اور اس مراسلے کے بعد ایسا امن ہوا کہ شیر اور بکری ایک گھاٹ سے پانی پینے لگے۔
 
یاز

محفلین
یہ آخری مراسلہ تھا 😢
اُردل، اب تک کی میری کارکردگی!
Untitled1.jpg
 
کیا آپ نے گھر میں نام "مون" رکھا ہوا ہے؟
تو جی یہ تاریخی مراسلہ داغا گیا ہے یاز بھائی کی طرف سے۔

یہ آپکو محفل پر کہیں نہیں ملے گا کیونکہ یہ محفل پر داغا ہی نہیں گیا اسلئے میں آپکو اسکا کچھ سیاق و سباق بتاتا ہوں اگرچہ آپکو اتنا لطف نہیں آئےلیکن مجھے آج بھی بہت چس آتی اور میں گاہے بگاہے استعمال بھی کرتا اگرچہ اتنا لینڈ نہیں ہوتا۔

توجی بات08-09 دوسرے فورم پر ایک خاتون ہوا کرتی تھیں مون نامی ، مطلب لڑکی تھیں اب خاتون ہو گئیں ہوں گی جوان خون بات بات پر جوش مارا کرتا تھا وہ کسی نہ کسی بات پر کسی نہ کسی سے انکی تو تو میں چلتی رہتی تھی کبھی @ایک بھائی کی طرح مریکا کا دفاع تو کبھی وقار عظیم نامی اک جوان سے آل سعود کے خلاف غیر آہنسائی فائرنگ۔ کبھی مریم افتخار کی طرح حقوقِ نسوا کا پرچار توکبھی بس ایویں ای کوئی لڑی کھول لی کہ "میرا دل کردا پیا میں ہن لڑنا اے۔"

خیر ایک دوسرے شخص سے ہاشمی نامی آئی ڈی سی وہ کافی معقول قسم کے شخص تھے ان کا ایک جملہ مریکی کزنوں کو ایموشنل کرنے کے لئے میض بکثرت استعمال کرتا ہوں کہ " خدا توں بعد اسیں مریکا دا دتا ای کھانے پئے آں" خیر مون کے ساتھ ان کا سینگ اکثر پھنس ہی جایا کرتا تھا اک دن خدا کی کرنی ایسی ہوئی ان سے شاید کسی نہ سوال کیا یا خود ہی انہوں نےکسی پوسٹ میں تذکرہ کیا کہ "یار میں تے گھر اکثر لڑ پینا"
اس پر اینٹری ہوئی یازغل گاندھی جی انہوں بنا تمہید باندھے پہلی ہی سانس میں فرمایا کہ "کیوں تسی گھر اچ اپنا ناں مون رکھیا ہویا اے؟"

اور یوں یہ بے مثال جملہ مجھ ناچیز کی ناقص عقل میں پھنس گیا اور اسکا استعمال میں اکثر دوستوں کے ساتھ کرتا رہتا ہوں تاہم پس منظر کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ لینڈ کبھی نہیں کر پایا لیکن یہ حلقہ احباب میں ایک منفرد مقام کا حامل ضرب التقسیم جملہ بنا چُکا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
 
ویسے صاب تسی منو ناں تہاڈی مرضی لیکن شغل شغل اچ اے اک ہور تاریخ ساز مراسلہ نہیں ہو گیا یاز
 
محفل پہ جو لوگ ہمیشہ اچھے لگے تقریبا سب کا ذکر کہیں نہ کہیں کرتی رہی لیکن محفل پہ ہی کچھ لوگ بہت برے لگتے تھے۔ نام اس لیے نہیں لوں گی کہ خود بھی یاد نہیں کیونکہ زیادہ انٹریکٹ نہیں کیا ان سے۔ لیکن اس طرح کے مراسلہ جات والے لوگ جو ہر اچھی چیز کا بھی منفی پہلو نکال کے اپنی طرف سے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا یہ صاف گوئی ہے۔ چلیں کبھی تو ہوا کہ کوئی رزم حق و باطل ہے اور آپ وہاں صاف گو ہو رہے ہیں تو بہترین ہے لیکن یہ کیا کہ جیسے اوپر کے کسی مراسلے میں بھی تھا کہ کوئی اپنے پسندیدہ محفلین بتا رہا ہے اور کوئی دوسرا یہ کہہ رہا ہے کہ مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکا ہے۔ اور ایسی کئی مثالیں محفل کے متنوع بیک گراؤنڈ کی وجہ سے ہمیشہ رہی ہیں اور میں ہمیشہ سوچتی تھی اور اب بھی سوچتی ہوں کہ کیسے ان لوگوں کے لیے ایسی انرجی ریڈی ایٹ کروں کہ بھئی مجھ سے دور رہیں!
محفل کے ہر دور میں جو لوگ شدید ان کمفرٹیبل کرتے تھے اور ان میں کئی خواتین بھی تھیں، کئی آدمی بھی، شکر ہے آہستہ آہستہ خود ہی کہیں تشریف لے جاتے رہے۔ شاید میں ا ب یہاں خود کو ایکسپریس کر پا رہی ہوں اور اتنے مراسلہ جات کر لیے جتنے پورے پچھلے محفلی دور میں نہ تھے تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ پہلے کی نسبت فرکشن اور خاص طور پر ایکسٹریم نیگٹو انرجی کافی کم ہے۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ لوگ نہیں ہیں؟ تو یہ سارے کیا ہیں؟ شکر ہے اچھے لوگ رہ گئے محفل میں!

پوسٹ اسکرپٹ: اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ کسی کی ساری اچھائی، مہربانی یاہر مثبت ری ایکشن یا منفی سایے یہ سب ڈرامہ ہی ہیں تو آپ شاید شیکسپئیر کے اس قول سے واقف نہیں کہ یہ زندگی ایک سٹیج ہی ہے!
ہاں، ہم سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔ کم از کم میں تو مکمل ڈرامہ ہی کر رہی ہوں! لیکن فرق صرف ان سارے ڈراموں میں یہی پڑتا ہے کہ آپ کس طرح کے حالات میں کس طرح کے الفاظ یا رویہ (جہاں تک آپ کے اختیار میں ہو) منتخب کرتے ہیں۔ آپ سارا کچھ تلخ اور برا اور تاریک کہہ کے دکھا کے بھی کیا ڈرامہ نہیں کر رہے؟ دنیا کا ایسا کونسا انسان ہے جسے صرف دکھ ہی ملے ہیں اور راحت کا کوئی لمحہ نہیں تھا؟ یا صرف مشکلیں ملی ہیں یا صرف آسانیاں؟ یہ سب کچھ ساتھ ساتھ ہے اور اس کا input بھی کھلے دل سے لینا چاہیے اور output کے لیے بھی دونوں چیزیں ہونا عین فطری ہیں۔ ایکسٹریم پوزیٹویٹی بھی Mark Manson کے بقول تو نیگٹویٹی ہے۔ لیکن ایکسٹریم نیگٹویٹی؟ وہ تو آپ سب خود سمجھدار ہیں!

وغیرہ وغیرہ
20250618-205859.jpg
 
دیا پتہ لگاؤ، محمد امین صدیق بھائی کی روح کہیں اور حلول تو نہ کر گئی!!!
سچ تو یہی ہے کہ اتنا سا لکھنا کے لئے میں نے کم از چار گھنٹے محمد امین صدیق صاحب کے مراسلہ جات کا مطالعہ کیا تھا اور اس میں سے کھوج کھوج کر یہ دو لائنیں بنائی تھیں وہ تب سے اب تک ہر جگہ کاپی پیسٹ چلا رہا ہوں۔
 
بھائی آج محفل پہ آئے ہوئے ہیں، امید ہے وہ ذرا روشنی ڈالیں گے کہ انہوں نے اپنے مراسلہ جات لکھنے کے لیے اول اول کس کا مطالعہ کیا تھا !
 
بھائی آج محفل پہ آئے ہوئے ہیں، امید ہے وہ ذرا روشنی ڈالیں گے کہ انہوں نے اپنے مراسلہ جات لکھنے کے لیے اول اول کس کا مطالعہ کیا تھا !
مطالعہ کا تو پتہ نہیں لیکن یہ ضرور ہے آپکے مراسلہ جات سے دوری لازمی باندھے رکھی ہوگی ۔
 
Top