چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے ذہن میں محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کی مناسب سے ایک کھیل کا آئیڈیا آیا ہے کہ فورم کے ارکان کو ایک دوسرے کے بارے میں اشعار کہنے چاہییں۔ یہاں وزن کی پابندی نہیں ہے، البتہ اخلاق کی پابندی ضرور ہے۔ :)

تو لیجیے، تک بندی کی ابتدا میں کرتا ہوں۔ عرض کیا ہے:

اس محفل کے گوشے آباد ہوئے
جب سے ناظم اس کے شمشاد ہوئے

گئی حکومت، باقی ہے شور و غل
سنیے تو کیا کہتے ہیں م م مغل

لگتا ہے جیسے پہن رکھی ہو پازیب
آتے ہیں یوں، اور جاتے ہیں جہانزیب​

اب آپ کی باری :rollingonthefloor:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈینگوں سے لگتا لحیم شحیم ہے
اندر سے وہ لیکن خالی فہیم ہے​

فہیم، بھئی برا نہ ماننا، تم مجھے اپنے جیسے سمارٹ لگے تھے، اسی لیے یہ شعر تم پر موزوں کر دیا۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ڈینگوں سے لگتا لحیم شحیم ہے
اندر سے وہ لیکن خالی فہیم ہے​

فہیم، بھئی برا نہ ماننا، تم مجھے اپنے جیسے سمارٹ لگے تھے، اسی لیے یہ شعر تم پر موزوں کر دیا۔ :)

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:grin:

بہت خوب نبیل بھائی
اس میں برا ماننے والی کیا بات:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
باتیں نہیں ہوتیں جس کی ثقیل
نہ ہی کرے وہ گفتگو طویل
مگر پھر بھی ہیں سب اسی کہ قتیل
ایسے ہیں اپنے بھائی نبیل
 

آبی ٹوکول

محفلین
قیمت نہ انکی پوچھیئے یہ لفظ ہیں انمول
بات سنئیے "شاہ " جی نہ کھلوائیے اپنی پول



شاہ جی ناراض نئی ہونا پلیزززززززززز :nailbiting:
 
سنئے بھیا نبیل
محفل کے مرکزی کیل

ایک ہیں اپنے بھائی ظفری
ساتھ ہے جن کے اچھی نفری

اک جادوگر عالم نیک
نام زکریا لکھیں زیک

الف سے اعجاز عین سے عبید
جانیں جو اشعار کے بھید

ردیف تکیہ قافیہ رضائی
عروض میں لپٹے وارث بھائی

غزلوں اور نظموں سے شغل
کرتے رہتے ہیں بھائی مغل

فی البدیہہ کے شہنشاد
بھائی فیصل عالی جاہ

پھر دکھی کوئی تصویر
کہیں ہونگی اپیا تعبیر

بیبیوں کو کھلائیں حلیب
قلم کی سپاہی اپیا عندلیب

ذہانت کی پڑیا عقل کی کان
اپنی بٹیا سارہ خان

منظرنامہ کی چوپال
ماوراء بیٹھی ہیں اوڑھے شال

گبین کا کیا حال ہے
جیہ کا ملال ہے

چوہے کا بچہ لائیے
عمار بھائی یہاں آئیے

تکنیکی خبروں پر گہری نظر
صابر بھائی کا ہے اثر

محسن ایک حجازی ہیں
کون کہہ رہا پاجی ہیں

بھول سکیں تب تو کریں یاد
محفل کے توپ بھائی شمشاد

بزرگ ہستی جیسبادی
مروجہ اردو کو آگ لگا دی

کہیں پہ مہکا کباب
شب میں ڈھونڈو حجاب

بوچھی اپیا بٹیا سارا
فہیم بھائی کو کس نے مارا

اردو محفل ڈیجیٹل لائبریری
شگفتہ کا حوصلہ فرحت کی دلیری

دعاؤں سے کریں سیراب
کیوں ہیں ایسے لوگ نایاب

ذکر نہ آیا بچاری کا
بٹیا خوشی دلاری کا

سب کی آنکھوں کے تارے تھے
جب سعود میاں کنوارے تھے

فہرست کی تکمیل بعید
رہنے دیجئے ابن سعید
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی تو اچھی خاصی شاعرہ ہے
میں سمجھتا تھا نثر کی ماہرہ ہے

بہت ہو رہے ہر جگہ چرچے
عبد اللہ کے اڑ گئے پرخچے

زینب کا ذکر کیوں نہ کریں
بچھڑی ہے جب سے سب مس کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو کا روشن ستارہ ہیں
مہوش لڑاکا طیارہ ہیں

انسان کے روپ میں فرشتہ
پیاری بہن شگفتہ​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top