محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ مشاعرہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم سب پڑھنے والوں کو،

مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے جو ہفتۂ شعر و ادب منایا جائے گا (22 تا 28 جولائی)، اس میں ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس مشاعرے کی نظامت ہمارے نوجوان شاعر ساتھی خرم شہزاد خرم کریں گے بلکہ اس مشاعرے کے انعقاد کے سلسلے میں ساری دوڑ دھوپ بھی وہی کر رہے ہیں۔

مشاعرے سے پہلے میں یہ تھریڈ شروع نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن خرم کی طرف سے ملنے والی اطلاعات پر 'پریشان' ہو کر یہ موضوع شروع کر رہا ہوں۔

خرم نے جن احباب کو اس مشاعرے میں پڑھنے کیلیے دعوت نامہ ارسال کیا ہے ان کے نام یہ ہیں:

عمار خان
ابنِ سعید
ایم اے راجا
جیا راؤ
زھرا علوی
امر شہزاد
زرقامفتی
محمد احمد
نوید صادق
خاور چودھری
فرزانہ نیناں
محمد وارث
م-م-مغل
شاکر القادی
الف عین
آصف شفیع
فاتح الدین بشیر
عمران شناور
انیس فاروقی
فیصل عظیم فیصل
سلیمان جاذب
دوست
صبیح الدین شعیبی
حسن نظامی
محمد نعمان
محمد امین
سید انور جاوید ہاشمی
لیاقت علی عاصم

لیکن ابھی تک صرف ان چند احباب نے مشاعرے میں آنے کی 'حامی' بھری ہے:

ش زاد
آصف شفیع
حسن نظامی
ایم اے راجا
انیس فاروقی
سلیمان جاذب
م م مغل
زرقامفتی
عمران شناور
محمد وارث
الف عین

یہ واقعی کوئی خوش آئند بات نہیں ہے، آپ سب سے درخواست ہے کہ اس مشاعرے میں حصہ لیکر اس کو کامیاب بنائیں وگرنہ اتنے شعراء کے ساتھ تو میرے خیال میں اسکی ضرورت ہی نہیں ہے، آپ کا کیا خیال ہے۔

مشاعرے منعقد کرنے کی تجویز 23جولائی کو تھی لیکن اب اس کو ایک دو دن آگے بھی کیا جا سکتا ہے۔

اردو محفل کے شعرا اور شاعرات سے درخواست ہے (اور ان سے بھی جن کو کسی وجہ سے دعوت نامہ ارسال نہیں کیا جا سکا) کہ کم از کم اسی تھریڈ میں اپنی شمولیت کا اظہار فرما دیں تا کہ اس سلسلے کو شروع کیا جا سکے۔

نوازش
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
اور یہ بھی واضح کر دوں کہ پچھلے سال کی طرح، اس سال بھی یہ مشاعرہ اردو محفل کے بہترین شاعر قرار پانے والے دوست کے نام ہوگا۔ جب تک مشاعرہ شروع ہوگا تب تک 'شاعرِ محفل 2009ء' کا ایوارڈ جیتنے والا دوست کا نام بھی سامنے آ جائے گا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اور یہ بھی کہ اس مشاعرے کے اختتام پر (اگر یہ منعقد ہو گیا تو) برادرم نبیل کی سربراہی میں ایک اور 'خصوصی پروگرام' منعقد کیا جائے گا، تفصیلات کا ابھی انتظار کریں کہ تفصیلات بتا دیں تو پھر یہ مجوزہ مشاعرہ شاید کبھی منعقد نہ ہو سکے :)
 

مغزل

محفلین
شکریہ وارث صاحب، ہم نے تو خرم کو منع کیا تھا ،مگر اس کی ضد کے آگے ہتھیار ڈالنے پڑے، بہر کیف تازہ غزلوں کے ساتھ حاضر ہوجاؤں گا، قیام و طعام کا بندو بست کر لیجے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وارث بھائی،

بہت معذرت کے آپ کو یہ تکلیف اُٹھانی پڑی۔

لیکن میں آپ کو بتاتا چلوں کے میں تو اب تک اس بات پر مطمئن تھا کہ سالگرہ کے باقی پروگرامز کے ساتھ مشاعرے کا بھی اہتمام اپنے حساب سے ہوگا۔ مجھے اب تک خرم بھائی کی طرف سے مشاعرے کا کوئی پیغام نہیں ملا ورنہ میری طرف سے جواب یقینی تھا۔ انتظامیہ کی میرے ذاتی پیغامات اور وزیٹر کے پیغامات تک رسائی ہو تو اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

ہاں البتہ پچھلے دنوں وزیٹرز کے پیغامات میں خرم بھائی کا ہفتہ ء لائبریری سے متعلق میسج ضرور ملا تھا جو کہ میرا خیال ہے جواب طلب نہیں تھا۔

السلام علیکم
جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مخلتف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ لائبریری بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
اس ذیل میں آپ تمام اراکین کو ہفتہ لائبریری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ہفتہ لائبریری 8 جولائی تا 14 جولائی پر مشتمل ہے۔ اس دورانیہ میں مختلف اپڈیٹس اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
محفل کی سالگرہ کی اختتامی تقریبات میں لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں پریذینٹیشن بھی دی جائے گی۔ جس میں اس ماہ کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

ہفتہ لائبریری کو بھرپور طریقے سے منانے اور کامیاب بنانے کے لئے تمام لائبریری ٹیم کا تعاون بہت اہم ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مشاعرے میں خوش آمدید مغل صاحب اور احمد صاحب!

مغل صاحب، قیام و طعام کا بندوبست بھی عزیزم خرم کے سپرد ہے :)

احمد صاحب معذرت خواہ ہوں کہ کسی وجہ سے آپ کو دعوت نامہ نہ مل سکا حالانکہ خرم نے مجھے 'کنفرم' کیا تھا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
وارث بھائی، معذرت کا لفظ استعمال کرکے شرمندہ نہ کریں۔

باقی دوست کہاں ہیں۔ :hurryup: میں بھی آپ کے ساتھ مل کر انتظار کرتا ہوں۔ کہ فی الحال

"اُمید" پہ مشاعرہ "قائم" ہے۔ :)
 

مغزل

محفلین
ایسا کرتے ہیں حاضر شعرا ایک ایک غزل یا نظم ، اور مسند نشین حضرات کم سے کم تین کلام سنائیں ۔،
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وارث بھائی،

بہت معذرت کے آپ کو یہ تکلیف اُٹھانی پڑی۔

لیکن میں آپ کو بتاتا چلوں کے میں تو اب تک اس بات پر مطمئن تھا کہ سالگرہ کے باقی پروگرامز کے ساتھ مشاعرے کا بھی اہتمام اپنے حساب سے ہوگا۔ مجھے اب تک خرم بھائی کی طرف سے مشاعرے کا کوئی پیغام نہیں ملا ورنہ میری طرف سے جواب یقینی تھا۔ انتظامیہ کی میرے ذاتی پیغامات اور وزیٹر کے پیغامات تک رسائی ہو تو اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

ہاں البتہ پچھلے دنوں وزیٹرز کے پیغامات میں خرم بھائی کا ہفتہ ء لائبریری سے متعلق میسج ضرور ملا تھا جو کہ میرا خیال ہے جواب طلب نہیں تھا۔


السلام علیکم کچھ وجوہات کی وجہ سے میں محفل پر کچھ دن نہیں آ سکا اس لے دیر سے آنے پر معافی چاہتا ہوں
احمد بھائی اس میں‌وارث صاحب کا کوئی قصور نہیں ہے یہ گستاخی میری ہے اس لیے معافی میں چاہتا ہوں

لیکن احمد بھائی آپ سوچیں میں ایسی گستاخی کر بھی کیسے سکتا ہوں آپ مجھ سے اتنی محبت کریں اور میں آپ کو یاد نا کروں

ممکن ہے کسی وجہ سے آپ کو پیغام نا ملا ہو ۔ اگر آپ کو پیغام نہیں ملا تو پھر یہ بھی ممکن ہے اور بھی بہت سے شعراء حضرات کو پیغام نا ملا ہو اور جن جن کو پیغام ملا ہو انھوں نے ہی جواب دیا ہو

میں ایک فائل منسلک کر رہا ہوں اس فائل سے شاید میری اور وارث صاحب کی بے گناہی ثابت ہو جائے:grin:

ہوسکتا ہے کچھ مسئلے کی وجہ سے پیغام نا ملا ہو


 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم اپنے مشاعرے کو بچانے کیلیے کر لو جو کر سکتے ہو :)

میں کیا کر سکتا ہوں اپنی طرف سے تو بہت کوشش کی ایک کام اور ہو سکتا ہے اگر ان سب شعراء حضرات کا فون نمبر مل جاے تو میں سب کو فون کر کے دعوت دے سکتا ہوں
 

محمداحمد

لائبریرین
خرم بھائی،

معذرت وغیرہ کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں یہ معاملہ یوزر نیم کی وجہ سے ہوا ہے کہ میرا یوزرنیم "محمداحمد" ہے یعنی دونوں ناموں کے بیچ میں اسپیس نہیں ہے۔ اور آپ نے شاید اسپیس کے ساتھ لکھا ہے۔ لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر اردو محفل تو ہم سب کے گھر کی طرح ہے اور یہاں مشاعرہ ہو تو ہم نہیں ہوں گے تو کون ہوگا :grin: سو ہماری فکر آپ ہرگز نہ کریں۔ ویسے باقی لوگوں کو اگر پیغامات نہیں بھی ملے تو اس دھاگے میں تو سب کا آنا چاہیے نا! :confused:
 

محمد وارث

لائبریرین
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا :)

ٹھیک ہے نہ ہو مشاعرہ، کوئی نہ آئے یہاں، اب ہم بھی کہیں نہیں جائیں گے، نہ 'اصلاحِ سخن' میں نہ 'آپ کی شاعری' میں:

سوچا ہے اسد اب کسی سے میں نہ ملوں گا
کچھ دوست و عدو کی مجھے پہچان نہیں ہے ;)
 

محمداحمد

لائبریرین
وارث بھائی!

مجھے صرف ایک جملہ (تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ )سمجھ آیا اور میں اسی خوش ہوں کہ

"اب ہم کہیں نہیں جائیں گے"

یعنی یہیں رہیں گے سب کے ساتھ :)

ویسے شعر بہت خوب ہے! :applause:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top