ساتویں سالگرہ محفل کی ساتویں سالگرہ کا لائحہ عمل

میرے خیال میں انعام وغیرہ کا چکر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ساتھیوں کا اپریشیٹ کرنا سب سے بڑا انعام ہوتا ہے۔
ہم کون سا اصل انعام مطلب کوئی گھر بھیجنے والی چیز کی بات کررہے ہیں ۔ :) کوئی ایسی چیز تو دی جانی چاہیئے جو یادگار رہے رکن کے پاس ۔
 
Derwaish

محفلین
مین یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ ایک ڈیزائننگ کا مقابلہ بھی ہونا چاہئے۔ جس میں ڈیزائنر حضرات محفل کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند سے شاعری ڈیزائن کر کے دیں۔
میں بھی آپ کی بات سے متفق ہو اس سے رونق بھی لگ جائے گئی
اور اگر انتظامیہ چاہے تو جیتنے والوں کو انعامات بھی دے سکتی ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک سالگرہ پر خرم شہزاد خرم بھائی نے ایک مشاعرہ کیا تھا (بغیر طرح کے) وہ بہت اچھا رہا تھا۔ ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔
معافی چاہتاہوں محمد احمد بھائی میں کچھ خاص مصروف نہیں تھا لیکن پھر بھی پتہ نہیں کیوں نہیں آیا آج ہی آپ کا پیغام پڑھا اور آج ہی حاضر ہو گیا کچھ بتائیں کہ بات کہاں تک پہنچی
 
میں ایک بہت ہی قیمتی مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اردو محفل کا بھی دوسرے فورمز کی طرح ایک میگز ین ہونا چاہئے۔ تاکہ محفل کے تمام لکھاریوں کو اپنی تحریر یں دینے کا موقع مل سکےا اور محفل میں ایک نئی چیز کا اضافہ ہو۔ اس کے لئے ایک الگ سے میگزین ٹیم بنانی چاہئے جو کہ صرف میگزین کے لئے کام کرے اور کے اندر چند مخصوص لوگ ہوں۔ میں میگزین کے لئے مدد کرنے لئے تیار ہوں۔ میں ایک دوسرے فورم پر بھی میگزین ٹیم میں شامل تھا۔ ہم میگزین کا ایک نام بھی رکھ سکتے ہیں جیسے بزمِ محفل یا اسی طرح کا کوئی اور نام۔ تمام ممبران اپنی اپنی اس بارے میں رائے دیں۔
میگزین ٹیم کے لوگ دوسرے ممبران سے ڈیٹا اکھٹا کریں گے اور اسے ترتیب دے کر میگزین میں شامل کیا جائے۔
 
مقدس

لائبریرین
یہ آلریڈی ہمارے پلان میں شامل ہے بھیا اور جلد ہی اس بارے میں تفصیل سے ڈسکشن ہو گی ان شاء اللہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
معافی چاہتاہوں محمد احمد بھائی میں کچھ خاص مصروف نہیں تھا لیکن پھر بھی پتہ نہیں کیوں نہیں آیا آج ہی آپ کا پیغام پڑھا اور آج ہی حاضر ہو گیا کچھ بتائیں کہ بات کہاں تک پہنچی

خرم بھائی میں اور احمد بھائی مشاعرہ کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مگر احباب کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔
آپ اب اپنی آراء دیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی میں اور احمد بھائی مشاعرہ کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مگر احباب کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔
آپ اب اپنی آراء دیں۔
اصل میں مشاعرہ ہونا بہت ہی مشکل ہے۔ جب یہ یہ سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے اب تک صرف ایک ہی مشاعرہ کامیاب ہوا ہے تب بہت سے شعراء حضرات محفل میں سرگرم رکن ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ویسے بہت سے نئے شاعر حضرات بھی محفل میں موجود ہیں تو کیا ان سے رابطہ ہوا ہے کیا
 
Derwaish

محفلین
بھائی دیکھیں انعامات نہ بھی ہوں تو کوئی بات نہیں۔ بس مزہ آنا چاہئے۔
جی آپ کی بات بھی ٹھیک ہے یہ تو ٹیم ہی بتا سکتی ہے میرا مشورہ تھا کے اگر کوئی انعام ہوتا تو سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے خیر مقابلہ بھی ہو جائے تو اچھا ہے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اصل میں مشاعرہ ہونا بہت ہی مشکل ہے۔ جب یہ یہ سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے اب تک صرف ایک ہی مشاعرہ کامیاب ہوا ہے تب بہت سے شعراء حضرات محفل میں سرگرم رکن ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ویسے بہت سے نئے شاعر حضرات بھی محفل میں موجود ہیں تو کیا ان سے رابطہ ہوا ہے کیا

نہیں جی ہم نے رابطہ نہیں کیا۔
یہ کام آپ کو ہی کرنا پڑے گا۔
 
Top