ساتویں سالگرہ محفل کی ساتویں سالگرہ کا لائحہ عمل

سب سے پہلے تو اردو محفل کی ساتویں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد قبول فرمائیں۔ اور ساتھ ہی یہ عذر بھی کہ ہم لائبریری ٹیم کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرنے میں مصروف ہیں اس لئے سالگرہ کی بر وقت پلاننگ کر پانے سے قاصر ہیں۔ ہمیں اس مقصد کے لئے آپ احباب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ حسب توفیق بڑھ کر یہ ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس بات کا انتظار مت کریں کہ کوئی کہے گا تو آگے آئیں گے۔ :)

سالگرہ کی تقریب سابقہ روایات کے مطابق ان شاء اللہ پورے جولائی ماہ جاری رہے گی۔ ذیل میں تقریب کا ایک عارضی سا خاکہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں ضرورت کے مطابق رد و بدل کی جا سکتی ہے۔ :)

ہفتہ اول: افتتاحی ہفتہ
- عمومی مبارکباد
- موسسین و دیگر اسٹاف اراکین کا محفلین سے خطاب و تاثرات
- جشن سالگرہ کوریج چینل
- محفل اور محفلین کے بارے میں احباب کی تحریریں اور دلچسپ سلسلے
- محفل کے اعزازی ایوارڈ اور اس کے لئے نامزدگیاں؟ (اگر کوئی اسے کو آرڈینیٹ کرنے کو آگے آئے)

ہفتہ دوم: ہفتہ ادب
- محفل ادب کی پیش رفت کی سالانہ رپورٹ و مستقبل کے عزائم
- دلچسپ ادبی مشاغل و سلسلے مثلاً مشاعرہ بے ادبا، سنجیدہ مشاعرہ، محفلین کے لئے اشعار اور خاکے وغیرہ
- مقابلہ مضمون نویسی؟ (بشرط دستیابی کو آرڈینیٹر)
- محفل کی سالانہ میگزین پر کام؟ (اگر ایک یا زائد احباب اس کا بیڑا اٹھانے کو سامنے آئیں)

ہفتہ سوم: ہفتہ ٹیکنالوجی و ہفتہ لائبریری
- اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی عمومی ویب سائٹ کی رو نمائی و اجرا (15 جولائی 2012)
- اردو ویب کا پچھلا سال - ڈیویلپمینٹ و ٹیکنالوجی کا ایک جائزہ
- ٹیکنولوجی و ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے مستقبل کے عزائم و اہداف کا تعین
- اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی پانچ سالہ منصوبے کی رپورٹ اور مستقبل کے اہداف کا تعین
- اردو ویب کی مجموعہ لغات کے ایکسپلورر کا "بیٹا" پیش منظر (بشرط فرصت و امکان)
- اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری سائٹ کی ڈیویلپر آے پی آئی کا اجراء
- تاج نستعلیق اور مہر نستعلیق خطوط کا اجراء؟ (اگر ممکن ہوا)
- فورم کے زمرہ جات کی فہرست اور محفل اسٹاف میں ممکنہ رد و بدل
- ڈیویلپمنٹ ٹیوٹوریلز وغیرہ کے سلسلے

ہفتہ چہارم: اختتامی ہفتہ
- کچن کارنر، روز مرہ کے معاملات، فیشن و ملبوسات وغیرہ سے متعلقہ دھاگے
- سالگرہ کے حوالے سے احباب کے اختتامی تاثرات
- مستقبل کے لئے محفل کے تعمیری و علمی تشخص کی ارتقا کے حوالے سے احباب کی آرا
- محفل اسٹاف کا تعارف محفل اسٹاف کے زبانی (باہمی تعارف)
- محفل کے اعزازی ایوارڈ کا اعلان؟ (اگر ممکن ہوا)
- محفل کے سالنامہ کا اجرا؟ (اگر ممکن ہوا)
- دیگر مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان

نوٹ: کوئی بھی سلسلہ محض ایک ہفتہ تک محدود نہیں ہوگا بلکہ شروع ہونے کے بعد اخیر تک چلتا رہے گا۔ :)

یہ محفل محفلین سے ہے لہٰذا اوپر بیان کردہ اکثر مشاغل و منصوبے بغیر آپ احباب کی شرکت اور تعاون کے ممکن نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں مزید منصوبے ہوں تو ان کو یہاں بیان کرنے یا محفل اسٹاف سے ذاتی مکالمے میں مشاورت کرنے میں قطعی تکلف نہ برتیں۔ نیز یہ کہ جن سلسلوں کی ذمہ داری لے سکتے ہیں اس کے لئے آگے آئیں۔ :)
 
کافی اچھے پلانز ہیں آپ کے۔
یہ پلانز ہمارے ذاتی نہیں بلکہ ہم سب کے ہیں جس میں آپ بھی شامل ہیں۔ لہٰذا اس کی بہتری کا سہرا آپ کے سر بھی جاتا ہے نیز کوئی خامی ہو تو اس کی ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ لہٰذا مشاورت اور رائے زنی سے تکلف نہ برتیں۔ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ پلانز ہمارے ذاتی نہیں بلکہ ہم سب کے ہیں جس میں آپ بھی شامل ہیں۔ لہٰذا اس کی بہتری کا سہرا آپ کے سر بھی جاتا ہے نیز کوئی خامی ہو تو اس کی ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ لہٰذا مشاورت اور رائے زنی سے تکلف نہ برتیں۔ :)

کرم نوازی ہے آپ کی۔
ذہن کے گھوڑے دوڑاتے ہیں اور اپنی آراء سے بھی محفلین کو نوازتے ہیں۔:thinking2:
 

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
محفلین کا لقب لگا اتنی ڈھیر ساری محبتوں کو پا اتراتا پھرتا ہوں ۔
محبتوں کے قرض کب ادا ہوتے ہیں ۔ ؟
مجھے اردو محفل کے چمن میں بلا تکلف کسی بھی جگہ گھاس کھودنے پر لگا دیں ۔
"ہاتھ کار میں اور دل یار میں " وقت گزر جائے گا اسی بہانے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہفتہِ ادب میں ایک تجویز ہے کہ کیوں نہ اس دفعہ فراز کی مشہورِ زمانہ غزل اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں پہ ایک طُرحی مشاعرہ کروایا جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انشااللہ محفل کی سالگرہ کے لئے ہم بھی حاضر ہیں، اپنے وقت میں سے ممکنہ وقت اس سلسلے میں ہم بھی لگائیں گے۔ اللہ نے چاہ تو۔

ہفتہِ ادب میں ایک تجویز ہے کہ کیوں نہ اس دفعہ فراز کی مشہورِ زمانہ غزل اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں پہ ایک طُرحی مشاعرہ کروایا جائے۔

بہت اچھا خیال ہے بھائی۔۔۔!

لیکن میری ذاتی رائے میں یہ مصرعہ بہت زیادہ عام ہے اور اس پر بہت سارے طرحی مشاعرے بھی ہوئے ہیں۔ پھر احمد فراز کسی کے لئے گنجائش ہی کہاں چھوڑتے ہیں۔ ممکن ہو تو مصرعہ ایسا ہونا چاہیے جو جاندار تو ہو لیکن بہت زیادہ عام نہ ہو۔ غیر معروف مصرعے سے فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ تر دوستوں کو اصل غزل کے اشعار پریشان نہیں کریں گے۔

ویسے یہ میرا ذاتی خیال ہے دیگر احباب اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
احمد بھائی اس میں تحقیق کی اتنی ضرورت ہی نہیں۔
ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے ان کا ایک دھاگہ دیکھا ہے جس کی پچھلے ہفتے دوسری سالگرہ منائی گئی ہے۔
 
مین یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ ایک ڈیزائننگ کا مقابلہ بھی ہونا چاہئے۔ جس میں ڈیزائنر حضرات محفل کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند سے شاعری ڈیزائن کر کے دیں۔
 
Top