اٹھارہویں سالگرہ محفل کی رکنیت اور محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ خضاب والی بات کر کے آپ نے ہمارے ذہن میں ایک سوال بیدار کر دیا کہ خضاب کا استعمال صرف سر تک ہی محدود رہا ہو گا نا۔ کیونکہ داڑھی تو سر کے بالوں سے سولہ سترہ سال چھوٹی ہوتی ہے نا۔
سر کے بال تو بچپن اور لڑکپن کی لاپرواہیوں کا لطف اٹھاتے ہیں جبکہ داڑھی اُس وقت اگتی ہے جب ذمہ داریوں کا بوجھ ابھی کندھوں پر پڑنا شروع ہوا ہی ہوتا ہے۔ انہی پریشانیوں کی وجہ سے اس کی عمر دگنی ہو جاتی ہے۔
اس وجہ سے اکثر دونوں ایک ساتھ بڑھاپے کی سرحد پر جا پہنچتے ہیں۔ 🙂
کیسا رہا فلسفہ 😎
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسی لیے یہ بندہ مجھے ایک ہی لگتا ہے۔ غور سے دیکھیں۔
بالکل بالکل۔۔۔ ہم نے پھر سے غور کیا۔ مجال ہے جو چاروں آنکھوں کی گھوری میں بارہ سالوں میں رتی برابر بھی فرق آیا ہو۔
آپ نے بالوں پر غور کیا ؟ اگر اصلی والے ہیں تو بہت دیکھ بھال کرنی پڑتی ہو گی نا۔ ورنہ تو ان چاہی مخلوق ڈیرے ڈالنے سے باز نہیں آتی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سر کے بال تو بچپن اور لڑکپن کی لاپرواہیوں کا لطف اٹھاتے ہیں جبکہ داڑھی اُس وقت اگتی ہے جب ذمہ داریوں کا بوجھ ابھی کندھوں پر پڑنا شروع ہوا ہی ہوتا ہے۔ انہی پریشانیوں کی وجہ سے اس کی عمر دگنی ہو جاتی ہے۔
اس وجہ سے اکثر دونوں ایک ساتھ بڑھاپے کی سرحد پر جا پہنچتے ہیں۔ 🙂
کیسا رہا فلسفہ 😎
فلسفہ نہیں بولنے کا۔۔۔ فالسے کا شربت پیجئیے اور جو ہم نے پوچھا وہ بتائیے۔
ذمہ داریوں کا بوجھ کندھوں پر پڑتا ہے تو کندھوں کو جھکنا چاہئیے نا کہ داڑھی ایک دم سے سترہ اٹھارہ برس ایک ہی چھلانگ میں پار کر جائے۔
 
علی وقار

محفلین
بالکل بالکل۔۔۔ ہم نے پھر سے غور کیا۔ مجال ہے جو چاروں آنکھوں کی گھوری میں بارہ سالوں میں رتی برابر بھی فرق آیا ہو۔
آپ نے بالوں پر غور کیا ؟ اگر اصلی والے ہیں تو بہت دیکھ بھال کرنی پڑتی ہو گی نا۔ ورنہ تو ان چاہی مخلوق ڈیرے ڈالنے سے باز نہیں آتی۔
چار آنکھیں! کیا چشمہ لگا رکھا ہے نین بھائی نے، پھر سے دیکھتا ہوں۔
 
علی وقار

محفلین
اففففف نہیں نہیں۔۔۔۔
ہم نے دونوں تصویروں کی دو دو آنکھیں جمع کر کے لکھا ہے چار آنکھیں۔
شکر کریں کہ میں نے چشمے کا بہانہ بنایا، وگرنہ میرا دھیان غیبی مخلوقات کی طرف جا رہا تھا مگر نین کا ان سے کیا تعلق۔ کیا پتہ ہو بھی ۔!
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اور بالوں بارے جن خدشات کا اظہار کیا ہے۔۔ اس بارے بھی اپنی رائے دیجئیے۔ آخر کو بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
بال نہ ہوں گے تو وگ سے کام چلا لیں گے روفی بھائی۔ ٹینشن نہیں لینے کا۔ ابھی تو صرف سفید ہوئے ہیں، یہ تو کوئی خاص تیر نہیں مارا ابھی بھائی صاحب نے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بال نہ ہوں گے تو وگ سے کام چلا لیں گے روفی بھائی۔ ٹینشن نہیں لینے کا۔ ابھی تو صرف سفید ہوئے ہیں، یہ تو کوئی خاص تیر نہیں مارا ابھی بھائی صاحب نے۔
صحیح کہتے ہیں کہ ایک وقت میں ایک ہی بات پر بحث کرنی چاہئیے۔ بالوں والی بات چار آنکھوں والے مراسلے ہی میں تھی اور وہ نین بھیا کے بارے تھا۔ یہ الگ بات کہ عبدالروؤف بھائی کے بارے بھی ایسا ہی ذکر ہو رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر کریں کہ میں نے چشمے کا بہانہ بنایا، وگرنہ میرا دھیان غیبی مخلوقات کی طرف جا رہا تھا مگر نین کا ان سے کیا تعلق۔
صحیح ہی تو جا رہا تھا آپ کا دھیان۔ آپ تعلق کی بات کر رہے ہیں۔ ذرا ایک ایک باریکی پر نوٹ کیجئیے۔
اچھا چلیں پہلی تصویر سے شروع کیجئیے۔ لگتا ہے جیسے خلا میں ایک نقطے پر نظر جما رکھی ہے۔ یہ تو ان کا کہنا ہے کہ دوست کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کوئی غیبی مخلوق بھی تو ہو سکتی ہے تبھی تو کیمرے میں نہیں آئی۔
 
آپ کو تو وہ خیر بخش دیں گے۔ دھیان تو میں نے دلوایا ہے آپ کا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو تو وہ خیر بخش دیں گے۔ دھیان تو میں نے دلوایا ہے آپ کا۔
بالکل بالکل ہمیں پورا یقین ہے کہ نین بھیا ہمیں بخش ہی دیں گے مگر ایک آدھ سنانے کے بعد۔
ٹھیک ہے کہ دھیان آپ نے دلوایا مگر ہمیں خاموش رہنا چاہئیے تھا نا جو کہ ہم نہ رہ سکے۔ کیونکہ ہم آلکسی ہر گز نہیں ہیں ۔ موقع غنیمت جانا اور جو دھیان میں آیا کہہ دیا۔
 
نین بھائی تو سویٹ سے جن ہیں، نو ٹینشن۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نین بھائی تو سویٹ سے جن ہیں، نو ٹینشن۔
آپ تو کہہ رہے تھے کہ کہاں نین بھائی اور کہاں غیبی مخلوقات۔ لیکن دیکھ لیجئیے دونوں میں ن موجود ہے بلکہ نین بھائی کے نام میں تو دو دو ہیں۔ کسی بڑھیا مطابقت آئی نا سامنے۔
 
Top