محفل کی روح سے ملاقات

عثمان

محفلین
پہلے میں سمجھا کہ محفل کے بارے کوئی خواب دیکھا ہوگا جس کے بارے لکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ عثمان اور سعود بھائی کی ملاقات کے بارے علم تھا، لیکن پھر بھی صاحبِ دھاگہ کا نام تب دکھائی دیا جب دھاگہ کھلا :)
مزے کی روداد اور تصاویر کےلئے سعود بھائی کا شکریہ، عثمان نے تو "رج" کے کنجوسی کی ہے تصاویر کے لئے :)
بھئی روح اور ہیڈ کواٹر کی تصاویر نایاب ہی ہوتی ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو ابن سعید کے دیدار کا شرف حاصل ہے ہمیں تو حسرت ہی ہے
عثمان جی بہت خوب روداد لکھی :)
بہت اچھا لگا ملاقات کا احوال پڑھ کر ساتھ آپ کی تصاویر دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی محفل پر آپ کے بارے میں جو تاثر پھیلا ہوا تھا یکسر غلط ثابت ہوا
ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
ورنہ یہ دھاگہ تو ایسا ہے کہ میں اس دھاگے کی وجہ سے سات خون معاف کر سکتا ہوں :)
سلامت رہیں
بہت شکریہ جناب! :)
میرے متعلق پھیلے تاثر سے مجھے روشناس کروایا جائے۔ :)
 
عثمان

محفلین
یار قیصرانی عثمان جی کی ٹنڈ کی وجہ کچھ معلوم ہے آپ کو؟ :chatterbox:
سنا ہے ماضی قریب میں شادی ہوئی ہے۔ کیوں عثمان
تصاویر میں ٹنڈ تو ہفتہ پرانی ہے۔میں ہر دو ہفتہ بعد ٹنڈ کیے رکھتا ہوں۔ شادی سے قبل ٹنڈ اس سے زیادہ ہوتی تھی۔ یہ تو بیگم کے اصرار پر کچھ بال چھوڑ رکھے ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
ماشاء اللہ

تقریب ملاقات تو بہت خوب رہی۔ لیکن یہ ساری روداد عثمان بھائی واقعی آپ نے ہی لکھی ہے ناں۔ (مجھے لگا کہ پیسے دے کر کسی نثر نگار سے لکھوائی ہے۔)
تین سال ہوئے بلاگنگ ترک کیے۔ اس ملاقات کے بعد میں نے سوچا۔۔ کہ کچھ روداد ہونی چاہیے۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سعود لالہ سے اس ملاقات کے بارے میں معلوم پڑا تو ہم نے کہا کہ ابھی تک اس کی روداد محفل پر نہیں پائی گئی ، ہمیں اسی کا انتظار تھا :)
سعود بھیا کی تعریف تو ہم نہیں کرنے والے بالکل بھی ، کیونکہ جو کام سب کریں وہ ہم نہیں کرتے :p
ارے بابا بھلا امریکہ اور انڈیا کی قرابت بھی پاکستانیوں کو راس آئی ہے ؟ :p
خیر مذاق برطرف احوال پڑھ کے بہت اچھا لگا اور شاید میں پہلی بار عثمان بھائی کا لکھا احوال پڑھا ہے اور عثمان بھائی کی تصویر بھی پہلی بار دیکھی ورنہ عرصہ دراز سے ایک ہی تصویر لگا رکھی تھی میری طرح :p
اور آخر میں یہ کہوں گی کہ سعود بھیا میں تو آپ سے ملنے کب آؤں کب نا آؤں آپ آجائیں پاکستا ن ۔ :)
 
سید فصیح احمد

پیاری گُڑیا اور اگر سعود بھیا سے کبھی معاہدہ طے پا جائے کہ پاکستان ملاقات ہو گی تو مجھے بھی ضرور بتانا ،، میں نے بھی انہیں گرفتار کرنا ہے !! :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
پیاری گُڑیا اور اگر سعود بھیا سے کبھی معاہدہ طے پا جائے کہ پاکستان ملاقات ہو گی تو مجھے بھی ضرور بتانا ،، میں نے بھی انہیں گرفتار کرنا ہے !! :) :)

ہم سعود بھیا کو جانے دیں گے تو کوئی اور ان سے مل پائے گا نا : P
 
Top