ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم!!!
صبح بخیر!!!
آج اسلام آباد میں بہت پیاری صبح اتری ہے۔۔۔ بالکل صاف آسمان، چمکتا سورج اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں۔۔۔۔ کلاسیکل!!!
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم!!!
صبح بخیر!!!
آج اسلام آباد میں بہت پیاری صبح اتری ہے۔۔۔ بالکل صاف آسمان، چمکتا سورج اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں۔۔۔۔ کلاسیکل!!!
وعلیکم السلام
صبح بخیر
ہماری شہزادی بٹیا نے اتنی پیاری اور دلکش صبح کی خبر دی ہے سلامت رہیے شاد و آباد رہیے آمین !!!!!:in-love::in-love:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
محکمہ موسمیات نے تو جو خبر دی ہو سو دی ہو مگر دل کے اندر موسم بہار کا ہے کی نسبت سے ہمیں تو سب ہرا ہرا ہی دکھ رہا ہے
 
گرمی کی آمد آمد ہے مگر کبھی کبھی ٹھنڈی ہوا ابھی بہار کے ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ابھی بہار کے پھول پودوں پر خوب کھلے ہوئے ہیں۔
موسم کی باقی بہار کو ،کورونا سے بچتے ہوئے گھر پر ہی انجوائے کریں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے میتھی کے بیج پھوٹنے شروع ہو گئے۔ چند ایک پر سبز پتے نظر آ رہے ہیں۔ کس کس کو میتھی کا ساگ یا میتھی والی روٹی پسند ہے؟
ہمیں تو بہت پسند ہے لسی اور مکھن کے ساتھ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محاورے کے مطابق تو ساون کے ۔۔۔۔۔۔ کو ہرا ہی ہرا دکھتا ہے۔
خیر، پاکستان میں موسم کبھی بھی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئیوں کے مطابق نہیں ہوا۔
وہ تو ساون میں دکھتا ہو گا نا۔۔۔ ہمیں تو موسمِ بہار میں دِکھ رہا ہے ۔
لوگ بدل جاتے ہیں موسم کو بدلنے میں دیر لگنی ہوتی ہے کیا؟ ادھر محکمہ موسمیات نے اعلان کیا بادل برسیں گے۔۔۔ بادل جھٹ سے سورج کے سامنے سے ہٹ جاتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ دشمنی تو اب ختم نہیں ہونے والی۔موسم اپنے وقت پر آتے جاتے رہیں گے۔ یہ الگ بات کہ محکمہ موسمیات کی کسی غلط خبر کی وجہ سے بندہ بارش ہونے سے پہلے ہی چھاتا کھول کر بیٹھ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں پوچھنا تھا کہ کوئی لڑی سوال جواب یا پہیلیوں وغیرہ کے لئے ہے تو ہمیں راستہ بتا دیں۔ محفل کی بھول بھلیوں میں ہم کھو نہ جائیں کہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہمیں پوچھنا تھا کہ کوئی لڑی سوال جواب یا پہیلیوں وغیرہ کے لئے ہے تو ہمیں راستہ بتا دیں۔ محفل کی بھول بھلیوں میں ہم کھو نہ جائیں کہیں۔
ایک لڑی میں آپکو ٹیگ کرتے ہیں۔۔۔ اس لڑی کے صاحبان نے کسی شیمپو کنڈیشنر والی کمپنی یا کسی حکیم بابے سے معاہدے کرکے پیسے لے رکھے ہیں:rollingonthefloor:۔۔۔۔ آپ بھی آئیے وہاں۔۔۔:)
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے میتھی کے بیج پھوٹنے شروع ہو گئے۔ چند ایک پر سبز پتے نظر آ رہے ہیں۔ کس کس کو میتھی کا ساگ یا میتھی والی روٹی پسند ہے؟
ہمیں تو بہت پسند ہے لسی اور مکھن کے ساتھ۔
ہمیں تو بہت پسند ہے آپ کے یہاں کی ہریالی کے تو ہم دیوانے ہیں !!!!!!!!
 
Top