الحمدللہ رب العالمین............
سعود بھیا! اختتام ہفتہ کیسے گزارتے ہیں؟ سو کر یا مزید سو کر.......:)
سونے جاگنے کے معمول میں تو خیر زیادہ فرق نہیں آتا۔ جب جیسی ضرورت ہو اس طرح گزر جاتا ہے۔ کبھی گھر کی باقاعدہ صفائی، کبھی کپڑوں کی دھلائی تو کبھی سودہ سلف کے لیے باہر جانا۔ نیز کچھ ڈیویلپمنٹ کے کام کر لیتے ہیں تو کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش کر لیتے ہیں۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
وعلیکم السلام بھیا
کیسے ہیں آپ؟
اتنی دیر سے آئے اب تو ویک اینڈ بھی ختم ہو رہا ہے
جی بیٹا! ٹھیک ہوں..........
باسکٹ بال کے مقابلے جاری ہیں.............تو سپورٹس آفیسر کی حیثیت سے ذرا مصروفیت رہتی ہے نا کالج میں..........:)
گڑیا کیسی ہیں؟
گھر میں سب امن ہے؟
پڑھائی؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی بیٹا! ٹھیک ہوں..........
باسکٹ بال کے مقابلے جاری ہیں.............تو سپورٹس آفیسر کی حیثیت سے ذرا مصروفیت رہتی ہے نا کالج میں..........:)
گڑیا کیسی ہیں؟
گھر میں سب امن ہے؟
پڑھائی؟
آہاں۔۔ آپ کو بھی کھیلنی آتی ہے کیا باسکٹ بال؟
میں ٹھیک ہوں بھیا
گھر میں بھی سب لوگ ٹھیک ہیں۔ اور پڑھائی بھی اچھی جا رہی ہے ابھی ایک پریزنٹیشن کی تیاری کر رہی ہوں ساتھ ساتھ :)
 
فلک شیر

محفلین
سونے جاگنے کے معمول میں تو خیر زیادہ فرق نہیں آتا۔ جب جیسی ضرورت ہو اس طرح گزر جاتا ہے۔ کبھی گھر کی باقاعدہ صفائی، کبھی کپڑوں کی دھلائی تو کبھی سودہ سلف کے لیے باہر جانا۔ نیز کچھ ڈیویلپمنٹ کے کام کر لیتے ہیں تو کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش کر لیتے ہیں۔ :) :) :)
مرشد! کیا فرماتے ہیں علمائے دین، مفتیان شرع متین بیچ اس مسئلہ کے............کہ بھیا ایک اسپِ تازی پہ سوار ہو کر کب جاویں گے بیچ ہاؤ ہو کے............نصف ایمان کی تکمیل کو............:) :) :)
 
اس قصے کو پاک ہوئے تو عرصہ چار برس ہونے کو آئے ہیں بلکہ اس کی چوتھی سالگرہ اب آئی کہ تب آئی۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
آہاں۔۔ آپ کو بھی کھیلنی آتی ہے کیا باسکٹ بال؟
میں ٹھیک ہوں بھیا
گھر میں بھی سب لوگ ٹھیک ہیں۔ اور پڑھائی بھی اچھی جا رہی ہے ابھی ایک پریزنٹیشن کی تیاری کر رہی ہوں ساتھ ساتھ :)
جی بیٹا کچھ کچھ کھیلنا آتی ہی ہے.......
پریزینٹیشن کس چیز سے متعلق بھلا؟
 
فلک شیر

محفلین
اس قصے کو پاک ہوئے تو عرصہ چار برس ہونے کو آئے ہیں بلکہ اس کی چوتھی سالگرہ اب آئی کہ تب آئی۔ :) :) :)
اللہ اکبر کبیرا............اس ضمن میں یار لوگوں نے کبھی ہوا ہی نہ لگنے دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ بے حد و حساب رحمتوں اور خوشیوں سے نوازیں فی دارین...........
 
Top