محفل کوئز

تعبیر

محفلین

اگر انہین کسی مشروب کی پیشکش کی جائے تو انکا انتخاب کیا ہو گا
ا۔ چائے
ب۔کوک
پ۔جوس
ت۔لسی
صحیح جواب دینے والے: ماوراء ، زینب (مجھے حیرانی ہے ماوراء کہ تم نے بالکل ٹھیک اندازہ لگایا۔)

لسی ی ی ی ی :eek: سردیون مین کہاں سے ملتی ہے :confused:

بچپن میں راہبر کیسے بچے تھے
ا۔شرارتی
ب۔لڑاکو
پ۔شرمیلے
ت۔بہت باتونی
صحیح جواب دینے والے: کوئی نہیں۔۔۔۔ :( سبھی کو لگتا ہے میں بہت شرمیلا تھا۔ لیکن ایسا تھا نہیں۔۔۔۔ میں شروع سے باتونی ہوں

وہ اس لیے کہ آپ سب سے بولتے جو نہیں ہیں :( یہاں کم کم جو دکھتے ہیں

خود کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں
ا۔بیٹا
ب۔بھائی
پ۔دوست
ت۔۔بوائے فرینڈ
صحیح جواب دینے والے: تعبیر، زینب

پتہ ہے مین نے یہ اندازہ کیسے لگایا :) زینب سے اپکی بات چیت سے۔وہ اکثر ناراض ہو جاتی ہو بلکہ غصہ بھی کر جاتی ہے جبکہ اپ ہمیشہ اچھے دوست ہی لگو ہو

دوسروں کا راہبر کے بارے میں پہلا تاثر کیا ہوتا ہے
ا۔مغرور
ب۔ریزرو
پ۔فرینڈلی
ت۔باتونی
صحیح جواب دینے والے: شمشاد بھائی، سارہ خان، تعبیر، ماوراء، damsel،

یہ اندازی ایسے لگایا کہ جب بھی آپ سے کوئی بات کرے تو آپ بہت اچھے سے جواب دیتے ہو۔ مین بھی جب یہان پہلی دفعہ آپ سے بات کی تو لگا ہی نہیں کہ مین آپ کے لیے انجان ہوں

اگر پھلوں سے بھری باسکٹ راہبر کے سامنے پیش کی جائے تو یہ کونسا پھل پسند کرینگے
ا۔سیب
ب۔کیلا۔
پ۔انگور
ت۔آم
صحیح جواب دینے والے: سارہ خان، تعبیر، ماوراء، damsel، زینب

یہ تو کامن سینس کی بات تھی کہ آم یہاں نیا آپشن تھا :grin:

10۔کونسی شاپنگ راہبر زیادہ کرتے ہیں

ا۔کپڑے پھر بھی میرے پاس کپڑوں کی کمی رہتی ہے :grin:
ب۔جوتے
پ۔پرفیومز
ت۔کتابیں

ہاہاہا صحیح کہا اور ایسا تب ہوتا ہے جب کہیں جانا ہوتا ہے۔کسی خاص گیدرنگ میں :)

کس قسم کی فلمیں زیادہ تر دیکھنا پسند کرتے ہیں

ا۔کامیڈی
ب۔ایکشن
پ۔رومینٹک
ت۔تھرل
صحیح جواب دینے والے: شمشاد بھائی، سارہ خان، تعبیر، ماوراء، زینب

کامیڈی تو آپ کی ابھی تک دیکھی نہیں پر آپ پتہ نہیں کیوں رومینٹک لگے ;)

مجھے تعبیر کے جوابات پر حیرانی ہے۔ زینب کو تو خیر سے بہت سی باتیں پہلے ہی پتا تھیں لیکن تعبیر سے بات چیت زیادہ نہ ہونے کے باوجود ان کے تکے بہت زیادہ ٹھیک ہیں۔ تھینکس :)

اور آپ سب کا بھی شکریہ، مجھ پر تیر آزمائی کرنے کا۔ :

حیرانی کی کیا بات ہے۔ یہاں آپ کو پڑھا ہے جس سے کافی اندازہ ہو گیا۔ تکے کم اور اندازہ زیادہ لگایا۔ مین نے جوابات بھی دے دیے جس سے امید ہے کہ حیرت اب کافی کم ہو گئی ہو گی :)

آپ کا بھی شکریہ کہ مجھے موقعہ ملا اپنے اندازے بیان کرنے کا۔ ورنہ نئے کوئز کی وجہ سے میں کچھ کہے بنا آگے بڑھ جاتی تھی اور زیک کے کوئز مین بھی کچھ کہ نہ سکی :(
 
زینب

محفلین
دوست والا جواب میں نے اس لیے ٹھیک دیا۔کہ مجھے نہیں‌معلوم باقی رشتوں میں‌تم کیسے ہو مجھے اتنا پتا ہے کہ دوست تم بہتتتتتت ہی زیادہ اچھے ہو۔۔۔۔۔۔

شمشاد باھی لایئں‌میری ٹرافی میں‌ہی جیتی ہوں
اوےےےےےےےےے راہپر ادھر نا میں تیرے کان کیھنچوں سب کے الگ الگ نمبر کون بتائے گا
 
شمشاد

لائبریرین
کتنی دفعہ بتاؤں ٹرافی نہیں ٹافی ہے، وہ ایک حرف " ر " فالتو میں پڑ گیا تھا۔
اب ایک ٹافی کا کیا دینا، پندرہ بیس اکٹھی ہو لینے دو، میں نے جولائی میں آنا ہے، ساتھ ہی لیتا آؤں گا۔
 
حجاب

محفلین
اُففف میں نے راہبر کے کوئز میں تیر نہیں مارے :( راہبر ، سارا قصور سارہ کا ہے ;)، سارہ نے مجھے نہیں بتایا ، ایسے م س ن پر سارے تھریڈز کے لنک دیتی ہے یہ پڑھنا وہ تو ضرور پڑھنا ، اور کوئز کے جواب خود تو لکھ دیئے مجھے یاد نہیں دلایا :(
 
زینب

محفلین
کتنی دفعہ بتاؤں ٹرافی نہیں ٹافی ہے، وہ ایک حرف " ر " فالتو میں پڑ گیا تھا۔
اب ایک ٹافی کا کیا دینا، پندرہ بیس اکٹھی ہو لینے دو، میں نے جولائی میں آنا ہے، ساتھ ہی لیتا آؤں گا۔

بھائی ٹافی کو چاکلیٹ میں بدل دیں نا پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں انتی بھیبچی نہیں ہوں کہ اپ ٹافی دے کے بہلاو مجھے
 
شمشاد

لائبریرین
میں نہ تو ٹافی کھاتا ہوں اور نہ ہی چاکلیٹ، میرے لیے دونوں برابر ہیں چاہے ٹافی لے لو چاہے چاکلیٹ۔
 
زینب

محفلین
اب آپ نے چوائس مجھے دی ہے تو میں چاکلیٹ لوں‌گی۔۔۔کیڈبری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلیں لایئں دیں اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تعبیر کو جوابات

تعبیر:
لسی ی ی ی ی :eek: سردیون مین کہاں سے ملتی ہے :confused:
ہمارے ہاں تو ہر موسم میں ملتی ہے۔ کراچی والے ہیں نا ;)

تعبیر:
وہ اس لیے کہ آپ سب سے بولتے جو نہیں ہیں :( یہاں کم کم جو دکھتے ہیں
:eek: ایسا ہے کیا؟ اب آپ نے غور نہیں کیا ورنہ میں تو یہاں اکثر ہی نظر آتا ہوں اور کچھ نہ کچھ بولتا ہی رہتا ہوں۔

تعبیر:
پتہ ہے مین نے یہ اندازہ کیسے لگایا :) زینب سے اپکی بات چیت سے۔وہ اکثر ناراض ہو جاتی ہو بلکہ غصہ بھی کر جاتی ہے جبکہ اپ ہمیشہ اچھے دوست ہی لگے ہو
کاش اس بات کی قدر زینب بھی کرے۔ :lll:

تعبیر:
یہ اندازی ایسے لگایا کہ جب بھی آپ سے کوئی بات کرے تو آپ بہت اچھے سے جواب دیتے ہو۔ مین بھی جب یہان پہلی دفعہ آپ سے بات کی تو لگا ہی نہیں کہ مین آپ کے لیے انجان ہوں
میں کافی خطرناک حد تک فرینڈلی اور فرینک ہوں۔ :grin:

تعبیر:
یہ تو کامن سینس کی بات تھی کہ آم یہاں نیا آپشن تھا :grin:
ہاہاہا۔۔۔ کامن سینس ہے آپ کے پاس؟ گڈ :)

تعبیر:
کامیڈی تو آپ کی ابھی تک دیکھی نہیں پر آپ پتہ نہیں کیوں رومینٹک لگے ;)
نو کمنٹس :grin:
 
دوست والا جواب میں نے اس لیے ٹھیک دیا۔کہ مجھے نہیں‌معلوم باقی رشتوں میں‌تم کیسے ہو مجھے اتنا پتا ہے کہ دوست تم بہتتتتتت ہی زیادہ اچھے ہو۔۔۔۔۔۔

اوےےےےےےےےے راہپر ادھر نا میں تیرے کان کیھنچوں سب کے الگ الگ نمبر کون بتائے گا

اچھا۔۔۔ چلو کبھی تو تم نے بھی مانا۔ :lll:
ارے الگ الگ نمبر بتاکر کیا کرنا ہے؟ اتنا واضح واضح تو لکھ دیا۔ اب خود دیکھ لو نا کہ کتنے ٹھیک ہیں تمہارے۔ کان تو میں نے تمہارے کھینچنے ہیں۔ آن۔لائن ملو تو سہی!
 
اُففف میں نے راہبر کے کوئز میں تیر نہیں مارے :( راہبر ، سارا قصور سارہ کا ہے ;)، سارہ نے مجھے نہیں بتایا ، ایسے م س ن پر سارے تھریڈز کے لنک دیتی ہے یہ پڑھنا وہ تو ضرور پڑھنا ، اور کوئز کے جواب خود تو لکھ دیئے مجھے یاد نہیں دلایا :(

کوئی بات نہیں۔ اس بات پر سارہ کے نمبر آپ کو دیدیتے ہیں۔ :grin:

دھنک جی آپ بھی تو اُس کھیل میں حصّہ لیں ، آپ بھی نیو ممبر ہیں ایک سال ہی ہوا ہے آپ کو محفل جوائن کیئے ہوئے ;)
اب بس رہنے ہی دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
 
سارہ خان

محفلین
:eek: میرے اتنے کم تیر نشانے پر لگے ۔۔:(

جتنے شاندار نمبرز آئے ہیں وہ میں حجاب کو دینے کو خوشی سے تیار ہوں ۔۔ :tounge:
 
زینب

محفلین
اچھا۔۔۔ چلو کبھی تو تم نے بھی مانا۔ :lll:
ارے الگ الگ نمبر بتاکر کیا کرنا ہے؟ اتنا واضح واضح تو لکھ دیا۔ اب خود دیکھ لو نا کہ کتنے ٹھیک ہیں تمہارے۔ کان تو میں نے تمہارے کھینچنے ہیں۔ آن۔لائن ملو تو سہی!

میں نے کیا مانا؟؟تمہیں اپنا دوست ہر گز نہیں مانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو بہت باتیں ہو گئیں، اب کس کا نمبر ہے کوئیز دینے کا، میرا خیال ہے فہیم کا ہے۔
 
Top