مبارکباد محفل کا کم سِن بوڑھا

شرمندہ کر دیا ۔ میرے پاس تمھارے جتنی معلومات اور عقل کہاں :(

بات اس کی نہیں ہوتی کہ کون کتنا عقلمند ہے بلکہ کون اپنی علم کا کتنا حصہ لوگوں سے شئر کرتا ہے یہ پیمانہ ہے۔

یوں تو کامل کوئی نہیں پر میں فرض‌بھی کر لوں کہ بہت بڑا صاحب علم ہوں تو بھی ایسے علم کا کیا فائدہ کہ آدھی ادھوری بات کہوں باقی آئندہ پر ٹال دوں اور ہر بات کو پہلے تکلفات کے لبادے میں اچھی طرح لپیٹ لوں پھر پیش کروں۔ اس طرح تو پیغامات میں اجنبیت آجاتی ہے۔ اور اپنی علمیت کے اظہار بلکہ معرفت جاہلانہ کا رعب جھاڑنا مقصود ہوتا ہے۔

ایک آپ کے پیغامات دعا بھی دیں تو صاف صاف پتہ تو چلتا ہے کہ اپیا نے دعا دی ہے۔ پھر سب سے بڑھ کر آپ کا خلوص۔ بہر کیف یہ میرا موقف تھا جس کی بنیاد پر آپ کے ایک مراسلے کو اپنے پانچ مراسلوں پر بھاری تصور کرتا ہوں۔
 
دوہزارمرتبہ اپنے خیالات کا مختلف مواقع پر اظہار آپ کاشکریہ ادا کرنے کا حق اداکرنے کی منادی دیتا ہے ۔


بہت بہت شکریہ برادرم
 
اوہ اپیا یعنی آپ ڈی ایس ایل یا ڈائل اپ استعمال کرتی ہیں۔ چلئے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ بہتر کرے!
 

حجاب

محفلین
میں ڈائل اپ یوز کرتی ہوں ، اور آج کل تو لگتا ہے پی ٹی سی ایل کے کیبل دھوپ سے چلتے ہیں ، ایک گھنٹہ کبھی دن میں فون کھلا تو کھلا ورنہ شام میں بند :(
 
Top