محفل کا چیٹ روم

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، اس دھاگے پر آپ رائے دیں کہ کیا آپ نے اس محفل کے چیٹ روم کو استعمال کیا؟ اگر کیا تو کیسا لگا۔ اس بارے میں اپنی آراء اور تجاویز سے نوازیں۔ مثلاً

لکھائی بہت چھوٹی ہے
ونڈو کا سائز بڑا ہونا چاہیے
وغیرہ وغیرہ

قیصرانی
 
لکھائی کافی چھوٹی ہے اور اس میں رنگوں کا استعمال بھی نہیں کرسکتے آپ ، اس کے علاوہ ونڈو اگر فل سکرین ہو تو زیادہ اچھی ہوگی۔

اس کے علاوہ اگر ہفتہ وار کوئی میٹنگ رکھ لی جائے تو لطف رہے گا اور اس سہولت سے فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
فونٹ سائز واقعی چھوٹا ہے۔ میں نے کچھ بڑا کیا ہے۔ دیکھ کر بتائیں۔ خیال رہے کہ چیٹ میں فونٹ محفل جتنا نہیں کیا جا سکتا۔

چیٹ ونڈو 640x480 ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے قارئین کے کمپیوٹر پر 800x600 ریزولوشن ہے۔ اس پر اس سے بڑا سائز صحیح نہیں رہے گا۔

محب: ٹیکسٹ کا رنگ آپ بدل سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چیٹ غالباً کوئی بھی استعمال نہیں کرتا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس چیٹ‌ کو فورم سے نکال دیا جائے۔ اگر کوئی بہتر موڈ نظر آیا تو اسے شامل کیا جائے گا، یا پھر کسی مکمل چیٹ سسٹم کا بندوبست کیا جائے گا۔ البتہ یہ ذرا low priority کام ہے۔
 
Top