محفل کا بچہ

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ہو سکتا ہے فیس بک سے اٹھائی ہو۔

بچوں کی تصاویر تو میں اکثر لگاتا ہوں جو کہ نیٹ سے ہی تلاش کی گئی ہوتی ہیں۔

"بچے من کے سچے" ایک لڑی بھی شروع کی تھی۔ اس کے علاوہ "زندگی کتنی خوبصورت ہے" اور "محبت کرنے سے سوچنا" بھی بچوں کی تصاویر والی لڑیاں ہیں۔
 
زیک

مسافر
چونکہ یہاں تصویریں نیٹ سے کاپی کرنے کی بات چل پڑی ہے تو یہ بتاتا چلوں کہ میرے نزدیک بچوں کی تصآویر اٹھانا بچے اٹھانے جیسا ہی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
چونکہ یہاں تصویریں نیٹ سے کاپی کرنے کی بات چل پڑی ہے تو یہ بتاتا چلوں کہ میرے نزدیک بچوں کی تصآویر اٹھانا بچے اٹھانے جیسا ہی ہے
تھوڑی وضاحت کر دیں۔
خاص کر میں نے جو لڑیاں شروع کی تھیں، ان کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ زیک یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ کسی کے بچے کی تصویر بغیر اجازت آگے شیئر نہیں کرنی چاہئے۔ خصوصاً جب ہم اپنے بچوں کی تصاویر کو اجنبیوں میں شیئر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے :)
 
دو الگ الگ چیزیں ہیں:
۱۔ کسی کے بچے کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کرنا۔
۲۔ ایک شخص نے اپنے بچے کی تصویر اپ لوڈ کردی ہے اور کی بھی اوپن فورم پر ہے ، اس بچے کی تصویر کو اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے فورم پر پوسٹ کرنا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دو الگ الگ چیزیں ہیں:
۱۔ کسی کے بچے کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کرنا۔
۲۔ ایک شخص نے اپنے بچے کی تصویر اپ لوڈ کردی ہے اور کی بھی اوپن فورم پر ہے ، اس بچے کی تصویر کو کہیں اور پوسٹ کرنا۔
شمشاد بھائی نے وہ تصویر 2011 کے اواخر میں کہیں سے لے کر لگائی تھی۔ 2012 میں ایک اور شخص اپنے بیٹے کا کہہ کر یہ تصویر شیئر کرتے ہیں۔ بات یہ ہو رہی ہے کہ اس رحجان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے کہ ہم کسی کے بچے کی تصویر اٹھا کر کہیں بھی لگا دیں :)
 
زیک

مسافر
دو الگ الگ چیزیں ہیں:
۱۔ کسی کے بچے کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کرنا۔
۲۔ ایک شخص نے اپنے بچے کی تصویر اپ لوڈ کردی ہے اور کی بھی اوپن فورم پر ہے ، اس بچے کی تصویر کو اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے فورم پر پوسٹ کرنا۔
دونوں غلط ہیں
 
Top