محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو تو خیر ہتھکڑیوں میں جکڑ کے لے آئیں گے۔
پھر فیض صاحب کو یاد کر کر کہتے رہیے گا " آج بازار میں پابجولاں چلو" 😂
تو کیا ہتھکڑیاں پیروں میں پہنائی جائیں گی۔۔۔۔۔ :oops:
پھر تو ہم مینڈک کے جیسے پھدکتے ہوئے چلے جائیں گے۔
آج پھر مینڈک کی یاد آئی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے تو محفل کی رونق بڑھانے اور بیشتر پژمردگی کو ختم کرنے کے لئے کوئی ہلا گلا بھی کیا جا سکتا ہے۔
اور ایسی رونق تو شادیوں ہی میں دیکھنے کو آتی۔ لوگ چاہے سلامیاں دیں نہ دیں، بریانی اور فرنی کی کشش سے ضرور کھنچے آتے ہیں۔
ہم تو بس محمد عبدالرؤوف بھائی ہی سے ایسی درخواست کر سکتے ہیں ۔ تیار ہیں بھائی آپ۔ :D
سیما علی آپا ڈھولکی بجانی آتی آپ کو۔ چمچ ہم بجا سکتے ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسی رونق تو شادیوں ہی میں دیکھنے کو آتی

ہم تو بس @محمد عبدالرؤوف بھائی ہی سے ایسی درخواست کر سکتے ہیں ۔ تیار ہیں بھائی آپ۔ :D
@سیما علی آپا ڈھولکی بجانی آتی آپ کو۔
بس آپ کی رضامندی کا انتظار ہے 😂😂😂
 
احسن بھائی! ہم تو فیس بک اور ٹوئیٹر سے گھبراتے ہیں۔ حالانکہ ان دونوں سوشل نیٹورکس پر ہمارا اکاؤنٹ ایک مدت سے ہے لیکن وہاں پر بہت کم ہماری پوسٹس ہوں گی۔ شاید کئی ماہ میں کوئی ایک آدھ ہی پوسٹ ہو گی۔
اور ہم جیسے کئی بے چارے محفل جیسی کسی اچھی پناہ گاہ کی تلاش میں ضرور ہوں گے۔
میرا مشاہدہ یہ رہا ہے کہ گزشتہ ایک دو سال میں جو نئے اراکین آئے ان کی اکثریت کو محفل گوگل کے ذریعے اتفاقا مل گئی ... اس کا مطلب ہے کئی صارفین ایسے ہوں گے جن کی دلچسپی کا سامان محفل پر موجود ہے مگر وہ محفل کے بارے میں جانتے نہیں ... شعر و ادب کے حوالے سے تو مجھے کئی بار اتفاق ہوا کہ لوگوں نے مجھ سے عروض وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا تو میں نے انہیں اردو محفل کے بارے میں بتایا ... ایسے لوگوں کی اکثریت کو اس سے قبل اردو محفل کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا ...
خاص کر وہ لوگ کو 2010 کی دہائی میں پلے بڑھے ہیں، ان کے سامنے تو شروع سے ہی فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ رہے ہیں ... سو اس عمر کے صارفین کو بالکل بھی اندازہ نہیں ...
 
1- تنقیص عروج پر ہے اور تصحیح کا شائبہ بھی نہیں۔
2- انتظامیہ کا رکن تو دُور کی بات محفل کا رکن بھی نہیں ہونے دیتے۔
3- کچھ سال پہلے آیا تھا اب جب آیا تو وہی دقیانوسی روش دیکھنے کو ملی۔ فرق نظر نہ آیا۔
4- کچھ اقوام کا عجب حال یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ لگ جائے تو خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔
5- چند ہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے گرد طواف میں مشغول ہیں باقی رکن تنہائی کا شکار ہیں۔
ارے بھائی یہاں تو رونا ہی اس بات کا ہے کہ لے دے کر گنتی کے چند افراد ہی فورم پر باقی رہ گئے ہیں ... ایسے میں باقی رہ جانے والوں کو ایک دوسرے کے طواف کا طعنہ دینا کیا معنی رکھتا ہے؟
تنقیص سے کیا مراد ہے آپ کی؟ یہاں ذاتی تنقیص تو دور، ذاتی تنقید تک کی نوبت بھی شاذ و نادر ہی آتی ہے. مسئلہ یہ ہے کہ احباب اپنی تحریرات کو "تنقید و تبصرہ" کے لیے پیش تو بڑے شوق سے کر دیتے ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ فیس بک نہیں، ایک سنجیدہ فورم ہے سو یہاں محض رسمی واہ واہ نہیں کی جائے گی. سو وہ اپنی تحریر پر ہوئی تنقید کو ذاتی تنقید کے طور پر لیتے ہیں اور برا مانتے ہیں.
تیسری بات یہ کہ جگہ بنانے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے اور وقت دینا پڑتا ہے. یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بس اپنی سنا کر چلتے بنیں اور دوسرے ہر بار بڑھ چڑھ کر صرف آپ کی پوسٹس پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائیں ... (یہاں آپ محاورتا کہہ رہا ہوں، مراد آپ کی شخصیت نہیں).
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے تو محفل کی رونق بڑھانے اور بیشتر پژمردگی کو ختم کرنے کے لئے کوئی ہلا گلا بھی کیا جا سکتا ہے۔
اور ایسی رونق تو شادیوں ہی میں دیکھنے کو آتی۔ لوگ چاہے سلامیاں دیں نہ دیں، بریانی اور فرنی کی کشش سے ضرور کھنچے آتے ہیں۔
ہم تو بس محمد عبدالرؤوف بھائی ہی سے ایسی درخواست کر سکتے ہیں ۔ تیار ہیں بھائی آپ۔ :D
سیما علی آپا ڈھولکی بجانی آتی آپ کو۔ چمچ ہم بجا سکتے ہیں۔
بالکل آتی ہے ڈھولکی بجانا دف بھی بجانا 😊
 

محمداحمد

لائبریرین
میں اپنے طلبہ کے لیے بہت بہت تگ و دو کر رہی ہوں۔ اتنے ڈھیروں معاملات و مسائل ہیں کہ الامان۔ ابھی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اب فارغ ہو کے نماز پڑھی ہے۔ لیکن باوجود سب مصروفیات کے اردو محفل کی رونق بحال رکھنا مجھ سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ :)

بہت اچھی بات ہے! اللہ اجر دینے والا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم عموما جس وقت کو "بھلے وقتوں" سے تعبیر کرتے ہیں وہ فورمز کا دور تھا ... فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ نے ابھی اتنی مضبوطی سے پنجے نہیں گاڑھے تھے ... اس لیے جن لوگوں کو محض وقت گزاری کرنا ہوتی تھی وہ بھی مختلف فورمز کا استعمال کرتے تھے اور صارفین کی اکثریت اسی قبیل سے ہی تعلق رکھتی تھی.
یہ بات آپ کی درست ہے۔ واقعی فورمز کا ایک دور تھا اور یہ وہ دور تھا کہ جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتنے فعال نہیں ہوئے تھے۔

لیکن ایک بات البتہ ہے کہ سنجیدہ گفتگو کے لئے اور بات کے سرے کو سنبھال کے رکھنے کے لئے فورمز کا فارمیٹ گفتگو کےلئے کافی مناسب رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو رفتار بہت تیز ہے۔ سنجیدہ موضوعات پر گفتگو وہاں اس طرح نہیں ہو پاتی جس طرح کہ اس کا حق ہے۔

ان لوگوں کو جب وقت گزاری کے لیے سوشل میڈیا میسر آگیا تو وہ سب آہستہ آہستہ ادھر کے ہی ہو رہے. سن 2012/13 کے بعد فورمز کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی اور صرف وہی فورمز سروائیو کر سکے جہاں کسی مخصوص فیلڈ کا یا تکنیکی کام ہو رہا تھا.
یہ بات بھی ٹھیک ہے۔

اردو محفل کا اس دور میں اب تک سروائیو کرنا خود اپنے آپ میں بڑی بات ہے لیکن میری رائے یہی ہے مستقبل میں اگر محفل کو برقرار رکھنا ہے تو نئے اراکین شامل کرنا پڑیں گے اور اس ریکروٹمنٹ کے لیے سوشل میڈیا ہی بہترین میدان ہے. سوشل میڈیا پر محفل کے فعال اکاؤنٹس کا موجود ہونا بہت ضروری ہے ... اور فی الوقت یہ فعالیت صرف باٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے.
یہ بات بی درست ہے۔
 

علی وقار

محفلین
استغفر اللہ العظیم۔۔۔۔
اکمل بھائی! آپ سمیت ابھی بہت سے معزز دوستوں کو بھی ٹیگ نہیں کر پایا۔
جیسا کہ محمد وارث ، عبدالقیوم چوہدری ، نیرنگ خیال ، فہد اشرف ،
ابھی بھی یقیناً بہت سے دوستوں کو ٹیگ نہیں کیا۔
اس لیے پیشگی معذرت 😊
ٹیگ تو مجھے بھی نہیں کیا گیا تھا۔ :) مگر، میں نے سب سے پہلے تبصرہ پیش کرنا مناسب جانا۔ :cool:
 
کہنے کو تو میں بھی انجینئر ہوں ... مگر کمرشل :)
تحقیق میرا میدان نہیں ...
مگر میں نے یہ نوٹس کیا ہے کہ بانیان محفل میں سے اکثر کا پس منظر اکادمی ہے اور غالبا ان کا زیادہ تر کام بھی شاید تحقیقی نوعیت کا ہی ہے.
محفل میں تنوع پیدا کرنے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایسے سینیئر اراکین اپنے تحقیقی کام کا خلاصہ اردو میں یہاں شائع کریں ... مہینے میں دو آرٹیکل بھی ہوں تو فی الوقت کافی ہوں گے. اغلب امکان یہی ہے کہ ان حضرات کے حلقہ احباب میں تحقیق سے وابستہ دیگر احباب بھی ہوں گے، ان کو بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل کے لیے راغب کیا جا سکتا ہے.
اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ احباب بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل شریک کریں.
تاہم اس دوران "بھرپور" قسم کے فیڈ بیک کی امید نہ رکھی جائے بلکہ اب ہماری سمت یہ ہو کہ بس آہستہ آہستہ اردو میں سائنسی و تحقیقی مواد کی ایک ریپازٹری تشکیل پا جائے (کمپیوٹنگ کے حوالے سے اچھا خاصا مواد اب بھی موجود ہے) جس کی سوشل میڈیا کے ذریعے مناسب تشہیر کی جائے تاکہ مزید اراکین کو فورم کی جانب راغب کیا جا سکے. خاص کر ایسے لوگ جو ابھی ایم فل یا پی ایچ ڈی اسکالرز ہیں ... ان کو راغب کیا جائے کی وہ اپنی اپنی تحقیق کا خلاصہ اردو میں شائع کریں تاکہ اردو میں سائنسی و تحقیقی لٹریچر کا حجم بڑھ سکے.
 

علی وقار

محفلین
1- تنقیص عروج پر ہے اور تصحیح کا شائبہ بھی نہیں۔
2- انتظامیہ کا رکن تو دُور کی بات محفل کا رکن بھی نہیں ہونے دیتے۔
3- کچھ سال پہلے آیا تھا اب جب آیا تو وہی دقیانوسی روش دیکھنے کو ملی۔ فرق نظر نہ آیا۔
4- کچھ اقوام کا عجب حال یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ لگ جائے تو خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔
5- چند ہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے گرد طواف میں مشغول ہیں باقی رکن تنہائی کا شکار ہیں۔
حسنان بھائی، میرے پیش نظر یہ ہے کہ اس فورم کو چلانے والے بلا معاوضہ کام کرتے ہیں تو شاید ایسے الفاظ کا استعمال اُن کے لیے کسی صورت مناسب نہیں۔ دیکھیے، گزشتہ برس اس فورم کو اپ گریڈ کر دیا گیا جو بذات خود ایک بڑا کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس پلیٹ فارم پر بہت کچھ پڑھنے کو ملتا ہے۔ میں بھی زیادہ تر خاموش رہتا ہوں مگر کئی لڑیاں ایسی ہیں کہ جس پر اہل علم بحث مباحثہ کرتے ہیں، انہیں ایک نظر دیکھ لیتا ہوں۔ اگر کچھ پسند نہ آئے تو فورم کو آپ نظرانداز کر سکتے ہیں تاہم یہاں چونکہ پہلے ہی محفلین کی تعداد کم رہ گئی ہے تو ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ دراصل ہم خود فعال نہیں، پلیٹ فارم ہمیں مہیا کر کے دے دیا گیا ہے۔اب یہ ہمارا کام بنتا ہے کہ نئی لڑیاں شروع کریں، باہم مکالمہ کریں اور محفل کی رونقوں میں اضافے کا باعث بنیں۔
 
Top