محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
1- تنقیص عروج پر ہے اور تصحیح کا شائبہ بھی نہیں۔
2- انتظامیہ کا رکن تو دُور کی بات محفل کا رکن بھی نہیں ہونے دیتے۔
3- کچھ سال پہلے آیا تھا اب جب آیا تو وہی دقیانوسی روش دیکھنے کو ملی۔ فرق نظر نہ آیا۔
4- کچھ اقوام کا عجب حال یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ لگ جائے تو خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔
5- چند ہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے گرد طواف میں مشغول ہیں باقی رکن تنہائی کا شکار ہیں۔
یہ تو احباب ہی فیصلہ کریں گے کہ آپ کے الزامات کتنا حد تک درست ہیں لیکن اس بات کا اہتمام ہونا چاہیے کہ کسی کی کاوش پر حتی الامکان اپنے تأثرات دیئے جائیں۔
 
یہ تو احباب ہی فیصلہ کریں گے کہ آپ کے الزامات کتنا حد تک درست ہیں لیکن اس بات کا اہتمام ہونا چاہیے کہ کسی کی کاوش پر حتی الامکان اپنے تأثرات دیئے جائیں۔
کاوش تو یقیناً بہت اچھی ہے۔ میں اس فارم کو اردو کی فیس بک کہتا ہوں۔ لیکن جیسا کہ آپ نے بھی فرما دیا کہ آخر فیصلہ تو وہی کریں گے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
گو کہ صاحب مضمون نے ہمیں در خور اعتناء نہ سمجھا بذریعہ ٹیگان مگر بہر حال اس محفل کی بابت کچھ درد تو ہم بھی رکھتے ہیں سو خود ہی در آئے ۔۔۔اب کچھ الفاظ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔
جیسے کی کما حقہ نشاندہی بھی ہو چکی ہے اور اس کے حل پر بھی بات ہو چکی ہے پھر بھی مانند طوطی ہی اظہار حال کے طور پر کہ۔۔ کچھ سلسلے جو ہوا کرتے تھے وہ ناپید ہیں کچھ واقعی جو اس سلسلے میں اپنا کام کر سکتے ہیں ان کی طرف سے بھی خاموشی ایک وجہ ہے اس سناٹے کی مگر میرے خیال سے یہ ایک توقف ہے اور رونقیں بحال ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
باقی زیک صاحب کا شعر پر ایک جوابی شعری شرارت کیے زمرے میں ڈال دیں کہ ۔۔۔

تھے تو آبا وہ تمھارے ہی، مگر تم کیا ہو
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!
------------
جوابی
قورمہ مانگا ہے نہ تکہ نہ تقاضے میں بریانی
دال چاول ہی صحیح کب کہا کہ زردہ ہو :grin:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گو کہ صاحب مضمون نے ہمیں در خور اعتناء نہ سمجھا
استغفر اللہ العظیم۔۔۔۔
اکمل بھائی! آپ سمیت ابھی بہت سے معزز دوستوں کو بھی ٹیگ نہیں کر پایا۔
جیسا کہ محمد وارث ، عبدالقیوم چوہدری ، نیرنگ خیال ، فہد اشرف ،
ابھی بھی یقیناً بہت سے دوستوں کو ٹیگ نہیں کیا۔
اس لیے پیشگی معذرت 😊
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی بھی یقیناً بہت سے دوستوں کو ٹیگ نہیں کیا۔
اس لیے پیشگی معذرت 😊
اور جو یہ سلوک ہم سے کیا ہوتا آپ نے روؤف بھائی تو ایک کنستر بھی تھوڑا پڑ جانا تھا۔
ہم جلتی پہ تیل نہیں ڈال رہے۔۔۔ پورا الاؤ بھڑکائیں گے۔ تسی تکدے جاؤ
 

اکمل زیدی

محفلین
استغفر اللہ العظیم۔۔۔۔
اکمل بھائی! آپ سمیت ابھی بہت سے معزز دوستوں کو بھی ٹیگ نہیں کر پایا۔
جیسا کہ محمد وارث ، عبدالقیوم چوہدری ، نیرنگ خیال ، فہد اشرف ،
ابھی بھی یقیناً بہت سے دوستوں کو ٹیگ نہیں کیا۔
اس لیے پیشگی معذرت 😊
ہاں یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ اتنے عظیم لوگ رہ گئے میری کیا بساط ۔۔۔بس جی بڑی نفسا نفسی کا عالم ہے صرف اپنی پڑی رہتی ہے ۔۔
۔پھر بھی بہرحال یہ آپ سے فورم کی محبت کا ثبوت ہے اس طرح کی لڑی سوچا تو ہم نے بھی کئی بار مگر ہم خود اتنے اِن نہیں ہیں آجکل یہ آپ جیسے ہی کسی ریگولر محفلین کو زیب دیتا تھا سو کر دکھایا آپ نے ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائے ربا! کس چیز کا بیڑہ اٹھانا ہے؟ کہاں میں اور کہاں بیڑہ!!! حق ہا! :eek:

گل! دعائیں میں بھی آپ کے لیے کرتی ہوں۔ مجموعی طور پہ بھی اور جو جو یاد آتا جائے۔ کئی بار خاص آپ کے لیے بھی کی ہیں۔ :)
صدقے جاواں جاسمن آپا۔
بیڑہ اس چیز کا اٹھانا کہ تسی آگے آگے چلدے جاؤ پرچم لے کر۔ ہم آپ کے پیچھے قطار بناتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
5- چند ہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے گرد طواف میں مشغول ہیں باقی رکن تنہائی کا شکار ہیں۔
جان کی امان پائیں تو عرض کرتے چلیں کہ ایسی تنہائی خود ساختہ ہوتی ہے۔ جہاں بھی ایسے چند لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے ہی کے طواف میں مشغول دیکھیں۔۔۔ بیچ میں جگہ بنا لیا کریں اپنی۔ آزمودہ فارمولا ہے۔ ہمیں تو ایک دن کے لئے بھی ایسا احساس نہ ہوا۔
ہم نے گزرے آٹھ نو مہینوں میں آج ہی پہلی بارآپ کا نام دیکھا اور بنا جان پہچان کے جواب دے دیا۔ محفل پر ایکٹو رہنے کے لئے کسی سے بھی واقفیت ہونا ضروری نہیں۔ یہاں سب ایک دوسرے ہی کے لئے وقت نکال کر آتے ہیں۔ آزمودہ ہے اور بلا قیمت ہے ۔ آزما دیکھئیے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پھر بھی بہرحال یہ آپ سے فورم کی محبت کا ثبوت ہے اس طرح کی لڑی سوچا تو ہم نے بھی کئی بار مگر ہم خود اتنے اِن نہیں ہیں آجکل یہ آپ جیسے ہی کسی ریگولر محفلین کو زیب دیتا تھا سو کر دکھایا آپ نے ۔۔۔
آپ اپنی مصروفیت کا حصہ نہ دیں لیکن فراغت کا کچھ حصہ تو عنایت فرمایا کریں۔😊
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں اسے بہانہ تو نہ کہوں گا پر ہر ایک کی معاشی و سماجی مصروفیت ہوتیں ہیں، آپ کی مصروفیت کا اعتراف۔۔۔۔۔ مگر کچھ نظر کرم فورم پر بھی ہوجائے تو کیا بات ہے
جی بہتر۔۔۔۔ آئیندہ سے خاص خیال رکھیں گے اس بات کا۔
اچھا ہوا کہ آپ نے ہماری کہی بات کو بہانہ نہ سمجھا ورنہ ایک اسی بات کی تکرار میں روؤف بھائی کی یہ لڑی کم سے کم 50 صفحے پار کر جانی تھی :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
3- کچھ سال پہلے آیا تھا اب جب آیا تو وہی دقیانوسی روش دیکھنے کو ملی۔ فرق نظر نہ آیا۔
ایک بار پھر سے جان کی امان پانے کے خواستگار ہیں۔
اس میں ہم سرا سر تماتر الزام آپ پر رکھیں گے ۔ وہ اس طرح کہ جب کوئی کسی بھی چیز میں ، جگہ میں اپنی خواہش کے مطابق تبدیلی چاہتا ہے تو دوسروں کی طرف سے کسی پیش قدمی کا انتظار نہیں کرتا بلکہ خود بھی بارش کا پہلا قطرہ بن کر دوسروں کو بھی اسی طرف راغب کر لیتا ہے۔
خیر۔۔۔ دیر تو اب بھی نہیں ہوئی۔ اس دقیانوسی روش کو بدلنے میں قدم آگے بڑھائیے ، سب ساتھ دیں گے۔
محمد عبدالرؤوف بھائی۔۔۔۔ کچھ زیادہ تو نہیں بول دیا نا ہم نے۔۔ ایسا نہ ہو کہ مفت میں کوئی دشمنی مول لے لیں۔ پہلے ہی دکھی دکھی سے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
4- کچھ اقوام کا عجب حال یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ لگ جائے تو خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔
اس بات پہ ہم خاموش۔۔۔ کیونکہ ساری ادرک ہم نے چائے میں ڈال لی۔ اور سوچنے کا کام ہم ادرک چباتے ہوئے کرتے ہیں۔
اگر تھوڑی وضاحت کی جاتی تو ہم بھی سمجھ پاتے کہ اشارہ کس طرف ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسی ایک عرضی ہمارے حضور بھی پیش کیجئیے نا روؤف بھائی ورنہ ہم نے غائب ہو جانا پھر سے۔
آپ کو تو خیر ہتھکڑیوں میں جکڑ کر لے آئیں گے۔
پھر فیض صاحب کو یاد کر کر کہتی رہیے گا " آج بازار میں پابجولاں چلو" 😂
 
Top