محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

اکمل زیدی

محفلین
کہنے کو تو میں بھی انجینئر ہوں ... مگر کمرشل :)
تحقیق میرا میدان نہیں ...
مگر میں نے یہ نوٹس کیا ہے کہ بانیان محفل میں سے اکثر کا پس منظر اکادمی ہے اور غالبا ان کا زیادہ تر کام بھی شاید تحقیقی نوعیت کا ہی ہے.
محفل میں تنوع پیدا کرنے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایسے سینیئر اراکین اپنے تحقیقی کام کا خلاصہ اردو میں یہاں شائع کریں ... مہینے میں دو آرٹیکل بھی ہوں تو فی الوقت کافی ہوں گے. اغلب امکان یہی ہے کہ ان حضرات کے حلقہ احباب میں تحقیق سے وابستہ دیگر احباب بھی ہوں گے، ان کو بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل کے لیے راغب کیا جا سکتا ہے.
اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ احباب بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل شریک کریں.
تاہم اس دوران "بھرپور" قسم کے فیڈ بیک کی امید نہ رکھی جائے بلکہ اب ہماری سمت یہ ہو کہ بس آہستہ آہستہ اردو میں سائنسی و تحقیقی مواد کی ایک ریپازٹری تشکیل پا جائے (کمپیوٹنگ کے حوالے سے اچھا خاصا مواد اب بھی موجود ہے) جس کی سوشل میڈیا کے ذریعے مناسب تشہیر کی جائے تاکہ مزید اراکین کو فورم کی جانب راغب کیا جا سکے. خاص کر ایسے لوگ جو ابھی ایم فل یا پی ایچ ڈی اسکالرز ہیں ... ان کو راغب کیا جائے کی وہ اپنی اپنی تحقیق کا خلاصہ اردو میں شائع کریں تاکہ اردو میں سائنسی و تحقیقی لٹریچر کا حجم بڑھ سکے.
بہت عمدہ احسن بھائی ہم نے بھی ایک تجویز پیش کی تھی آپ کیا پڑھ رہے ہیں پر کہ جو بھی جو مطالعہ کرے اس کا ایک خلاصہ بیان کردیا کرے پھر اس پر تبصروں کا سلسہ بھی چل پڑے گا اور بہت سارے محفلین جو وقت کی کمی کے باعث مطالعہ نہیں کر سکتے انہیں معلومات ملیں گی یا شاید تحریک بھی ملے اس کتاب کو پڑھنے کی یا اس موضوع پر مزید معلوم کرنے کی۔۔۔مگر وہ بھی دب گیا معاملہ۔۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
جانے دیں بات پرانی ہوچکی، جب میں چھوڑ کر چلا گیا تھا، اب ایسا کچھ نظر آیا تو بتاؤن گا۔۔۔۔۔
آپ کی بات اگر کسی حد تک درست بھی ہے تو معذرت غلط موقع پر اس کا اظہار ہوا ہے ۔۔۔اب شاید ایسا کچھ نہیں ہے ۔۔۔سب نے جو جیسا ہے کے مطابق قبول کیا ہوا ہے ۔۔۔باغ میں ہر طرح کے پھول ہوتےہیں جو اسے باغ بناتے ہیں۔۔۔تو بھنورے تتلیاں جگنو بھی ہو ں تو مچھر اور دوسرے حشرات الارض کی موجودگی پر حیرت اور تعجب کیس آپ صرف پھولوں پر ان کی تازگی اور خوبصورتی پر نظر رکھیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بھیا ہم تو موقع کی تلاش میں رہتے ہیں ویسے بھی کہ کب یہ کام نمٹے اور ایک چکر لگا کر آئیں ۔۔۔پھر کام کے چکر میں چکر آجاتے ہیں تو تو بس اسی چکرانے میں وقت گذر رہا ہے ۔۔
نوازش کرم شکریہ مہربانی آپ کے چکروں کا 🤓
 
ہم تو اب بھی فعال ہیں۔ میرے خیال فعالیت کا مسئلہ ضرورت سے زیادہ ماڈریشن کی وجہ سے ہے۔ جیسے اگر میں کوئی نیا دھاگہ کھولتا ہوں تو انتظامیہ اسے اپروو کرنے میں کافی وقت لگا دیتی ہے۔ اور جب دھاگہ اپروو ہوتا ہے تب تک وہ اپنی افادیت کھو چکا ہوتا ہے :)

وہ ایک شعر تھا۔۔۔۔ صحیح سے یاد نہیں آ رہا۔
شاخ پر بیٹھ کر بس پر ہلائے رہنا وغیرہ، تسی وی کجھ اینج دے ای فعال او۔۔۔ بالکل میری طرح
 
قابلِ عز و وقار اساتذہ اور محفل کے نئے و پرانے اور سب سنجیدہ مزاج لوگ، السلام علیکم!
آپ سب صاحبان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ محفل پر چھائی ہوئی اس پژمردگی کے کیا اسباب ہیں اور دوبارہ محفل کو بھر پور انداز میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس کس عوامل کی ضرورت ہے۔
گئے وقتوں کی بات ہے محفل میں کیا ہی مثبت موضوعات پر عالمانہ گفتگو ہوا کرتی تھی۔ فنِ تحریر پر دسترس رکھنے والے دوستوں کی تحاریر شاملِ محفل ہوا کرتیں۔ شعراء حضرات کی نئے نئے کلام سے حظ اٹھایا جاتا رہا۔ اردو فونٹس پر کام کیا جا رہا تھا۔ اب لے دے کر ایک لائبریری کا ہی کام چل رہا ہے۔
اگرچہ کچھ دوستوں کی جانب سے ایک دوسری لڑی میں جواب بھی موصول ہوئے ہیں۔ لیکن اس لڑی میں براہِ کرم محفل کی بہتری کے لیے اپنی اپنی تجاویز عنایت فرمائیں۔
@الف عین ، @محمد خلیل الرحمٰن ، @ظہیراحمدظہیر ، @سید عاطف علی ، @محمّد احسن سمیع :راحل: ، @محمداحمد ، @شمشاد ، @سید عمران
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
دو تین سال قبل ایسی ہی ایک لڑی میں نے بھی شروع کی تھی۔
کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟
لڑی اچھی خاصی رواں ہوئی تھی اور کافی سینئر ممبران لنگر لینے آ گئے تھے۔

سردیوں میں چیزیں سُکڑ شُکڑ جاتی ہیں، محفل کو بھی یوں ہی سمجھیں۔ کچھ رضائیوں، لحافوں سے نکلنے کو دل بھی نہیں کرتا۔ موسم کھلا تو رونقیں بحال ہو جائیں گی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
دو تین سال قبل ایسی ہی ایک لڑی میں نے بھی شروع کی تھی۔
کیا محفل جمود کا شکار ہے؟
ہر دوسرے تیسرے روز اک نئی غزل بل کھاتی، مٹکتی، لہکتی 'میں آ گئی، میں آ گئی' :tongueout:کرتی محفل کے بزم سخن سیکشن کو رونق بخشتی چلی جا رہی ہے اور رہی سہی محفلی ٹریفک بھی اسی سیکشن میں رواں دواں نظر آتی ہے۔ (اس کہے کا ہر گز یہ مطلب نا لیا جائے کہ مجھے شاعری پوسٹ کیے جانے پر کچھ تحفظات وغیرہ ہیں) علاوہ ازیں ا، ب، پ والی لڑیوں کی روانی بھی یہ بتانے کو کافی ہے کہ ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں بچا جسے ہم دوسروں کے ساتھ شراکت کر سکیں
اب بھی پوزیشن لگ ویسی ہی ہے۔
ہر محفلین ایک بار ضرور دیکھ لے کہ اس نے اپنی آخری نئی لڑی کب بنائی تھی۔ جو ایسا نہیں کرے گا اس کی اُتلی داڑھ میں درد ہوگا اور پھر نکلوائے بنا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
حل بھی بہت خوب بتایا ہے آپ نے تو ڈراوے کے ساتھ😂😂
 

اکمل زیدی

محفلین
ہم تو اب بھی فعال ہیں۔ میرے خیال فعالیت کا مسئلہ ضرورت سے زیادہ ماڈریشن کی وجہ سے ہے۔ جیسے اگر میں کوئی نیا دھاگہ کھولتا ہوں تو انتظامیہ اسے اپروو کرنے میں کافی وقت لگا دیتی ہے۔ اور جب دھاگہ اپروو ہوتا ہے تب تک وہ اپنی افادیت کھو چکا ہوتا ہے :)
آُ پ کی فعالیت ہم خوب سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔جب یہاں معاملہ ایکٹیو ہو گا تو آپ بھی خوب ایکٹیو رہینگے۔۔۔مجھے پتہ ہے آپ کے مرچوں کے بورے خراب ہو رہے ہونگے۔۔۔استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ۔۔۔ :D
جہاں تک رہی بات انتظامیہ کے دھاگہ اپرو کرنے کی اس سے گو نا گوں پتہ چلا کہ انتظامیہ بیدار ہے ۔۔۔:grin:
مگر ایک بات کی تشویش بھی ہوئی۔۔۔کہیں سو تو نہیں رہے ۔ ۔ ۔ :heehee:
 
مدیر کی آخری تدوین:

ضیاء حیدری

محفلین
آپ کی بات اگر کسی حد تک درست بھی ہے تو معذرت غلط موقع پر اس کا اظہار ہوا ہے ۔۔۔اب شاید ایسا کچھ نہیں ہے ۔۔۔سب نے جو جیسا ہے کے مطابق قبول کیا ہوا ہے ۔۔۔باغ میں ہر طرح کے پھول ہوتےہیں جو اسے باغ بناتے ہیں۔۔۔تو بھنورے تتلیاں جگنو بھی ہو ں تو مچھر اور دوسرے حشرات الارض کی موجودگی پر حیرت اور تعجب کیس آپ صرف پھولوں پر ان کی تازگی اور خوبصورتی پر نظر رکھیں۔۔۔
میں قربان آپ کے حسن کلام پر، فورم میں ہررنگ ہونا چاہئے ،چاہے آپ اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، پسند اپنی اپنی خیال اپنا اپنا
 
ارے بھائی یہاں تو رونا ہی اس بات کا ہے کہ لے دے کر گنتی کے چند افراد ہی فورم پر باقی رہ گئے ہیں ... ایسے میں باقی رہ جانے والوں کو ایک دوسرے کے طواف کا طعنہ دینا کیا معنی رکھتا ہے؟
تنقیص سے کیا مراد ہے آپ کی؟ یہاں ذاتی تنقیص تو دور، ذاتی تنقید تک کی نوبت بھی شاذ و نادر ہی آتی ہے. مسئلہ یہ ہے کہ احباب اپنی تحریرات کو "تنقید و تبصرہ" کے لیے پیش تو بڑے شوق سے کر دیتے ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ فیس بک نہیں، ایک سنجیدہ فورم ہے سو یہاں محض رسمی واہ واہ نہیں کی جائے گی. سو وہ اپنی تحریر پر ہوئی تنقید کو ذاتی تنقید کے طور پر لیتے ہیں اور برا مانتے ہیں.
تیسری بات یہ کہ جگہ بنانے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے اور وقت دینا پڑتا ہے. یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بس اپنی سنا کر چلتے بنیں اور دوسرے ہر بار بڑھ چڑھ کر صرف آپ کی پوسٹس پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائیں ... (یہاں آپ محاورتا کہہ رہا ہوں، مراد آپ کی شخصیت نہیں)
تنقید میں اصلاح کا پہلو ہوتا ہے تنقیص میں برتری کا۔ خیر آپکی رائے بھی قابل احترام ہے۔
 
آخری تدوین:
تنقید میں اصلاح کا پہلو ہوتا ہے تنقیص میں برتری کا۔ خیر آپکی رائے بھی قابل احترام ہے۔
مطلب اگر کوئی کسی تحریر کے سقم کی طرف اشارہ کرے تو یہ تنقیص کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟!!!
کیا آپ نشاندہی کر سکتے ہیں کہ اس محفل میں آپ کو کب اور کہاں تنقیص کا نشانہ بنایا گیا؟؟؟
 
مطلب اگر کوئی کسی تحریر کے سقم کی طرف اشارہ کرے تو یہ تنقیص کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟!!!
کیا آپ نشاندہی کر سکتے ہیں کہ اس محفل میں آپ کو کب اور کہاں تنقیص کا نشانہ بنایا گیا؟؟؟
پرانی بات ہے۔ تنقید کے ساتھ اصلاح ہوتی ہے۔ بنا اصلاح کے تنقید میرے خیال میں تنقیص ہے۔
 
Top