الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

یاز

محفلین
کیا آپ تولی پیر جگہ سے واقف ہیں؟ یا وہاں جانے کا اتفاق ہوا؟
جی واقفیت تو ہے، لیکن ابھی گئے نہیں کہ نزدیک کی جگہوں (تولی پیر، گنگا چوٹی، محمود گلی ، لس ڈنہ، سدھن گلی وغیرہ) کو بعد پہ چھوڑ رکھا۔
تاہم راولاکوٹ اور بن جوسہ جھیل کی زیارت کر چکے۔
 
آخری تدوین:
گر برا نہ لگے تو ایک تحقیق ذرا س پر بھی فرما دیں۔۔۔۔۔ تواڈے دل دا تے پتا لگے سانوں۔
"میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"

راحیل فاروق اتنی محنت کرنے کی وجہ سے :ROFLMAO:
میں آپ سے صد فیصد اتفاق کرتی ہوں۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے! 🤍
میں زیک کے اسی مراسلے پہ تفصیلی و تائیدی کمنٹ کرنے والی تھی ذرا فراغت سے مگر آپ نے کر دیا اور میں نے یہ جانا کہ گویا یہ ہی میرے دل میں ہے!!!
واہ واہ۔۔۔۔۔۔n
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!
محمدظہیر ، میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
یہ سطور کسی بھی فورم کے ادب عالیہ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں اور فورم کا مطلب یہاں ہر وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی کمیونٹی وجود پاتی ہے۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ "ہی" میرے دل میں ہے!!! :clap:
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!
کوئی ہور فرمیش؟
 

لاریب مرزا

محفلین
جی واقفیت تو ہے، لیکن ابھی گئے نہیں کہ نزدیک کی جگہوں (تولی پیر، گنگا چوٹی، محمود گلی ، لس ڈنہ، سدھن گلی وغیرہ) کو بعد پہ چھوڑ رکھا۔
تاہم راولاکوٹ اور بن جوسہ جھیل کی زیارت کر چکے۔
پچھلے ہفتے تولی پیر جانے کا اتفاق ہوا. بہت خوبصورت سیاحتی مقام ہے. یہ مقام کافی بلندی پر واقع ہے. جہاں سواری کو چھوڑنا پڑتا ہے وہاں سے تقریباً اڑھائی کلو میٹر پیدل چڑھائی ہے. یہ سفر ہم نے گھوڑوں پہ طے کیا تھا. مجموعی طور پر کافی لطف اندوز ہوئے.
البتہ بن جوسہ جھیل کو دیکھ کر مایوسی ہوئی.
ہجیرہ گاؤں دیکھنے کا بھی اتفاق ہوا، یہاں سے آگے انڈیا کی حدود کا آغاز ہو جاتا ہے.
 
کانٹوں پہ گھسیٹ دیا قبلہ۔
آپ اور سبھی محفلین ہمارے لئے محترم اور معتبر ہیں۔ تبھی کچھ اپنے محفلی انٹروورٹ ہونے کا حوالہ بھی دیا تھا کہ فقط انہی احباب کا ذکر کر پائیں گے کہ جن سے کچھ گفت و شنید رہی۔ اور اس میں بھی اپنی محدودیتِ تعامل دیکھئے کہ سترہ سالوں میں سترہ نام بھی بمشکل ہی جوڑ پائے۔
آپ کی علمی کاوشوں کا یقیناً اس محفل پہ علم و دانش کی ترویج میں قرار واقعی اہم کردار ہے۔ تاہم ہماری کم نصیبی کہ آپ سے کبھی انفرادی یا اجتماعی سطح پہ بھی ہمکلامی سے تقریباً محروم ہی رہے۔
ہم آپ کی مزید بلند اقبالی کے لئے دعاگو ہیں۔ اور مزید یہ کہ اگر کسی معجزے کے تحت محفل بحال رہی تو آئندہ آپ سے بھرپور گفت و شنید رہے گی۔
محترم،
آپ کے الفاظ پڑھ کر دل واقعی ممنون ہوا۔ یہ سچ ہے کہ کبھی زیادہ بات چیت کا موقع نہ ملا، لیکن آپ کی موجودگی ہمیشہ قابلِ قدر رہی۔
سترہ برسوں میں سترہ نام، یہ گواہی دیتا ہے کہ محفل میں تعلقات کی بنیاد گہرائی پر تھی، نہ کہ گنتی پر۔
میری کسی علمی کاوش کو اگر آپ نے کسی درجہ قابلِ توجہ جانا تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
آپ کی دعاؤں کے لئے شکر گزار ہوں اور دلی خواہش ہے کہ محفل باقی رہے اور ہمیں آپ جیسے صاحبِ علم، خوش مزاج اور مہربان محفلین سے استفادہ کرنے کے مزید مواقع ملتے رہیں۔
اللہ آپ کو صحت، علم اور خوشیوں سے نوازے۔ 🌸
 
Top