ساتویں سالگرہ محفل مشاعرہ ، آپ کی رائے اور تجویز

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم۔
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں جولائی کا مہینہ محفل کی سالگرہ کا مہینہ ہوتا ہے۔ اور اس مہینے بہت سے پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اردو ادب کے حوالے سے ایک مشاعرہ کا اہتمام کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے جس میں آپ دوستوں کی رائے اور تجویز ہمارے لیے بہت اہم ہونگی۔
جولائی 2008 میں جب میں نے ایک دھاگہ (تھریڈ) شروع کیاجس کا عنوان کچھ یوں تھا "محفل کی تاریخ میں پہلا مشاعرہ" تو اس وقت بہت حوصلہ افزائی ہوئی اور محفل پر موجود تمام شعراء اکرام نے ساتھ دیا اور پھر ہم ایک بہت ہی اچھا اور یادگار مشاعرہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد اگلی سالگرہ میں پھر ہم نے مشاعرہ کرنے کی کوشش کی لیکن شعراء حضرات کی مصروفیت کی وجہ سے وہ مشاعرہ احتجاجی مشاعرہ ہوگیا۔ اب اس بار پھر محفل کی سالگرہ پر دوستوں کا خیال ہے کہ مشاعرہ ہونا چاہے۔ اس لیے ایک بار پھر ایک کوشش کر رہے ہیں اور آپ سب کی رائے لینا چاہتے ہیں کہ یہ مشاعرہ ہونا چاہے یا نہیں اگر ہونا چاہے تو اس ماہ کی کس تاریخ اور کون کون دوست اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ یہاں اپنی رائے دیں بہت شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ خرم بھائی کے آپ نے نیک کام کا آغاز کیا۔

میں نے "آپ کی شاعری - پابندِ بحور" کے صفحات سے مختلف شعراء کے نام اخذ کیے ہیں اور یہاں اُن کو ٹیگ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ نام فی الحال حروف َ تہجی کے اعتبار سے دیے گئے ہیں۔ جو نام میں بھول رہا ہوں اس میں آپ اور دیگر احباب مدد کریں۔ جو شاعر حضرات خود یہ دھاگہ پڑھیں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں اور اس دھاگے میں آکر ہمارا حوصلہ بڑھائیں۔

ابن سعید
الف عین - اعجاز عبید
امین عاصم
ایس فصیح ربانی
ایم اے راجا
بہزاد حسن
ترمذی
خرم شہزاد خرم
راحیل فاروق
زیف سید
@سیدہ سارہ غزل
ش زاد
عمران شناور
فاتح الدین بشیر
فائزہ رضوی
فرخ منظور
محمد بلال اعظم
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
محمود احمد غزنوی
مزمل شیخ بسمل
مغزل
@مہدی نقوی حجاز
ناعمہ عزیز
نجم الحسن کاظمی
ندیم حفی
نوید ظفر کیانی
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی آپ نے بہت اچھا کیا احمد بھائی اور میں وہاں سے چن چن شاعر حضرات کی پروفائل میں پیغام چھوڑ رہا ہوں

بہت خوب۔۔۔۔!

یعنی

ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔

اب دیکھیے اتنے سارے شعراء کرام تو محفل میں موجود ہیں پھر ایسے میں مشاعرہ تو بنتا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ ۔!

یعنی

ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔

اب دیکھیے اتنے سارے شعراء کرام تو محفل میں موجود ہیں پھر ایسے میں مشاعرہ تو بنتا ہے۔
بنتا تو ہیں اگر تعاون کیا جائے تو انشاءاللہ اس دفعہ ہم کامیاب ہو ہی جائے گے
 
بہت خوب۔۔۔ ۔!

یعنی

ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔

اب دیکھیے اتنے سارے شعراء کرام تو محفل میں موجود ہیں پھر ایسے میں مشاعرہ تو بنتا ہے۔
جناب شعرائے کرام کے کرم سے تو بہت سوں کو ڈر ہی لاحق رہتا ہے منتہا یہاں اگر ایسی ہی پزیرائی میسر ہے سو ہم اس مشاعرے میں شرکت کرنے کی جسارت ضرور کرکے رہیں گے۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب شعرائے کرام کے کرم سے تو بہت سوں کو ڈر ہی لاحق رہتا ہے منتہا یہاں اگر ایسی ہی پزیرائی میسر ہے سو ہم اس مشاعرے میں شرکت کرنے کی جسارت ضرور کرکے رہیں گے۔:)

خوش رہیے۔ :D

آپ نے بارش کے پہلے قطرے کا کام کیا ہے۔ اب انشاءاللہ کھل کے ساون برسنے کی اُمید ہو چلی ہے۔ ;)
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھی تجویز ہے خرم۔ خلیل صاحب اپنے منصوبے کے ساتھ آتے ہی ہونگے :)
وارث بھائی، بہت شکریہ ۔ آپ کی یہاں آمد سے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔ گو کہ آپ آج کل میں کہیں لکھ چکے ہیں کہ "اب طبیعت ادھر نہیں آتی" لیکن اس خاص موقع کے لئے طبیعت والا بہانہ نہیں چلے گا۔ :D شعراء کی فہرست میں آپ کا نام پہلے سے لکھا ہوا ہے اور ہم تھوڑے کو بہت جانتے ہوئے صرف آپ کو یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں۔ :)
 
مشکل ہے بھیا، پرانی غزل پڑھی تو کیا پڑھی، نئی ہوگی نہیں تو پڑھوں گا کیا خاک۔ سو میری تمام ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں :)
 
Top