محفل لیکس اور افواہیں

یہ دونوں لڑیاں ہمارے ہی تعارف کی ہیں۔ تاہم دوسری پہچان بنانے کا محرک اب یاد نہیں اور نہ ہی زیادہ دن استعمال کر پائے۔
شاید ایشل والا یا کوئی رقص والا مسئلہ ہوا تھا اس سے پہلے محفل میں۔
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من کیستم

اگر ہمارے ابتدائی دور میں کچھ لوگ offend ہوئے بھی تھے تو معذرت خواہ ہیں سب سے۔ بیس سال کی عمر میں محفل میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت کی بھی اپنی ایکسپیریمینٹل نادانیوں پر یہی سمجھتے تھے اور اب بھی یہی:
میرا ذکر پڑھنے والے میرا راستہ نہ چن لیں
سر ورق یہ بھی لکھنا مجھے مات ہو گئی تھی
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
سعود بن سعید اور ابن سعید ایک ہی فرد کی دو علیحدہ شناختیں نہیں ہیں۔ اسے لے کر انتظامیہ کو بھی مغالطہ ہوا تھا۔ :) :) :)
عرصے بعد آپ کی تین مسکراہٹیں دیکھنا اچھا لگا۔ اب یہ عرصے بعد تو کیا، ہم دیکھ ہی نہیں سکیں گے۔
اضحک اللہ سنک
اللہ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین!
 
جیہ

لائبریرین
ایک دفعہ میں محفل سے ناراض ہو گئ تھی ۔ مگر محفل سے دوری کہاں برداشت کر سکتی تھی، سو "پر امید "کے مردانہ نام سے آئی ڈی بنائی تھی اور نبیل بھائی نے پکڑ بھی لیا تھا ۔
پر امید کو شمشاد بھائی اور سعود بھائی کے علاوہ کسی نے خاص گھاس نہیں ڈالی تھی ۔
 
آپ کو تو محفل کی جیل میں ڈالنا چاہیے لیکن اب کوئی فائدہ نہیں۔ :):):)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
آپ کو تو محفل کی جیل میں ڈالنا چاہیے لیکن اب کوئی فائدہ نہیں۔
بہنا جیل میں تو ان کو ڈالنا چاہیے جنہوں نے مجھے سر عام اور پرائیوٹ میسیجز میں ہراساں کیا ۔
میں نادان تھی کہ ہر ایک سے گھل مل جاتی تھی ۔ بہت سو نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ ایک صاحب تو مجھ سے عقد ثانی بھی کرنا چاہتا تھا ۔
میں کبھی بھی محفل سے گئی نہیں جانے پر مجبور کیا گیا ۔ ایک صاحب نے نہ جانے کیسے بابا کے آفس کا فون نمبر معلوم کیا تھا ۔ اور بوچھی/تیشہ باجو کو دیا تھا
 
ظفری

لائبریرین
میں صرف ایک ہی آئی ڈی سے ہمیشہ محفل پر لاگ ان ہوا ۔ جب ناراض ہوا تو نہیں آیا ۔ مگر جب آیا تو ہمیشہ یہی آئی ڈی استعمال کی ۔ ہاں مگر کئی آئی ڈیز رکھنے والوں یا فیک آئی ڈیز والوں کو کئی باراپنی وزارت کے دوران پکڑا ۔ :D
 
بہنا جیل میں تو ان کو ڈالنا چاہیے جنہوں نے مجھے سر عام اور پرائیوٹ میسیجز میں ہراساں کیا ۔
میں نادان تھی کہ ہر ایک سے گھل مل جاتی تھی ۔ بہت سو نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ ایک صاحب تو مجھ سے عقد ثانی بھی کرنا چاہتا تھا ۔
میں کبھی بھی محفل سے گئی نہیں جانے پر مجبور کیا گیا ۔ ایک صاحب نے نہ جانے کیسے بابا کے آفس کا فون نمبر معلوم کیا تھا ۔ اور بوچھی/تیشہ باجو کو دیا تھا
بہنا یہ بہت شرمناک اور بہت بد اخلاقی کی بات ہے ۔
 
Top