محفل فورم کے پر گیارہ لاکھ پیغامات

متلاشی

محفلین
ماشاء اللہ بڑی اچھی بات ہے ایک لاکھ مراسلوں کا سنگِ میل صرف تین ماہ میں ۔۔۔۔!
اللھم زد فزد۔۔۔۔!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ ہے جی
محفل کے سنہرے اصول نمبر 7
دوران گفتگو موضوع پر رہتے ہوئے رواداری، شائستگی، مروت اور حسب مراتب کا لحاظ کرنا ایک سلجھے ہوئے معاشرے کے افراد کی نمایاں خصوصیت ہے۔ وہیں ہر بات کو موضوع سے ہٹا کر غیر سنجیدہ رخ پر ڈال دینا اور باہمی استہزا کا بازار گرم کرنا ایک نا پسندیدہ فعل ہے جس میں اکثر محفلین دانستہ یا غیر دانستہ ملوث پائے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بارہا تلخیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور موضوعات مستقبل کے لیے تقریباً بے مصرف ہو کر رہ جاتے ہیں کیونکہ بعد میں آنے والے اس دھاگے سے کوئی کام کی بات اخذ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ احباب نہ صرف موضوع بلکہ متعلقہ زمرے کے دائرے میں رہ کر گفتگو کر کے محفل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ گپ شپ اور تفریحی گفتگو کے لیے متفرقات کا زمرہ اپنی تمام تر رعنائیوں سمیت ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔ اپنی آرا سے نوازیں!
 

نایاب

لائبریرین
تمام منتظمین کرام اور اراکین محفل کو دلی مبارک باد
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ پھر بھی ہمیں بولنے کی اجازت نہیں :bighug:

مذاق کر رہا ہوں۔ سب احباب کو ڈھیروں مبارک ہو :) ویسے اگر سیاست اور مذہب کے دھاگوں پر موڈریشن نہ ہوتی تو آج ہم شاید ڈیڑھ ملین کا جشن منا رہے ہوتے :laugh:
 
Top