تیسری سالگرہ محفل فورم کے لیے برتھ ڈے کارڈز!

مغزل

محفلین
ایک کوشش خاکسار نے بھی کی تھی، آپ میں سے بہت سے لوگ اسے دیکھ بھی چکے ہیں پھر بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانے میں کیا حرج ہے :)

urdumehfilda3.jpg

احمد بھیا آپ کے کام کی تعریف کرنا بھی محال
اور چپ رہنا بھی محال
تعریف کرنا اس لیئے محال کہ لفظ ساتھ دینے سےانکار کردیتے ہیں کہ ’’ ہم شایانِ شاں نہیں‘‘ کوئی اور۔۔
اور چپ رہنا اس لیے محال کہ آپ سے دوستی جو گانٹھ لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
مذاق برطرف ۔۔۔۔۔ ماشا اللہ کیا خوب بنایا ہے ۔ واہ ۔۔۔۔۔ بس ایک گزارش کہ ’’ مصورانہ شاعری‘‘ کے تھریڈ میں
قدم رنجیدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہہہہ۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے رنجہ فرمائیں۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کے کارڈز کی نفاست دیکھ کر میں نے سوچا کہ میں تو اتنی صفائی سے کوئی کام نہیں کر سکتا ۔ پھر میں نے سوچا چلو رنگ پھینک دیتے ہیں ۔ اس میں اور کوئی خوبی ہو یا نہ ہو ایک خوبی یہ ہے کہ خامیاں رنگوں میں چھپ جاتی ہیں ۔

توبہ کیجئے جناب میں بھلا کیوں شرمندہ کرنے لگا۔
واقعی آپ کا کام تجرید اور کولاژ (کولاج) ورک کا منھ بولتا ثبوت ہے۔
اس میں کوئی دو کلام نہیں۔۔۔ آپ کے رنگ پھینکنے کے جملے پر ایک شعر ::

ہونے لگتی ہے مکمل جونہی م۔یری ت۔صوی۔ر
رن۔گ ت۔ص۔وی۔ر پ۔ہ ف۔۔ن۔کار سے گِ۔ر ج۔اتا ہے
اختر عبدالرزاق

والسلام
کوہساروں سے ہجرتی
محمد محمود مغل
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھیا آپ کے کام کی تعریف کرنا بھی محال
اور چپ رہنا بھی محال
تعریف کرنا اس لیئے محال کہ لفظ ساتھ دینے سےانکار کردیتے ہیں کہ ’’ ہم شایانِ شاں نہیں‘‘ کوئی اور۔۔
اور چپ رہنا اس لیے محال کہ آپ سے دوستی جو گانٹھ لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
مذاق برطرف ۔۔۔۔۔ ماشا اللہ کیا خوب بنایا ہے ۔ واہ ۔۔۔۔۔ بس ایک گزارش کہ ’’ مصورانہ شاعری‘‘ کے تھریڈ میں
قدم رنجیدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہہہہ۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے رنجہ فرمائیں۔
والسلام

بھیا آپ کی محبت ہے آپ لکھیں تب بھی ہم راضی اور نہ لکھیں تب بھی خوش! آپ نے جو لکھا یہ آپ کا بڑا پن ہے ورنہ بات تو یوں‌ ہے کہ میں اور میری ادنٰی کوشش ان الفاظوں کے شایانِ شان نہیں ہیں ۔

رہی بات دوستی کی تو جناب! جب دوستی گانٹھی ہے تو پھر جھیلنا تو پڑے گا :) :) :)

اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے !

مخلص
محمداحمد

* اب آپ کی مصوری کی تھریڈ خراب کرنے جا رہا ہوں .... :grin:
 
Top