تیسری سالگرہ محفل فورم کے لیے برتھ ڈے کارڈز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر کچھ دوستوں نے خوبصورت کارڈ تیار کیے ہیں۔ آئیں اس تھریڈ میں یہ برتھ ڈے کارڈ اکٹھے کرتے ہیں۔ ذیل میں محمد کاشف مجید کا بنایا ہوا کارڈ موجود ہے:

card.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور یہ رہا مغل صاحب کا بنایا ہوا کارڈ:

wishan9.gif

اگر آپ نے کوئی کارڈ‌ بنایا ہے تو آپ اسے بھی یہاں پیش کر سکتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب بہت ہی زبردست کارڈز ہیں

کارڈ بنانے والے سب بھائیوں ہمیں بھی سکھائیں یہ سب کچھ ٹیوٹوریلز شروع کریں۔

مجھے بھی سکھنا ہے بس :)
 

عندلیب

محفلین
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
mehfilbdaydw7.jpg


او علم کے راستے ، تجھ سے یہ کیسا ناطہ
کیسے یہ دل کے رشتے ، او علم کے راستے
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

ہر لڑی دیکھنے کو ترسے ، کیوں ہر گھڑی نگاہیں
بےچین سی رہتی ہیں ، تجھے پڑھنے یہ آنکھیں
مجھے خود پتا نہیں ہے ، ترے علم سے پیار کیوں ہے
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

رنگیں سا پھول ہے تُو ، موسم بہار کے چمن کا
خوشبو سے تیری مہکے ، کیوں باغ ہر اک من کا
ہر زندگی میں چھائی ، تجھ سے بہار کیوں ہے
او علم کے راستے ، تجھ سے یہ کیسا ناطہ

تُو کچھ تو ہے سب کا ، کہتی ہے اک موجِ بحر سی
تجھے پڑھتے ہی من میں ، اٹھتی ہے اک لہر سی
ہر وقت مجھ کو رہتا ، تیرا انتظار کیوں ہے
او علم کے راستے ، تجھ سے یہ کیسا ناطہ
کیسے یہ دل کے رشتے ، او علم کے راستے
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

 

مغزل

محفلین
بہت خوب بہت ہی زبردست کارڈز ہیں

کارڈ بنانے والے سب بھائیوں ہمیں بھی سکھائیں یہ سب کچھ ٹیوٹوریلز شروع کریں۔

مجھے بھی سکھنا ہے بس :)

ٹھیک ہے تعبیر جی ۔
میں دو ایک دن میں الگ تھریڈ شروع کرکے آپ کو ربط فراہم کردوں گا۔
تب تک ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظار
سلامت تا قیامت رہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک کوشش خاکسار نے بھی کی تھی، آپ میں سے بہت سے لوگ اسے دیکھ بھی چکے ہیں پھر بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانے میں کیا حرج ہے :)

urdumehfilda3.jpg
 

جہانزیب

محفلین
جی ہاں ۔۔ جہانزیب صاحب نے اپنے فن پارے کو تجریدی حسن عطا کیا ہے۔

مغل صاحب کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کے کارڈز کی نفاست دیکھ کر میں نے سوچا کہ میں تو اتنی صفائی سے کوئی کام نہیں کر سکتا ۔ پھر میں نے سوچا چلو رنگ پھینک دیتے ہیں ۔ اس میں اور کوئی خوبی ہو یا نہ ہو ایک خوبی یہ ہے کہ خامیاں رنگوں میں چھپ جاتی ہیں ۔
 
Top