محفل فورم کی expansion

محفل فورم پر مزید یوزرز لانے کی کوشش کی جانی چاہئے یا یہ خیال ہی فضول ہے؟

  • ہمم جی ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہمم جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    144

پاکستانی

محفلین
میرے خیال سے آپ جو کچھ کہنا چاہتا ہیں کھل کر نہیں کہہ پا رہے۔ جہاں تک میری ناقص عقل میں آیا ہے کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ فورم کے دو حصے کر دیئے جائیں ایک تو یہی جو چل رہا ہے اور دوسرا حصہ وہ ترتیب دیا جائے جہاں ہر قسم کی بات کرنے کی آزادی ہو، آسان لفظوں میں یہ ‘بالغوں‘ کے لئے ہو۔
یا
یہ کہ فورم پر ہر بندہ ہر قسم کی بات کر سکے کسی قسم کی روک یا پابندی نہ ہو۔

پہلے آپ کنفرم اور کھل کر بتائیں کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں اس کے بعد اس بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
ماڈریشن والی بات کو اتنی اہمیت دینا صیح نہیں۔ ماڈریشن پر مجھے کبھی بھی کوئی اعتراض نہیں رہا۔
اس پر پاکستانی نے بات کی تھی تو میں نے نظر انداز کر دیا تھا کہ لوگ اس پر توجہ نہ دیں لیکن اب ہو کوئی اسی کے پیچھے پڑ گیا ہے۔
اس سے بہتر ہو گا کہ آپ بتائیں آپ اس بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ آپ اپنے بارے میں بتائیں کہ اسکول کالج میں ہیں یا برسرروزگار تا کہ اسی لحاظ سے آپ لوگوں کو اس میں شامل کیا جا سکے۔
 

بدتمیز

محفلین
پاکستانی نے کہا:
میرے خیال سے آپ جو کچھ کہنا چاہتا ہیں کھل کر نہیں کہہ پا رہے۔ جہاں تک میری ناقص عقل میں آیا ہے کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ فورم کے دو حصے کر دیئے جائیں ایک تو یہی جو چل رہا ہے اور دوسرا حصہ وہ ترتیب دیا جائے جہاں ہر قسم کی بات کرنے کی آزادی ہو، آسان لفظوں میں یہ ‘بالغوں‘ کے لئے ہو۔
یا
یہ کہ فورم پر ہر بندہ ہر قسم کی بات کر سکے کسی قسم کی روک یا پابندی نہ ہو۔

پہلے آپ کنفرم اور کھل کر بتائیں کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں اس کے بعد اس بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

میرے خیال سے واقعی میں سمجھا نہیں‌ پا رہا۔ میں اپنی یہ تجویز اوپن فورم سے اٹھا کر پرائیوٹ کرنے لگا ہوں۔ کیونکہ یہاں بات سمجھانے سے قاصر ہوں دوسرے بات کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے۔ جواب میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اگر مجھے ایسی آزادی چاہئے ہو تو قدیر کے ٹیسٹنگ فورم پر مکمل آزادی حاصل ہے۔ ویسے بھی میں زیادہ دیر ٹک کر کہیں نہ بیٹھتا آج ہوں جلد ہی غائب ہو جاؤں گا۔ جانے سے پہلے ان چیزوں پر بات کرنا چاہ رہا ہوں جن کی وجہ سے یہاں جمود طاری ہے۔ تو ایسی آزادی کا مجھے کیا حاصل؟
 

دوست

محفلین
جس چیز کے ویک اینڈ پر سامنے آنے کا ذکر کررہے تھے وہ آجائے تو کچھ میری سمجھ میں بھی آئے ورنہ میں یہ الگ الگ کرنے والی تجویز کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔
 

ماہ وش

محفلین
میرے خیال میں‌ بدتمیز کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نئے آنے والے فورم کے مستقل چسپاں‌ممبران کی نوک جھوک میں شامل نہ ہو سکیں‌ ، اس کی ایک وجہ تو غالبا یہ ہے کہ مستقل چسپاں‌لوگ دوسروں‌کو ‌قبول ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌کرنے کے معاملے میں‌کافی تنگ نظر ہیں‌ (ویسے بھی ان کے آپس میں ذاتی رابطے ہیں لہزہ ان کے لئے لاکڈ ان کنٹینر بنا دینے سے انہیں زیادہ سیکیور فیل ہوگا ) اور دوسرے یہ کہ محفل پر 900 لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی سات آٹھ لوگ ہر جگہ پوسٹیں کرتے نظر آتے ہیں ۔۔ باقی لوگ رجسٹرڈ ہو کر محفل چھوڑ دینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔میرے خیال میں تو محفل کو نئے آنے والوں کے لئے زیادہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔۔جب تک آپ لوگ نئے لوگوں کے لئے جگہ نہیں بنائیں گے نیٹ پر اردو کی خدمت کا اتنا بڑا کام ، ایسے ہی گمنام رہے گا ۔ میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، صرف یہ گزارش تھی کہ ناظمین صرف پوسٹوں کی تعداد بڑھانے میں نہ لگے رہیں نئے لوگوں کو اکیموڈیٹ بھی کریں۔ ۔ اس تناظر میں بدتمیز کا آئیڈیا خاصہ قابل قبول بلکہ پریکٹیکل ہے ۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا آپ کا بھیس بدلنا بھی کسی کی تنگ دلی کے سبب وقوع پذیر ہوا تھا؟ کچھ اس تنگ دلی کی وضاحت فرمائیں کہ یہ بات آپ نے کس بنیاد پر کی ہے؟

فورم پر کوئی چسپاں یا غیر چسپاں ممبر نہیں ہیں۔ نئے آنے والے پہلے سے موجود ممبران کی رہنمائی تلاش کرتے ہیں اور ان سے رابطے سے وہ اجنبیت بھی محسوس نہیں کرتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
میرے خیال میں‌ بدتمیز کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نئے آنے والے فورم کے مستقل چسپاں‌ممبران کی نوک جھوک میں شامل نہ ہو سکیں‌ ، اس کی ایک وجہ تو غالبا یہ ہے کہ مستقل چسپاں‌لوگ دوسروں‌کو ‌قبول ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌کرنے کے معاملے میں‌کافی تنگ نظر ہیں‌ (ویسے بھی ان کے آپس میں ذاتی رابطے ہیں لہزہ ان کے لئے لاکڈ ان کنٹینر بنا دینے سے انہیں زیادہ سیکیور فیل ہوگا ) اور دوسرے یہ کہ محفل پر 900 لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی سات آٹھ لوگ ہر جگہ پوسٹیں کرتے نظر آتے ہیں ۔۔ باقی لوگ رجسٹرڈ ہو کر محفل چھوڑ دینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔میرے خیال میں تو محفل کو نئے آنے والوں کے لئے زیادہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔۔جب تک آپ لوگ نئے لوگوں کے لئے جگہ نہیں بنائیں گے نیٹ پر اردو کی خدمت کا اتنا بڑا کام ، ایسے ہی گمنام رہے گا ۔ میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، صرف یہ گزارش تھی کہ ناظمین صرف پوسٹوں کی تعداد بڑھانے میں نہ لگے رہیں نئے لوگوں کو اکیموڈیٹ بھی کریں۔ ۔ اس تناظر میں بدتمیز کا آئیڈیا خاصہ قابل قبول بلکہ پریکٹیکل ہے ۔۔

مجھے آپ سے اختلاف ہے۔ ہم نے ہر نئے آنے والے کو بڑے کھلے دل سے خوش آمدید کہا ہے۔ اور کوشش کی ہے کہ وہ اس محفل میں جگہ بنا سکیں۔ “ تعارف “ والا زمرہ اس بات کا گواہ ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے نئے اراکین اردو لکھنے سے گھبراتے ہیں، زیادہ تر لوگوں کو رومن اردو لکھنا آسان لگتا ہے جس میں نہ گرائمر کا جھگڑا نہ ہجوں کی جھنجھٹ۔ ویسے بھی بصری میڈیا نے نئی پود کو اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ ادب کی طرف مائل ہوں۔ میں مانتا ہوں کہ اس محفل میں بھی بہت سے اراکین ایسے ہیں کہ خطوط کی تعداد بڑھاتے نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے اکثریت نے لائبریری کے لیے بہت کچھ لکھا ہے اور لکھ بھی رہے ہیں۔ میں نے ابھی “ قرآن پر عمل“ کے زمرے میں مزید دو پوسٹیں کی ہیں، ذرا دیکھ کر بتائیے گا کہ کیا وہ خطوط بڑھانے کے زمرے میں آتی ہیں۔

جہاں تک اراکین کی تعداد کا تعلق ہے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر فورم میں ہزاروں کی تعداد میں اراکین رجسٹر ہوتے ہیں لیکن فعال اراکین بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

نئے اراکین کی کس طرح پذیرائی کی جائے کہ وہ اس محفل میں دلچسپی لیں، آپ بھی تجاویز دے سکتے ہیں۔
 

ماہ وش

محفلین
نبیل نے کہا:
کیا آپ کا بھیس بدلنا بھی کسی کی تنگ دلی کے سبب وقوع پذیر ہوا تھا؟ کچھ اس تنگ دلی کی وضاحت فرمائیں کہ یہ بات آپ نے کس بنیاد پر کی ہے؟

فورم پر کوئی چسپاں یا غیر چسپاں ممبر نہیں ہیں۔ نئے آنے والے پہلے سے موجود ممبران کی رہنمائی تلاش کرتے ہیں اور ان سے رابطے سے وہ اجنبیت بھی محسوس نہیں کرتے۔

نبیل جو لکھا پڑھا جاتا ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ لیکن بین السطور جو کچھ ہوتا ہے اصل بات وہ ہوتی ہے ۔ جہاں‌ تک بھیس بدلنے کی بات ہے بقول غالب

بنا کر فقیروں‌ کا ہم بھیس غالب
تماشہ اہل کرم دیکھتے ہیں‌

ویسے باتمیز نے جو نکات اٹھائے ہیں‌ وہ اس لائق ہیں‌کہ فورم کے منتظمین ان پر نظر عنایت کریں اور فورم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں‌کے لئے قابل قبول بنانے کی کوشش کریں ‌۔۔ ویسے میرے خیال میں‌ صرف کتابوں‌کو ٹائپ کر دینا اردو کی کوئی قابل ذکر خدمت نہیں‌ ہے کیونکہ ان میں‌سے اکثر کتب کسی نہ کسی شکل میں‌ نیٹ پر یا باہر قابل رسائی ہیں‌۔ ویسے بھی کتاب بائی چوائس بڑھی جاتی ہے یعنی اپنی چوائس پر نہ کسی اور کی چوائس پر ۔۔۔
اپنے پہلے قالب میں ، میں‌نے انتہائی سنجیدگی سے اردو کو نیٹ پر رائج کرنے کے حوالے سے مضامین کی فرمائش کی تھی جن کو میرا ایک مقتدر اخبار مین چھپوانے کا ارادہ تھا افسوس وہ خیال کسی کی نظر کرم کا منتظر ہی رہا ۔ ۔ کچھ دیگر غیر سنجیدہ روئیے بھی مجھے یہ ادراک دلانے میں کامیاب رہے کہ کسی غیر سنجیدہ آئی ڈی سے کوشش کی جائے لیکن اس بار صرف وہ کام جو اردو ویب پر زیادہ ہوتا نظر آرہا ہے ،، یعنی ٹائم پاس :wink:

آپ لوگوں‌کی جانب سے ترجیحات اور تجاویز توجیہات سے نکل کر عملی شکل اختیار کرنے کی منتظر ہیں ان کو زیادہ انتظار نہ کرائیں ۔۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ماہ وش بھائی، باتمیزبھائی، کی تجویزاچھی ہے اوراس پرسب تبصرہ بھی کررہے ہیں اور انشاء اللہ اس پر عمل بھی ہوگالیکن سب سے پہلے توباتمیزبھائی، تفصیل بتائیں گے کہ ان کے ذہن میں اس سلسلے میں کیاتجاویزہیں اوروہ اس سلسلہ کوکیسے آگے بڑھاناچاہتے ہیں کیونکہ جب تک بات کلیئرنہیں ہوگی توآگے کیسے بڑھے گی۔
اورجہاں تک یہ بات کہ یہاں پراکثریت وقت گزاری کے لئے آتی ہے توبھائی، یہاں پرکام ہوگاوہ پرفریشمنیٹ کے لئے بھی نوک جھونک وغیرہ ہوگی توکام کی رفتاربڑھتی ہے۔ کیونکہ یہ انسان کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہاں پرشعروشاعری، گانے،چٹکلے وغیرہ کے سلسلے شروع کیے ہیں۔اوریہاں کی خصوصیت یہی ہے کہ ہرچیزکی ایک حدہے اورجوکوئی بھی حد سے گزرتاہے تواس کوبتایاجاتاہے کہ بھائی، یہاں تک لمٹ ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میری کوشش رہتی ہے کہ فورم کو ممکنہ حد تک بہتر بنایا جائے تاکہ نئے آنے والوں کو یہاں ایڈجسٹ ہونے میں آسانی ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے ذہن میں اس سلسلے میں زیادہ تر تکنیکی حل موجود ہیں جیسے کہ فورم کی نیویگیشن بہتر بنانا وغیرہ تاکہ یہاں آنے والوں کو اپنےمطلب کی انفارمیشن تک بغیر کسی دقت کے رسائی ممکن ہو۔ اردو ٹائپ سکھانے سے متعلق بھی ایک پراجیکٹ ہے جو چیونٹی کی رفتار سے چل رہا ہے۔ میں ایک ویب بیسڈ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر پر کام کر رہا ہوں لیکن مجھے اس پر کام کا جتنا وقت ملتا ہے اس لحاظ سے تو اسے مکمل ہونے میں عرصہ لگ جائے گا۔

میں محفل فورم کے آغاز سے ہی اس کی بہتری کے لیے تجاویز کا منتظر رہا ہوں۔ جو دوست اس سے پہلے دوسری فورمز پر باقاعدگی سے جاتے رہے ہیں ان سے مجھے اس بارے میں مشورے بھی ملتے رہے ہیں اور آج بھی میں اچھی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

لائبریری پراجیکٹ محض کتابیں ٹائپ کر دینے کا نام نہیں ہے۔ اس کا مقصد ادبی، ثقافتی اور علمی ورثہ محفوظ کرنا ہے اور اس کی دسترس آسان بنانا ہے۔ اس پراجیکٹ کا سکوپ بہت بڑا ہے۔ ہمیں اس کی مناسب تشہیر کی ضرورت ہے اور انشاءاللہ اس پراجیکٹ میں وسعت آتی جائے گی۔

یہاں صرف لائبریری پراجیکٹ پر ہی کام نہیں ہو رہا۔ ہمارا اصل فوکس ڈیویلپمنٹ کے پراجیکٹس ہے جن کا مقصد لوگوں کے لیے اردو ویب سائٹس بنانے میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ اور کئی دوست خلوص سے اس کام میں مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ باقی جو یہاں ٹائم پاس کرنے کے لیے آتے ہیں وہ بھی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے اور اس سے بھی یہاں کی رونق بڑھتی ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ یا ڈسکشن فورم کا کوئی مقصد ہوتا ہے اور ہمارا مقصد نیٹ پر اردو کی ترویج ہے اور یہاں اسی حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ دوسری فورمز کے مقابلے میں یہاں حاضری نسبتاً کم ہے لیکن اس کے لیے یہاں کے ماحول کو ذمہ دار قرار دینا ٹھیک نہیں ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہی ہے کہ اکثریت ابھی تک کمپیوٹر پر اردو لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہے۔ دوسری وجہ یہاں ان لوازمات کی غیرموجودگی ہے جو دوسری ویب سائٹس کو صارفین کے لیے پرکشش بناتی ہیں۔۔ جیسے کہ میوزک ڈاؤنلوڈز، الیگل سوفٹویر وغیرہ۔ ان کے بارے میں یہی کہوں گا کہ یہ اردو ویب کے سکوپ میں شامل نہیں ہے۔

میں ایک مرتبہ پھر الگ سیکشن والی تجویز پر واپس آتا ہوں۔ مجھے ابھی تک اسے سمجھنے میں مشکل آ رہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اس کی کوئی مثال دی جا سکے۔ اگر اس طرح کا کوئی زمرہ کسی اور فورم پر موجود ہے تو اس کا ربط یہاں فراہم کر دیا جائے تاکہ ہم بھی اس کا جائزہ لے سکیں۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
اس تجویز پر اکثریت نالاں ہے۔ کچھ نے تو اس کی ایسی ایسی تشریح کی ہے کہ میں حیراں ہوں۔
میں فورمز پر وزیٹر یوزرز کی طرح رجسٹر ہوتا ہوں۔ رجسٹر ہوے، سوال پوچھا، حل لیا اور غائب۔ محفل واحد فورم ہے جہاں میں اتنی دیر ٹکا ہوں۔ لہذا کسی فورم پر اس کی عملی صورت کی مثآل دینے سے قاصر ہوں۔
اس کی عملی صورت کی ایک بھونڈی سی مثال مائیکروسافٹ کے بیٹاٹیسٹر والی ہے کہ تمام یوزرز کو ہر بیٹا تک رسائی حاصل نہیں۔ صرف اجازت شدہ ارکان ہی ان مخصوص صفحوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ چاہے آپ اس کا لنک پبلک کر بھی دیں۔
محفل پر میں اس کو ہر جگہ لگانے کی بات نہیں کر رہا صرف اس حصے پر جو کسی صورت حساس ہو سکتا ہے۔ جیسے انٹرویوز والے تھریڈز کہ وہاں عام طور پر لوگ اپنے بارے میں کافی کچھ بیان کر چکے ہیں۔ (یہ صرف مثال ہے کہ میں کس چیز کو الگ کرنے کی بات کر رہا ہوں) یعنی ہر وہ جگہ جہاں آپنے یہاں کسی کو بتا دی کہ یہ تو جاننے والا ہے لیکن اس کو انٹرنیٹ پر کسی عام آدمی سے بچانا چاہیں گے۔ یہ فورم کی سیکیورٹی فیچر کے طور پر بھی کام آ سکتا ہے۔ (اور والدین کو منانے کے بھی کہ یہاں بچوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے)
جس بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت ہو رہی ہے اس کے پیش نظر میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کو نافذ کرنے کے بجائے صرف اتنا کام ضرور کر لیا جائے کہ اگر اس کی ضرورت پڑے تو اس پر عمل ہو سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز کی بات سے میں‌یہ سمجھا ہوں کہ فورم کے وہ حصے جہاں گپ شپ ہوتی ہے، تصاویر یا انٹرویو وغیرہ ہوتے ہیں، انہیں‌ نئے یوزر یعنی کہ مبتدی کے درجے والے یوزر کے لیے خفیہ رکھا جائے۔ وہ آئے، لائبریری یا ترجمے کا کام کرے یا پھر آئی ٹی سیکشن سے معلومات لے، مسائل ڈسکس کرے، یا پھر سوسیقی وغیرہ سے لطف اندوز ہو اور پھر چلا جائے۔ جب اس کے درجات بلند ہو جائیں تو پھر اسے فل ایکسس دے دی جائے۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ غیر ضروری ممبران آ کر کسی طرح کی بدمزگی نہیں پھیلا سکیں گے

اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ نئے یوزرز سے لائبریری کے سوا سارا فورم چھپا دیں یا پھر لائبریری، آئی ٹی ٹیوٹوریل وغیرہ کو بھی ظاہر رکھیں، یا لائبریری، آئی ٹی اور دیگر زمرہ جات اوپن رکھیں، لیکن متفرقات، تصاویر اور انٹرویو وغیرہ کو خفیہ رہنے دیں، تاکہ کوئی اسے مس یوز نہ کرسکے

کیا میں نے درست کہا بدتمیز؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس وقت کچھ جلدی میں ہوں۔ واپس آ کر اسے دیکھوں گا۔

یہ تھریڈ جن صاحب نے سٹارٹ کیا ہے وہ بات اچھی طرح سمجھانے کی شہرت نہیں رکھتے اور ان سے کئی مرتبہ پوچھنا پڑتا ہے۔ :p بہرحال کچھ ڈسکشن کے بعد ہی الجھی ہوئی باتیں سلجھ سکتی ہیں۔ :arrow: :idea:
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی اللہ آپکا بھلا کرے۔ :) بہت بڑی حد تک درست۔ بلکہ بالکل درست

نبیل: رئیل لائف میں جو لوگ مجھے اچھی طرح جان چکے ہیں وہ مجھے کام کرنے دیتے ہیں اور روکتے ٹوکتے نہیں۔ ان کو پتہ ہے بچہ کچھ کام ہی کر رہا ہو گا۔ :twisted:
 

دوست

محفلین
ہمم تو یہ چاہتے ہو۔
بات تو قابل عمل لگتی ہے لیکن یہ کوئی پرفیشنل فورم تو ہے نہیں ایک رضاکارانہ برادری ہے۔ لوگ آتے ہیں جاتے ہیں کسی پر کوئی پابندی ہیں کچھ سیکھ کر ہی جاتے ہیں۔ اگر کوئی اپنا مسئلہ حل ہونے کے بعد نہیں بھی آتا تو میرا نہیں خیال کوئی ٹینشن ہے۔ کبھی نہ کبھی وہ دوبارہ بھی آئے گا بلکہ آگے بھی بتائے گا کہ فلاں جگہ سے مسئلہ حل ہوا تھا ۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
قیصرانی اللہ آپکا بھلا کرے۔ :) بہت بڑی حد تک درست۔ بلکہ بالکل درست

نبیل: رئیل لائف میں جو لوگ مجھے اچھی طرح جان چکے ہیں وہ مجھے کام کرنے دیتے ہیں اور روکتے ٹوکتے نہیں۔ ان کو پتہ ہے بچہ کچھ کام ہی کر رہا ہو گا۔ :twisted:

تمہیں جو لوگ حقیقی زندگی میں اچھی طرح جانتے ہیں انہیں تمہاری بات بھی فوراً سمجھ آجاتی ہوگی۔ ہمیں کچھ دقت پیش آ رہی ہے تمہاری تجویز کا ایک پہلو سمجھنے میں دقت پیش آ رہی ہے-

مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگ بلا ضرورت الگ سیکشن والی بحث میں پڑ گئے ہیں۔ ابھی تک ہم نے اس بات پر بھی غور نہیں کیا کہ آیا یہ تکنیکی طور پر ممکن ہے یا نہیں۔ ابھی فورم کے موجودہ سوفٹویر کا پرمیشن سسٹم اتنا ایڈوانسڈ نہیں ہے کہ اس کے ذریعے ایسا نظام سیٹ اپ کیا جائے جس میں صارفین اپنے پیغامات کی ایک مخصوص تعداد مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ زمرہ جات کی رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ کچھ مشکل کام لگ رہا ہے۔ مجھے دیکھنا پڑے گا، شاید اس کا کوئی موڈ مل سکے۔

اس بحث سے قطع نظر ہمیں اصل معاملے یعنی محفل فورم کو بہتر بنانے اور اسے مقبول تر بنانے کی جانب واپس آنا چاہیے۔
 

بدتمیز

محفلین
اچھی طرح تو مجھے کوئی بھی نہیں جانتا۔ کوئی بھی نہیں۔
ممکن ہو یا نہیں۔ میرے پاس ابھی ایک اور بات بھی ہے جس پر بہت شور اٹھنا ہے۔ لہذا ابھی اسی کو دیکھ لیں تو اچھا ہے۔ تکنیکی طور کا پتہ نہیں ویسے دنیا میں سب کچھ ممکن ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
میری ذاتی رائے کے مطابق تو ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہو گا اور پھر جو ممبران انٹرویوز والے تھریڈز یا اس جیسے دیگر تھریڈز میں لکھتے ہیں وہ اچھر طرح جانتے ہیں کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں اور جو لکھ رہے ہیں انہیں سب ہی بلکہ ساری اردو دنیا پڑھ بھی رہی ہے۔
اس لئے میرے خیال میں وہ کوئی ایسی بات نہیں لکھتے یا کرتے جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہو۔
اس لئے اس بات کو یہی چھوڑ کر ہمیں اپنی تمام تر توجہ محفل کو مقبول سے مقبول تر بنانے پر دینی چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
اچھی طرح تو مجھے کوئی بھی نہیں جانتا۔ کوئی بھی نہیں۔
ممکن ہو یا نہیں۔ میرے پاس ابھی ایک اور بات بھی ہے جس پر بہت شور اٹھنا ہے۔ لہذا ابھی اسی کو دیکھ لیں تو اچھا ہے۔ تکنیکی طور کا پتہ نہیں ویسے دنیا میں سب کچھ ممکن ہے۔

میں نے کسی چیز کے ناممکن ہونے کی بات نہیں کی۔ فورم کے سلسلے میں آئیڈیاز پر فوری عمل کرنا ممکن ہوتا ہے جبکہ دوسرے آئیڈیاز پر عملدآمد کے لیے کافی تحقیق اور تجربات کی ضرورت پڑتی ہے۔ میں گزشتہ کئی ماہ سے فورم کے پوسٹ پیج پر ایک اردو سپیل چیکر شامل کرنے کا سوچ رہا ہوں لیکن اس کے رستے میں کئی تکنیکی مشکلات حائل ہیں۔ اس طرح کے مسائل وقت کے ساتھ ہی حل ہوتے ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
ہمم کسی اور فورم پر ممبرز کی تعداد بیس ہزار ہے۔ لیکن وہاں رومن اردو ہی نظر آئی اردو نظر نہ آ سکی۔
شائد اس لئے بھی اس بات کی اتنی مخالفت کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ انسانی فطرت ہے کہ جس چیز کو وہ آسانی سے حاصل کر لے وہ اس کی قدر نہیں کرتا اور جس کے لئے اس کو تھوڑی بھاگ دوڑ کرنی پڑے وہ اس پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔
محفل پر لوگ آ کر رجسٹر ہو کر چلے جاتے ہیں۔ مجھے یہ تو اچھی طرح علم ہے کہ لوگ اس جگہ تک رسائی کے لئے کوشش کریں گے اب اگر ایک یوزر پچاس پوسٹس کر لیتا ہے تو اس کی کسی نہ کسی سے یہاں اچھی سلام دعا بن سکتی ہے اور اس تعلق کے ناطے وہ یہاں ٹک سکتا ہے۔
خیر جب کبھی وقت ملے اس پر کوئی تجربہ ضرور کریں۔

شاکر، birthday boy تم سے ابتدا کرتا ہوں۔ تم ذرا ورڈ پریس کے ماہر ہو۔ لہذا تم ہی میری مدد کر سکتے ہو۔ ورڈ پریس کے پلگ انز میں سے rss کے لئے سب سے بہترین پلگ ان کونسا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ ورڈ پریس استعمال کرنے والے لوگوں سے درخواست کروں کہ محفل کی فیڈ وہ اس پلگ ان کے ذریعے اپنے بلاگ کی سائیڈ بار میں ڈال لیں۔ اگر تم میرا یہ کام کر سکتے ہو تو ضرور بتاؤ۔ میں ساتھ میں چاہوں گا کہ تم اگر یہ سب کرو تو اس کے بارے میں ایک مفصل ٹیوٹوریل بھی لکھ دو جس کو تم اپنے بلاگ پر پبلش کرو اور جب نبیل ٹیوٹوریل والا وکی سیٹ اپ کر دیں تو تم اس کو وہاں بھی رکھ دو۔
وسلام
 
Top