محفل! دلچسپ و عجیب

غالبا دو ہزار سات کی بات ہے ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے نئی نئی شناسائی ہوئی تھی ۔ اردو اور لکھنے لکھانے سے رشتہ تو پہلے سے ہی تھا ، ایک دن میرے ایک دوست حافظ شکیل الزماں (یہ ابن سعید کے بھی دوست تھے )نے محفل کے بارے میں بتایا اور انھیں کے توسط سے اس کا ممبر بنا غالبا ابن رحمانی کے نام ۔ بمشکل ایک دو دن اس آئی کو استعمال کر سکا تھا کہ پاسورڈ ہی بھول گیا ۔ اور پھر اس درمیان مصروفیت بھی کچھ ایسی رہی کہ اس کا خیال نہیں آیا ۔ ابھی دو تین سال پہلے ایک فلم کے لئے کوئی شارٹ اسٹوری تلاش کر رہا ۔ ایسے ہی تلاش کرتے کرتے محفل تک پہنچ گیا۔ پھر کیا تھا محفل کے رکن بنے اولین استقبال کرنے والوں میں قیصرانی بھائی جان اور محمداحمد بھیا اور نیرنگ خیال بھائی تھے ۔ پہلے ہی دن ان بزرگوں کی شفقت اور محبت نے مجھے محفل کا اسیر بنا دیا ۔ اور پھر جب ہم یہاں آئے تو اتنی محبت ملی کہ کئی مرتبہ خیال آیا محفل چھوڑنے کا اور کئی کئی دن غائب بھی رہے لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے میں نے ایسے ایسے دھاگے کھول رکھے ہیں
خود مجھے یاد ہی نہیں تھا
لیکن اس دھاگے کی مناسبت سے ایک بات یہ کہ اس محفل پر مجھے تقریباَ دس سال ہونے کو چلیں ہیں
اور اس عرصے میں میرا کھولا گیا صرف ایک دھاگہ ہے جسے محفل کی طرف سے قفل لگا ہو:)

کون ہے جو محفل میں آیا وغیرہ کو ہٹا کر کیونکہ پہلے ان کو 100 صفحات ہونے پر خود قفل لگا دیا جاتا تھا :)
 

لاریب مرزا

محفلین
چلیں کچھ دلچسپ و عجیب ہم بھی شریک کرتے ہیں۔

ہم وہ پہلے محفلین ہی ہوں گے جن کا تعارفی دھاگہ اس قدر طوالت کا شکار ہو گیا کہ کچھ لوگ بہت مشکوک ہو کے کہنے لگے "یہ دھاگہ کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں ہو گیا۔ " :sneaky: :D
حالانکہ یقیناً ہمارے تعارفی دھاگے سے بھی زیادہ طوالت والے تعارفی دھاگے رہے ہوں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
چلیں کچھ دلچسپ و عجیب ہم بھی شریک کرتے ہیں۔

ہم وہ پہلے محفلین ہی ہوں گے جن کا تعارفی دھاگہ اس قدر طوالت کا شکار ہو گیا کہ کچھ لوگ بہت مشکوک ہو کے کہنے لگے "یہ دھاگہ کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں ہو گیا۔ " :sneaky: :D
حالانکہ یقیناً ہمارے تعارفی دھاگے سے بھی زیادہ طوالت والے تعارفی دھاگے رہے ہوں گے۔
ابھی ایک جگہ آپ کو بہن لکھا ہوا پڑھا۔
جبکہ میں آپ کو ابھی تک بھائی سمجھ کر بات کررہا تھا:)
 
Top