محفل دا پِنڈ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بٹیا جانی! ہم ٹال مٹول کی کوشش تو نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک سے زائد تھیم کچھ دیگر مقاصد سے بھی شامل کرنے کا ارادہ تھا لیکن یہ کام اتنے زیادہ ضروری نہیں اس لیے ان کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ زین فورو کے موبائل تھیم کا انتظار بھی ہے جو کہ ڈیسک ٹاپ سائٹ کی نسبت کافی ہلکا پھلکا ہوگا۔ مسئلہ یہ ہے کہ نئی تھیم شامل کرنے کے لیے چند گھنٹے ہی درکار ہیں لیکن ان کو مینٹین کرنا ہر کام کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ مثلاً ایک تھیم میں کہیں کوئی اضافہ کرنا ہو تو وہی تبدیلیاں درجنوں تھیمز میں کرنی ہوتی ہیں بلکہ کچھ میں نہیں بھی کرنی ہو سکتی ہیں اور پھر یہ یاد رکھنا ہوتا ہے کہ کس میں کیا کیا کس میں کیا کرنا باقی ہے۔۔۔ محض نسخ فونٹ کے ساتھ تھیم کی ڈیمانڈ آپ کے علاوہ کسی اور نے نہیں کی۔ ایسے میں ہمیں لگتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر ہی درست کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ آپ کو کمپیوٹر سے فونٹ حذف کرنے میں کیا مسائل در پیش ہیں؟ یہ تو کافی آسان کام ہے۔ اس لنک پر فونٹ نصب کرنے اور حذف کرنے دونوں کاموں کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔ ذرا آپ ان سے استفادہ کریں اور کوئی مشکل ہو تو اسکرین شاٹ کے کر بتائیں۔ یقین کریں کہ فونٹ حذف کرنا بمشکل بیس سے تیس سینکنڈ کا کام ہے۔ :) :) :)

سعود بھائی، اس کا ایک مختلف حل ممکن ہو گیا ہے اور امید ہے یہ مسئلہ اب مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔
 

یوسف-2

محفلین
نہیں سونا یوریا لانی تھی پا جی میں اب بچہ نہیں رہا فوجی فرٹیلائزر ہی لوں گا بس
فوجی والوں نے نہ صرف ”ہمارے“ کاریگروں کو چرایا بلکہ ہمارا نام بھی چرالیا تھا۔ :) ہم نے اپنے صنعتی کیریئر کا آغاز ایگزون کیمیکلز پاکستان (اینگرو کیمیکلز پاکستان) کے ڈھرکی فرٹیلائزر پلانٹ سے کیا تھا۔ پاکستان بھر میں صرف ہمارے ”اینگرو یوریا“ کا سکہ چلتا تھا۔ ہمارا نعرہ تھا۔ ”اینگرو یوریا، زمین کے لئے سونا، فصل کے لئے سونا، سونے سے سونا اگائیے“۔ صادق آباد کا پلانٹ ہمارے سامنے ہمارے ہی انجیئنرز اور ٹیکنیشینز نے چلایا تھا۔ پھر فوجیوں نے ہمارا ”نام“ بھی چرا لیا اور اپنے کھاد کا نام ”سونا یوریا“ رکھ لیا :) اُف یہ فوجی، اپنے لئے کوئی اچھا سا نام بھی نہیں چُن سکتے۔:p
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پِنڈ میں تو اب کوئی آنا ہی پسند نہیں کرتا، پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے ان لوگوں کو!
تعبیر ، عینی، عباسی بھائی، عسکری بھائی، نیلم ، کہاں ہیں آپ سب لوگ؟ یہ پِنڈ کا کیا حال بنارکھا ہے؟ اتنا ویران کیوں کردیا ہے اسے؟

پنڈ کے سب لوگ پاس والے گاؤں میں ویلوں پر گئے ہوئے ہیں
میں تو آج ہی آئی ہوں بھیا!
 
Top