محفل دا پِنڈ

عسکری

معطل
ابھی عسکری بھائی آتے ہی ہوں گے دیکھتے ہیں وہ کونسی گولیاں تجویز کرتے ہیں:p
کونسی چاہیے یہ بتائیں
ہر کسی کو اس کی آخری خواہش پوری کرانی چاہیے
b1_1221.jpg
 

محمدعمر

محفلین
بقول شاعر وہ حلوہ ایسا تھا:)

سوجی کا حلوہ کھانا میرا ارمان تھا
مگر اس میں نشے کی دوا سے میں انجان تھا
حلوہ کھاتے ہی دن میں تارے نظر آگئے
جب کہ دیکھنا مجھے محرم کا چاند تھا
بہت ہی میٹھا حلوہ تھا مولانا صاحب
باوجود کہ ملک میں چینی کا بحران تھا
اچھا ہوا کہ وقت پر ہسپتال پہنچا دیا
ورنہ راستے ہی میں تو پڑتا قبرستان تھا
ہلال عید پر اختلاف اپنی جگہ
مگر حلوے میں نسوار ملانا کہاں کا انتقام تھا
لو اور سنو جی مفتی منیب کی
کہ یہ حرکت کرنے والا ضرور کوئی پٹھان تھا
 
غور سے دیکھیں سعود بھائی، اس معصوم سے پیغام میں آپ کے لیے وعدہ کی یاد دہانی تھی آپ ایسے ہی اس میں شکایت نہ ڈھونڈیں ابھی سے، ہاں اگر آپ نے بلا سبب تاخیر اختیار کی تو محض شکایت ہی نہیں بلکہ ہجو طویل بھی ممکن ہے :happy:

حذف کرنے کی کوشش تو پہلی فرصت میں کر لی تھی اگر اس میں کامیابی ہوئی ہوتی تو اب تک انتظار تھوڑا ہی کرنا تھا اور نہ ہی یاد دہانی کی ضرورت رہتی۔ اگر وعدہ کی تکمیل ممکن نہیں یا اس کی یاد دہانی آپ کے لیے زحمت کا سبب تھی تو یہ بات میرے لیے اب تک واضح نہیں تھی۔ میں سمجھ رہی تھی کہ آپ میرے مسئلہ کی سنجیدگی اور نوعیت کو سمجھتے ہیں اور اسے سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے آپ نے فرصت پاتے ہی اس مسئلہ کا حل فراہم کر دینا ہو گا تاہم ابھی مجھے یہ تاثر ملا ہے کہ آپ اسے ذاتی پسندیدگی یا بیزاری سے تعبیر کرتے رہے ہیں یا کر رہے ہیں۔ زین فورو سے قبل جب بھی اپگریڈ ہوا کرتی تھی تو ایک سے زائد تھیمز اور آپشنز دستیاب ہوا کرتے تھے اور جہاں کسی ایک جگہ کوئی مشکل ہوتی تھی تو کسی دوسرے آپشن میں اس کا مکمل حل یا اس کی کچھ بہتر سہولت یا شکل مل جایا کرتی تھی، موجودہ اپگریڈ کے بعد آپ نے اس مشکل کا حل یہی بتایا تھا اس لیے مختلف مواقع پر یاد دہانی کروائی، اور اتنا انتظار کیا۔ بہر حال اب مزید انتظار اور توقع رکھنا ہے سعود بھائی یا نہیں ؟
شگفتہ بٹیا جانی! ہم ٹال مٹول کی کوشش تو نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک سے زائد تھیم کچھ دیگر مقاصد سے بھی شامل کرنے کا ارادہ تھا لیکن یہ کام اتنے زیادہ ضروری نہیں اس لیے ان کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ زین فورو کے موبائل تھیم کا انتظار بھی ہے جو کہ ڈیسک ٹاپ سائٹ کی نسبت کافی ہلکا پھلکا ہوگا۔ مسئلہ یہ ہے کہ نئی تھیم شامل کرنے کے لیے چند گھنٹے ہی درکار ہیں لیکن ان کو مینٹین کرنا ہر کام کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ مثلاً ایک تھیم میں کہیں کوئی اضافہ کرنا ہو تو وہی تبدیلیاں درجنوں تھیمز میں کرنی ہوتی ہیں بلکہ کچھ میں نہیں بھی کرنی ہو سکتی ہیں اور پھر یہ یاد رکھنا ہوتا ہے کہ کس میں کیا کیا کس میں کیا کرنا باقی ہے۔۔۔ محض نسخ فونٹ کے ساتھ تھیم کی ڈیمانڈ آپ کے علاوہ کسی اور نے نہیں کی۔ ایسے میں ہمیں لگتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر ہی درست کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ آپ کو کمپیوٹر سے فونٹ حذف کرنے میں کیا مسائل در پیش ہیں؟ یہ تو کافی آسان کام ہے۔ اس لنک پر فونٹ نصب کرنے اور حذف کرنے دونوں کاموں کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔ ذرا آپ ان سے استفادہ کریں اور کوئی مشکل ہو تو اسکرین شاٹ کے کر بتائیں۔ یقین کریں کہ فونٹ حذف کرنا بمشکل بیس سے تیس سینکنڈ کا کام ہے۔ :) :) :)
 

محمدعمر

محفلین
چلو، اب اگر سب لوگ اتنا ہی اصرار کررہے ہیں تو بتا دیتا ہوں۔ بسنتی، ویرو اور جے 1975ء میں بننے والی ایک مشہور بھارتی فلم ’شعلے‘ کے کردار تھے۔ یہ فلم اتنی مشہور ہوئی کہ آج اس کے ڈائیلاگ اور کردار تقریباً ’تلمیح‘ کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔
اوہ اچھا تو آپ اتنےےے ےپرانے ہیں:eek:
 

محمدعمر

محفلین
نزلہ، زکام اور کھانسی۔ تقریباً ایک ہفتے سے چل رہا ہے یہ سلسلہ۔
اللہ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین

ایک بات کہوں ہو سکتا ہے کسی کی نظر لگ گئی ہو، کیونکہ پچھلے دنوں محفل پر دعوتوں کا تذکرہ رہا، اور کچھ لوگ جیلس ہوتے ہوئے بھی ہو پائے گئے;)
 
Top