محفل دا پِنڈ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ آپی اور عائشہ، یہ نعت میں نے محفل میں اپنی رکنیت کے پہلے ہی روز شئیر کی تھی۔ یہ رہا لنک۔

شکریہ عاطف بھائی
آپ اس وقت آنلائن نہیں تھے شاید ورنہ صبح ہی علم ہو جاتا تاہم اس طرح اس تلاش میں کچھ اچھے روابط دیکھنے کو ملے آج اور عائشہ کی وجہ سے علم میں اضافہ ہوا، عائشہ آپ کا بھی شکریہ
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھیااا بتا دیں ناں اب
چلو، اب اگر سب لوگ اتنا ہی اصرار کررہے ہیں تو بتا دیتا ہوں۔ بسنتی، ویرو اور جے 1975ء میں بننے والی ایک مشہور بھارتی فلم ’شعلے‘ کے کردار تھے۔ یہ فلم اتنی مشہور ہوئی کہ آج اس کے ڈائیلاگ اور کردار تقریباً ’تلمیح‘ کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔
 
اچھا تو یہ فلم کے کردار تھے۔ فلم یا اداکاروں سے متعلق میری معلومات صفر ہی ہیں بس، فلمیں نہیں دیکھتی دراصل
 
Top