ساتویں سالگرہ محفل اردو کے شاہینوں کی پہلی پرواز

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین
دل میں اک لہر سی اٹھی کہ جو محترم ہستیاں محفل اردو پر ریکارڈ تعداد میں پیغامات ارسال کر چکی ہیں ۔
ان کے سب سے پہلے پیغام کو تلاش کیا جائے ۔ اور یہ جانا جائے کہ " کس انداز کی آمد تھی "
محترم شمشاد بھائی جو کہ ڈیڑھ لاکھ پیغامات کے سنگ میل کو عبور کرنے کے قریب ہی ہیں ان کا پہلا پیغام
ایسی برکت بھری " ص " ابھری شمشاد بھائی کے کی بورڈ سے کہ " صدائے لازوال " بن گئی اردو محفل پر

ص ژ ش ژ ژ ڈ ب ق ب
یہاں پر تو بڑی بڑی باتیں ہو رہی ہیں اور میں تو بالکل نیا ہوں اور یہ کہ یہ میرا پہلا خط ہے ۔ کیسی لگی میری پہلی کوشش ضرور بتائیے گا ۔ شکریہ۔

محترم ابن سعید بھائی کی آمد دیکھیئے ۔" کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے "

السلام علیکم و رحمہ اللہ
اس قدر تاخیر سے رابطہ کرنے پر پشیمان ھوں۔ دراصل کوشش تو کئی بار کی پر صحیح مقام تک پہوںچ پانے میں خاصہ وقت صرف ھو گیا۔ خیر صبح کا بھولا شام تک ۔۔۔ ۔۔۔ کے مصداق ۔۔۔ ۔۔۔ بہر کیف۔
عرض کرتا چلوں کہ میں ہی وہ نا اھل سعود عالم ہوں جسے گنوم کے ترجمے کا کام سوںپا گیا ہے۔ کاش میرے نام کا ما قبل حرفِ آخر مکسور ہوتا۔
امّید ہے کہ متعلّقہ احباب سے خاطر خواہ رہنمائی حاصل ہوگی۔
خاکسار
سعود عالم ابنِ سعید
دہلی الہند
مزید کی تلاش جاری ہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
زبردست نایاب بھائی :)

بتاتا چلوں کہ میرا پہلا پیغام۔ محفل کے اپگریٹ میں شاید کہیں گم ہوگیا ہے :)

ویسے وہ شارق مستقیم صاحب کے بنائے گئے دھاگے "ابن صفی" میں تھا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین
دل میں اک لہر سی اٹھی کہ جو محترم ہستیاں محفل اردو پر ریکارڈ تعداد میں پیغامات ارسال کر چکی ہیں ۔
ان کے سب سے پہلے پیغام کو تلاش کیا جائے ۔ اور یہ جانا جائے کہ " کس انداز کی آمد تھی "
محترم شمشاد بھائی جو کہ ڈیڑھ لاکھ پیغامات کے سنگ میل کو عبور کرنے کے قریب ہی ہیں ان کا پہلا پیغام
ایسی برکت بھری " ص " ابھری شمشاد بھائی کے کی بورڈ سے کہ " صدائے لازوال " بن گئی اردو محفل پر

محترم ابن سعید بھائی کی آمد دیکھیئے ۔" کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے "

مزید کی تلاش جاری ہے ۔

بہت دلچسپ نایاب بھائی :happy:
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ رہا ایک قتیلِ غالب کا پہلا پیغام :)

امیدِ‌واثق و یقینِ کامل نہ بھی ہو تو ایک موہوم سی امید ضرور ہے کہ اس محفلِ سخنواراں و بزمِ سخن شناساں میں ہم جیسے مبتدیوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

کہ بقولِ‌خلد آشیانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ التیموری الافرسیابی الثمرقندی ثم دہلوی خدائے سخن قبلہ و کعبہ مرشدی:

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد
وگرنہ ہم تو توقّع زیادہ رکھتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
زبردست نایاب بھائی :)

بتاتا چلوں کہ میرا پہلا پیغام۔ محفل کے اپگریٹ میں شاید کہیں گم ہوگیا ہے :)

ویسے وہ شارق مستقیم صاحب کے بنائے گئے دھاگے "ابن صفی" میں تھا :)
محترم بھائی ۔ بہت کھجل خراب کیا آپ کے پہلے پیغام کی تلاش نے ۔
جب ہے نہیں تو ملے گا کہاں سے ۔ ؟
اسی لیئے مزید تلاش ترک کر دی ۔
نایاب بھائی بہت تلاش کے بعد مجھے یہ دھاگہ ملا ہے جس کا پہلا پیغام ہی میرا پہلا پیغام تھا۔

ربط یہ رہا
شمشاد بھائی
یہ بھی اور میرا تلاش کردہ بھی دونوں اک ہی تاریخ کے ہیں ۔
اس لیئے مغالطہ لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
محترم بھائی ۔ بہت کھجل خراب کیا آپ کے پہلے پیغام کی تلاش نے ۔
جب ہے نہیں تو ملے گا کہاں سے ۔ ؟
اسی لیئے مزید تلاش ترک کر دی ۔

ہمیں یہ اس لیے معلوم ہے کہ خود ہم نے بھی ایک بار اسے تلاشنے کی کوشش کی تھی :)

ویسے بنا پیغام کے بھی صرف آپ کی محبتیں ہی کافی ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست نایاب بھائی :)

بتاتا چلوں کہ میرا پہلا پیغام۔ محفل کے اپگریٹ میں شاید کہیں گم ہوگیا ہے :)

ویسے وہ شارق مستقیم صاحب کے بنائے گئے دھاگے "ابن صفی" میں تھا :)

محفل کی ”اپگریٹ“ میں کچھ بھی گم نہیں ہوا۔ یہ رہا تمہارا پہلا پیغام۔
 
فہیم

لائبریرین
محفل کی ”اپگریٹ“ میں کچھ بھی گم نہیں ہوا۔ یہ رہا تمہارا پہلا پیغام۔
آ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ،
نبیل بھائی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی

تھینک یو سوووووووووووووووووو مچ :)

ہائے میرا پہلا پیغام
میں تو سمجھتا تھا کہ گیا بچارہ
لیکن یہ تو ہے :dancing:

یعنی ہوا یہ کہ اس کو بعد میں ایک الگ دھاگے کی شکل دے دی گئی۔
ورنہ یہ "ابن صفی" نامی دھاگے میں تھا :)

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ نبیل بھائی :)
خوش رہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
چلیں نایاب بھائی ہمارا پہلا پیغام بشکریہ نبیل بھائی مل گیا :)

اب آپ اپنی پہلی پوسٹ کو ایڈیٹ کرکے اس میں اسے شامل کرسکتے ہیں کہ تیسرا نمبر تو ہمارا ہی آنا تھا :)
 
Top