گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

ماہی احمد

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے ہاں؟ :cautious::p
بے صبرے لوگو ایک شعر کا طعنہ دے ہی دیا انتظار تو کرتے ہم نے یہ تھوڑی نہ کہا تھا کہ الگ سے اتنی پیاری بہنوں کے نام اشعار نہ کریں گے؟ :) وہ تو سب سنہری چڑیوں کا ذکر آیا تو آپ لوگوں کا کیوں نہ آتا بھلا :love:
اور آپ لوگ اتنی "محنت" کی بجائے مجھے بھی انہیں سنہری چڑیوں میں شامل کر دیں ;)
شکر ہے جان چھوٹی:whew:
 

ماہی احمد

لائبریرین
مہ جبین بہنا کے نام

کہتے ہیں یاں کہ "مجھ سا کوئی مہ جبیں نہیں"
پیارے جو ہم سے پوچھو تو یاں کیا کہیں نہیں

(نظیر اکبر آبادی)

—————

ماہی احمد بہنا کے نام

کل نظر آیا چمن میں اک عجب رشکِ چمن
گل رخ و گلگوں قبا و گل غدار و گل بدن

نازنیں، ناز آفریں، نازک بدن، نازک مزاج
غنچہ لب، رنگیں ادا، شکر دہاں، شیریں سخن

(نظیر اکبر آبادی)

—————

لاریب مرزا بہنا کے نام

چتون درست، سین بجا، باتیں ٹھیک ٹھیک
ناز و ادا کی اس میں ہیں سب باتیں ٹھیک ٹھیک

کیا دل کو اچھی لگتی ہیں ان خوش قدوں کی آہ
یہ پیاری پیاری بولیاں یہ گاتیں ٹھیک ٹھیک

(نظیر اکبر آبادی)

—————
:notworthy: شکریہ شکریہ شکریہ
 

لاریب مرزا

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
چلیں ہم یہ کریڈٹ آپ کے اخلاص کو سونپتے ہیں :)
ارے!! اتنی محنت کی آپ نے۔ کریڈٹ ہمیں دینا تو ظلم ہے۔ ایسا کہہ کے آپ خود کو ظالموں میں مت شمار کریں۔ :):)

باقی یہ تو ہم دوبارہ کہیں گے۔ ;) :ROFLMAO:

دیکھا ہمارے اخلاص کا کتنا دعاؤں بھرا نتیجہ نکلا :daydreaming:
اب بتائیں بچو جی!!
:happy:
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ارے!! اتنی محنت کی آپ نے۔ کریڈٹ ہمیں دینا تو ظلم ہے۔ ایسا کہہ کے آپ خود کو ظالموں میں مت شمار کریں۔ :):)

باقی یہ تو ہم دوبارہ کہیں گے۔ ;) :ROFLMAO:
بھئی سیاست کی طالبہ اور معلمہ ہم ہیں اور لگ آپ رہی ہیں ایسے دہرے بیانات سے :sneaky: ;)
 
حسن محمود جماعتی بھائی!! تابش بھائی نے بہت اچھا کیا جو آپ کو مشاعرے سے رسی تڑوانے نہیں دی۔ اب تو بالکل کوئی گنجائش نہیں۔ :D
کس ضمن میں؟؟ اگر تو شاعری پہ کہہ رہی ہیں تو اس میں میرا کوئی کمال نہیں۔ بہنا کا نام بار بار نظر سے تو گزرا تو دو مصرعے نکل گئے۔ اس کا کریڈٹ غدیر زھرا بہنا کو ہی جاتا ہے۔ ہم نے تھوڑی لکھے ہیں یہ۔۔۔۔
 

لاریب مرزا

محفلین
کس ضمن میں؟؟ اگر تو شاعری پہ کہہ رہی ہیں تو اس میں میرا کوئی کمال نہیں۔
مطلب شاعری آپ کی نہیں ہے؟؟ :nailbiting:
بہنا کا نام بار بار نظر سے تو گزرا تو دو مصرعے نکل گئے۔ اس کا کریڈٹ غدیر زھرا بہنا کو ہی جاتا ہے۔
سو فیصد غدیر بہنا کو جاتا ہے۔ اور خوب جاتا ہے۔:daydreaming:
ہم نے تھوڑی لکھے ہیں یہ۔۔۔۔
تو نیچے اپنا نام کیوں لکھا پھر؟؟ :D
 

لاریب مرزا

محفلین
بھئی سیاست کی طالبہ اور معلمہ ہم ہیں اور لگ آپ رہی ہیں ایسے دہرے بیانات سے :sneaky: ;)
ارے بہنا!! سیاست کو بیچ میں نہ ہی لائیں۔ اسے تفنن ہی رہنے دیں۔ :):)
بہر حال ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے بہت اچھا حصہ لیا سالگرہ میں اور اپنے ٹیلنٹ اور شعری ذوق کو سامنے لائیں۔
خوش رہیں۔ :):):):)
 

لاریب مرزا

محفلین
کون نکال رہا ہے؟ ایک تو بہن نے خلوص سے لڑی بھر دی ہے۔ اور آپ کو دوسو سال کی اردو شاعری سے شعر نہیں مل رہا بہن کے نام لکھنے کو؟؟ ہاااااااااا ہائے کتنی بری بات ہے۔
کس کافر کو انکار ہے محنت اور خلوص پہ؟؟ :love:
آپ نا۔۔ ہمیں جوش مت دلائیں۔
:D
 
Top