گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

لاریب مرزا

محفلین
ارے نہیں قطعاً نہیں ہم نے تو بلکہ سوچا کہ اب آپ بھلا اتنی جلدی ہمارے لیے شعر کیسے تلاشیں گی ;)
ارے ہم اکیلے کیوں تلاشیں گے؟؟ اب ہم سب پر ایک شعر ہے تو ہم سب پر بھی لازم آتا ہے کہ ایک ایک لفظ پیش کر کے شعر مکمل کریں۔ :D :p
:):)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ارے ہم اکیلے کیوں تلاشیں گے؟؟ اب ہم سب پر ایک شعر ہے تو ہم سب پر بھی لازم آتا ہے کہ ایک ایک لفظ پیش کر کے شعر مکمل کریں۔ :D :p

:):)
میری طرف سے لفظ حاضر خدمت ہے
"پیاری" :battingeyelashes:
ہماری طرف سے "غدیر"
:D
ویسے کتنے سالوں میں یہ شعر بن جائے گا؟؟ :p
جتنے سالوں میں ہمارے شاعر محفلینز اس کو مکمل کریں گے... ہمارے ذمے تو بس raw میٹیریل فراہم کرنا ہے :p
یہ کیا ہو رہا ہے ہاں؟ :cautious::p
بے صبرے لوگو ایک شعر کا طعنہ دے ہی دیا انتظار تو کرتے ہم نے یہ تھوڑی نہ کہا تھا کہ الگ سے اتنی پیاری بہنوں کے نام اشعار نہ کریں گے؟ :) وہ تو سب سنہری چڑیوں کا ذکر آیا تو آپ لوگوں کا کیوں نہ آتا بھلا :love:
اور آپ لوگ اتنی "محنت" کی بجائے مجھے بھی انہیں سنہری چڑیوں میں شامل کر دیں ;)
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
واہ واہ۔ کیا خوب ہے۔ شکریہ غدیر زھرا صاحبہ۔ کچھ شاعری ذریعۂ عزت ہوئی مجھے :)
بہت شکریہ سر :)
بلاشبہ خلوص بھرے احترام کی خوشبو سے مہکتی اک خوب صورت شراکت
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
جزاک اللہ نایاب بھیا :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ٹلیں گی ساری بلائیں سر سے، جو ہیں تری دستگیر زہرا
سدا کو آباد و شاد ہو گی، بفیض مولا غدیر زہرا
واہ کیا کہنے پہلے تو اتنے خوبصورت شعر پر داد سمیٹیے :)
اور میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اتنی خوبصورت دعا پر کیا کہوں :love:
بہت شکریہ بہت دعائیں اس خلوص پر :love: جزاک اللہ :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
نایاب بھیا کے نام

میں لفظوں کے اثر کا معجزہ ہوں
مجھے دیکھو مجسم اک دعا ہوں

میں چھوٹوں میں بہت چھوٹا ہوں لیکن
بڑوں کے درمیاں سب سے بڑا ہوں

تلاش رزق میں نکلا تھا گھر سے
اب اپنے آپ کو میں ڈھونڈتا ہوں

(محسن بھوپالی)

—————

طارق شاہ سر کے نام

کم نگاہی سوں دیکھتے ہیں ولے
کام اپنا تمام کرتے ہیں

صاحبِ لفظ اس کوں کہہ سکیے
جس سوں خوباں کلام کرتے ہیں

(ولی محمد ولی)

—————

کاشفی سر کے نام

عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم
یہ خطا ہے تو خطا وار ہیں ہم

جہد کی دھوپ ہے ایمان اپنا
منکرِ سایۂ دیوار ہیں ہم

(محسن بھوپالی)

—————

سید شہزاد ناصر سر کے نام

یہ نرم نرم ہوا جھلملا رہے ہیں چراغ
تیرے خیال کی خوشبو میں بس رہے ہیں دماغ

وہ جن کے حال میں لو دے اٹھے غمِ فردا
وہی ہیں انجمنِ زندگی کے چشم و چراغ

(فراق گورکھپوری)

—————

زبیر مرزا سر کے نام

مایۂ ناز راز ہیں ہم لوگ
محرمِ راز ناز ہیں ہم لوگ

بزمِ دل میں دیا نہ عیش کو بار
صاحبِ امتیاز ہیں ہم لوگ

(فانی بدایونی)

—————

سر اویس قرنی (چھوٹا غالب) کے نام



چشمِ خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے
سرمہ تُو کہوے کہ دُودِ شعلۂ آواز ہے

(مرزا غالب)

—————

امجد میانداد بھیا کے نام

اک مجذوب اداسی میرے اندر گم ہے
اس سمندر میں کوئی اور سمندر گم ہے

چرخِ سو رنگ کو فرصت ہو تو ڈھونڈے اس کو
نیلگوں سوچ میں جو مست قلندر گم ہے

(رفیع رضا)

—————

حسن محمود جماعتی بھیا کے نام

الفاظ میں بند ہیں معانی
عنوانِ کتابِ دل کھلا ہے

کانٹوں میں گلاب کھل رہے ہیں
ذہنوں میں الاؤ جل رہا ہے

(رسا چغتائی)

—————
 

غدیر زھرا

لائبریرین
مہ جبین بہنا کے نام

کہتے ہیں یاں کہ "مجھ سا کوئی مہ جبیں نہیں"
پیارے جو ہم سے پوچھو تو یاں کیا کہیں نہیں

(نظیر اکبر آبادی)

—————
ماہی احمد بہنا کے نام

کل نظر آیا چمن میں اک عجب رشکِ چمن
گل رخ و گلگوں قبا و گل غدار و گل بدن

نازنیں، ناز آفریں، نازک بدن، نازک مزاج
غنچہ لب، رنگیں ادا، شکر دہاں، شیریں سخن

(نظیر اکبر آبادی)

—————
لاریب مرزا بہنا کے نام

چتون درست، سین بجا، باتیں ٹھیک ٹھیک
ناز و ادا کی اس میں ہیں سب باتیں ٹھیک ٹھیک

کیا دل کو اچھی لگتی ہیں ان خوش قدوں کی آہ
یہ پیاری پیاری بولیاں یہ گاتیں ٹھیک ٹھیک

(نظیر اکبر آبادی)

—————
 

لاریب مرزا

محفلین
وہ تو ہم ہیں۔ :p

ایک شعر کا طعنہ دے ہی دیا انتظار تو کرتے ہم نے یہ تھوڑی نہ کہا تھا کہ الگ سے اتنی پیاری بہنوں کے نام اشعار نہ کریں گے؟ :)
ہاہاہاہاہاہا!!:D
طعنہ لگا آپ کو؟؟ :whistle:
چلیں خیر ہے :angel: ہم تو آپ کو اپنے ذخیرہ اشعار کی کوفت میں مبتلا ہونے سے بچانے کے لیے ایسا کہہ رہے تھے۔ :D:p
ارے نہیں قطعاً نہیں ہم نے تو بلکہ سوچا کہ اب آپ بھلا اتنی جلدی ہمارے لیے شعر کیسے تلاشیں گی ;) آپ کی محبت ہے بہنا :love:
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وہ تو ہم ہیں۔ :p


ہاہاہاہاہاہا!!:D
طعنہ لگا آپ کو؟؟ :whistle:
چلیں خیر ہے :angel: ہم تو آپ کو اپنے ذخیرہ اشعار کی کوفت میں مبتلا ہونے سے بچانے کے لیے ایسا کہہ رہے تھے۔ :D:p
:sneaky::sneaky::sneaky:
بہت خوب غدیر!! بہت شکریہ، جزاک اللہ!!
:)
شکریہ بہنا :) :) :)
 

نور وجدان

لائبریرین

سب کے لیے اتنے اتنے شعر اور مجھے نام لے کے ٹرخا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ زیادتی ہے بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top