تیرہویں سالگرہ محفلین کے نام تلاش کریں، یا غائب کریں

یاز

محفلین
اسی لیے تو مبارک باد دے رہی ہوں۔ قبول کیجئے اور اگلی غزل کی تیاری پکڑئیے۔ ہم آپ کو فورم کی ایسی بے کار اور قلیل خدمت مزید نہ کرنے دیں گے۔
اگلی غزل تو ایسے فرما رہی ہیں جیسے پہلے ہم غزلوں کی نصف سنچری کئے بیٹھے ہوں۔
میرا خیال ہے کہ 2019 چڑھنے سے پہلے پہلے پانچ سات شعر جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں شاید۔
 

یاز

محفلین
سوال:
آج پڑنے والا تھپڑ کل بھول سکتا ہے، لیکن کل پڑنے والے تھپڑ کو نہ بھولنا۔ (بہت ہی تھپڑ زدہ سوال ہے ویسے).
 
کاش آپ یہ جواب نہ دیتے نقیبی صاحب ! ہم تو آپ کو ان خرافات سے بہت دور سمجھتے تھے ۔
پچھلے دنوں ایک صاحب نے ہمیں ایمیل پر ایک وڈیو بھیجی جس میں باریش حضرات کا ایک ہجوم اپنے پیر کی سربراہی اور سرپرستی میں ایک مسجد کے اندر منبر کے سامنے دھمال ( جو اپنی حرکات و سکنات میں بریک ڈانس کے بہت قریب تھا) کررہے تھے ۔ میں کئی دنوں تک افسوس کرتا رہا کہ یہ وڈیو کیوں میری نظر سے گزری ۔ اللہ کی پناہ! مذہب کے نام پر لو گ مساجدمیں یہ کیا کررہے ہیں ۔ اس جملۂ معترضہ سے رنگ میں بھنگ ڈالنے پر بہت معذرت !
ظہیر بھائی ہمارے سلسلہ ان خرافات سے دور ہی ہے الحمدللہ ،
میں نے جو دھمال کی تعریف بیان کی وہ بھی سچ ہے،ہمارے سلسلے میں شریعت کی سختی کے ساتھ پابندی کی اور کرائی جاتی ہے،مسجد صرف اللہ کریم کی عبادت کے لیے ہے ،جو لوگ مساجد کا غیر شریعی استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔محافل ہمارے سلسلے میں بھی منعقد ہوتی ہیں ، ہمارے سلسلے کے زیر انتظام آستانوں پر محافل کے لیے الگ سے ہال نما جگہ مخصوص ہوتی ہے ،جو محفل خانہ کہلاتی ہے ۔ظاہر ہے آپ نے تصویر کا جو رخ دیکھ وہ واقعی افسردہ کرنے والا ہے ،آپ کی بات بھی بجا ہے ،چوم نے اور پوجنے میں بہت فرق ہے،آپ سے بس میں یہی گذارش کروں گا کہ ہمارے لیے آپ اچھا گمان رکھیں ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
سوال: کچھ دنوں پہلے ایک اختلافی موضوع پر ایک متوازن تحریر پڑھی تھی، تحریر کس عالم کی تھی اب یاد نہیں آ رہا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
یہ ایک چشمہ بچا ہوا ہے اور تو جو کچھ تھا وہ انعام میں دے چکا ہوں سب کو
IMG_20180515_105714.jpg
 
Top