عمراعظم بھائی

1017311_692709670744931_1620805927_n.jpg
 
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ محفلین کے ناموں کی ایک طویل فہرست ہے جس پہ کام جاری ہے، یہ وہ نام ہیں جو تیار ہو چکے ہیں جن میں سے ایک میں غلطی بھی ہوگئی :)
بہت سے نام ابھی آنے باقی ہیں اس میں کوئی فوقیت نہیں تھی بس کچھ نام جو یاد تھے اور کچھ محفل میں رواں مراسلوں سے لیے اس لیےکوشش یہی ہو گی کہ کم سے کم لوگ رہ سکیں کم از کم موجودہ فعال لوگ تو نہ رہیں۔ اگر کسی دوست عزیز یا عزیزہ کو اپنا نام یا ڈزائن پسند نا آ رہا ہو یا کوئی اور ڈزائن زیادہ بھا رہا ہو تو وہ بتا دے انشاءاللہ کوشش ہو گی کہ دوبارہ بنا سکوں، اس کے علاوہ نایاب بھائی کا شکر گزار ہوں ایک تصحیح کے لیے جو کہ محمود احمد غزنوی بھائی کے نام میں دال مسنگ تھا کے لیے بہت جلد اسے درست کر کے دوبارہ پوسٹ کروں گا۔ کوئی اور بھی اگر غلطی نظر آ رہی ہو تو نشاندہی کو انکریج کیا جائے گا۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب!
بہت لاجواب!
محفل کی یہ روایت،محبتین پھیلانے کا یہ چلن ہی اسے دیگر فورمز سے ممتاز بناتا ہے۔۔۔
ایک بار پھر بھیا آپ کی اس محنت اور محبت کو بہت سی داد !
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
امجد میانداد بھائی ۔۔۔ بے حد نوازش کہ مجھ حقیر پرتقصیر کو یاد رکھا ۔۔۔ اور اچھے طریقے سے میرا نام لکھا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا آپ نے تو کمال کر دیا :applause:
بہت خوبصورت تحفہ۔۔ مجھے تو بہت پسند آیا :happy:
سارے ڈیزائنز ماشاء اللہ بہت اچھے ہیں۔ آپ تو جینیئس ہیں بھیا :)
 

عاطف بٹ

محفلین
کچھ لوگ صرف گِلٹرنگ ہی نہیں ہوتے بلکہ معاشرے کا بہت بڑا خزانہ ہوتے ہیں اور انہی لوگوں میں سے ایک ہیں اپنے عاطف بٹ بھائی

995153_692708770745021_2002485341_n.jpg
ابھی تو میں زبیر مرزا بھائی کے خلوص کے حوالے سے حیرت میں گم تھا کہ امجد بھائی آپ نے بھی اس منفرد اور دلآویز انداز سے محبت اور اخلاص کا اظہار کیا ہے کہ حقیقتاً میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ خدایا اتنے پرُخلوص دوست اور خیرخواہ بھلا اور کہاں میسر آسکیں گے۔ یقین مانیں کہ مجھے تو یہ سب خواب سا معلوم ہوتا ہے کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں تو لوگ اپنے سگے رشتوں کو بھولتے جارہے ہیں اور ہم اردو محفل والے ہیں کہ ایک دوسرے سے سینکڑوں اور ہزاروں میل کی دوری پر بیٹھے ہوئے یوں محبت کا اظہار کررہے ہوتے ہیں کہ کہیں اور اس کی مثال ملنا ہی ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب لوگوں کے خلوص اور محبت میں برکت دے اور ہمارے ان سُچے اور سچے جذبوں کو ہر طرح کی نظرِ بد سے محفوظ رکھے اور اردو محفل کا گلشن صدا یونہی چمکتا دمکتا اور چہکتا مہکتا رہے، آمین!
 
امجد میانداد بھائی اب تک چالیس نام لکھ چکے ہیں۔ چالیس نئے، اچھوتے اور منفرد خیال۔ کیسے ممکن بنایا!!!!!

ماشاء اللہ ۔ دوبارہ داد دینے کو جی چاہا۔
ابھی تو ان سے زیادہ باقی ہیں :)

بس فارغ وقت کی کارستانیاں پھر سب مؤثر ہتھیار انٹرنیٹ،
فونٹس کی کمی محسوس ہو رہی ہے بس۔

اور سب سے بڑھ کر آپ سب کی محبت جس نے دو دن کی چھٹی کا احساس بھی نہیں ہونے دیا :)
 
Top