محفلین کی اقسام باعتبار عادات و اطوار

تعبیر

محفلین
السلام علیکم دوستو! :)
کافی عرصے سے کچھ لکھا نہیں اور نا ہی پوسٹ کیا ہے سو یونہی کچھ پوسٹ کرنے کو دل چاہ رہا تھا سو یہ آئیڈیا کہیں سے کچھ پڑھ کر ذہن میں آیا ہے ۔اب پسند کرنے کے لائق ہے یا نہیں یہ آپ پڑھنے کے بعد فیصلہ کیجئے گا۔ :)
ہاں تو بھائی لوگو یہاں ہر ممبر منفرد اور اہم ہیں​
ان ممبران کو میں نے مختلف کیٹگریز/اقسام میں تقسیم کیا ہے​
آپ خود فیصلہ کیجیے گا کہ آپکا شمار کس کیٹگری میں ہوتا ہے اگر ان میں سے کسی بھی کیٹگری میں نہیں ہوتا ہے آپ خود اس کیٹگری کی نشاندہی کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں۔​
978285s75dccecwo.gif
1) گپ چپ/خاموش تماشائی محفلین
محفلین کی وہ قسم ہیں جنہیں ہر بات ،ہر پوسٹ ہر بات ہر ممبرکا پتہ ہوتا ہے لیکن یہ خود کبھی بھی کہیں بھی کچھ پوسٹ نہیں کرتے ۔بس سلیمانی ٹوپی پہنے محفل کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
2) سمائلی کلک محفلین
محفلین کی وہ قسم جو الفاظ کی ذخیرہ اندازی کرتی ہے بس اپنے رپلائی میں صرف سمائلی اور زبردست،پسند،ناپسند والے آئیکون استعمال کرتی ہے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
3) تعارفی محفلین
محفلین کی وہ قسم جو آتےاور جاتے (ایک ساتھ ہی) بس ایک تعارفی تھریڈ پوسٹ کر کے داخلی دروازے سے آتے ہی exit سے نکل جاتی ہے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
4) choosy/سلیکٹو محفلین
ایسے محفلین جو صرف ایک سیکشن/زمرے تک ہی محدود رہتے ہیں باقی کی محفل میں کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
5) خدائی فوجدار کاپی پیسٹ محفلین
محفلین کی وہ قسم جو ہر ٹاپک ہر پوسٹ کو اسلام اور مذہب سےکوٹ کرتی ہے اور authentic inauthenticحوالے کاپی پیسٹ کرتی ہے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
6) درآمد برآمد محفلین
یہ محفلین کی وہ قسم ہے جو یہاں کا مواد/مال وہاں اور وہاں کا یہاں لاتی اور لے جاتی ہے،(یعنی کسی اور فورم کا)​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
7)(شرمیلے محفلین)
محفلین کی وہ قسم جو خود سے کبھی بھی کوئی تھریڈ نہیں پوسٹ کرتی لیکن اچھی گپ شپ اور بحث و مباحثے کو پسند کرتے ہیں سو اکثر تھریڈز میں اپنے دلچسپ جوابات اور مباحثے پیش کرتے رہتے ہیں۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
8 ) (مؤدب محفلین)
یہ محفلین شعرو ادب کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھتے ہیں باقی زمروں کو وقت کا زیاں۔ سو شعرو شاعری کے ہی رموز اوقاف اور واہ واہ میں ہی الجھے رہتے ہیں​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
9) (تخریب کار و نقاد محفلین)
محفلین کی وہ قسم جو کبھی بھی کسی بھی ٹاپک کی تعریف نہیں کرتے البتہ تنقید جتنی مرضی کر والیں اور اگر جو آپ سے غلطی سے غلطی ہو جائے ٹائپو کی صورت میں تو ان کے تو سمجھیں وارے نیارے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
10) ڈرامہ کوئین/کنگ محفلین
ایسے محفلین جو شاید attention seekers ہوتے ہیں ان کے پاس پوسٹ کرنے کو کوئی مواد یا موضوع نہیں ہوتا اور کرنے کو کوئی بات نہیں ہوتی لیکن انہیں کچھ نا کچھ پوسٹ کرنا ضرور ہوتا ہے سو ان کے تھریڈز زیادہ تر ایک یا دو سطری ہوتے ہیں یا پھر وہ تھریڈز انکی اپنی ذات سے شروع ہو کر انکی اپنی ہی ذات پر ختم ہوتے ہیں۔اور کچھ نہیں تو یہ صرف سمائلیز سے بھی کام چلا لیتے ہیں۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
11) (عادی و مجذوب محفلین)
محفل کے نشے میں دھت محفلین جو صبح و شام محفل پر لاگ ان ہوئے ہوتے ہیں ۔پڑھنا یا رپلائی کرنا ہی انکا مشغلہ ہے محفل پر دنیا کی محفلون سے اکتا کر محفل کی دنیا سے دل لگایا ہوا ہے انہوں نے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
12) نواں اے سھڑیا
جلد از جلد سب میں گھل مل جانے اور اپنی پوسٹس یا اسٹیٹس بڑھانے،جلد از جلد مقبول ہونے کے شوق میں کچھ بھی کرنے کے لیے تیار۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
13) انقلابی/جوشیلے /اسکالرمحفلین
باہر کی دنیا میں تو کوئی انقلاب نہیں لا سکتے لیکن اپنی بھڑاس بھی نکالنی ہے تو مذہبی اور سیاسی سیکشن ہے نا۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
14) تیز گام محفلین
ان کے پاس پتہ نہیں کونسا منتر یا وظیفہ ہوتا ہے کہ دنوں میں انکی پوسٹس ہزار دو ہزار تک پہنچ جاتی ہے اور پھر بھی رکنے کا نام ہی نہیں ہے۔​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
15) موڈی محفلین
آہم آہم(یہ کیٹگری لکھتے ہوئے پتہ نہیں کیوں گلا کھنکھارنے کا موڈ ہو رہا ہے :p )​
یہ محفلین کی وہ قسم ہے جو محفل کو خالہ جی کا گھر سمجھتی ہے یا میکہ و سسرال کہ جب جی چاہا آگئے اور جب جی چاہا منظر سے غائب ۔آئے تو ایسے کہ جیسے محفل کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے​
اور غائب ہوئے تو ایسے کہ جیسے جانتے نہیں پہچانتے نہیں​
1962136zaa58g0bbv-1.gif
16)بین محفلین
ان کے بارے میں کیا کہنا کہ پردے میں رہنے دو پردہ نا اٹھاؤ پردہ جو اٹھ گیا تو-----​
اللہ میری توبہ​
978285s75dccecwo.gif
باقی کا اگلی پوسٹ میں​
 

تعبیر

محفلین
spritesheet.png
جب سے محفل میں نئے فیچرز آئے ہیں خاص کر کافی سارے پسند،ناپسند بٹنز/آئیکنز تو ان کے استعمال کے پیچے بھی کچھ دلچسپ وجوہات ہونگی، اسی طرح یہاں رپلائی/جواب دینے کے بھی مختلف انداز اور وجوہات ہو سکتے ہیں آئیے ان پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں ۔​
1) زیادہ تر تو پڑھا پسند، ناپسند آیا تو اس کے مطابق اپنی رائے دے دی۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
2) کچھ محفلین کو خواہ مخواہ عادت ہوتی ہے ہر بات پر پسند، ناپسند، زبردست کے بٹن کو کلک کرنے کی خواہ پسند ہو یا نا ہو سمجھ آیا ہو نا ہو ۔کیا کریں اپنی موجودگی جو ظاہر کرنی ہے۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
3) کچھ محفلین میں مروت بھی بہت ہوتی ہے اس لیے اگر کہیں کسی تھریڈ میں کسی نے بھی جواب نہ دیا ہو تو یہ مروتاً کوئی نا کوئی بٹن دبا دینگے بے شک لمبی پوسٹ کی وجہ سے پڑھا ہو یا نا پڑھا ہو۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
4) "اوہو یہاں تو بہت سے محفیلن نے پسند، ناپسند، زبردست کے بٹن دبائے ہوئے ہیں" چلو ہم بھی اپنی قابلیت دکھا دیں اور شہیدوں میں نام لکھوا لیں۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
5) کچھ دل جلے اور حساب برابر کے مقولے پر بھی سختی سے کاربند ہیں یہاں۔ پڑھنے کے بعد بھی کسی بھی طرح کا اظہار نہیں کرتے وجہ "ہونہہ اس نے کونسا کبھی میری کسی پوسٹ پر جواب دیا ہے جو میں دوں۔"
2303515nh94zqu3gf-1.gif
6) "اوہو یہ تو میری/میرے دوست کی پوسٹ ہے اور کل کو مجھے بھی تو اپنی پوسٹ پر جواب چاہیے" سو زبردست۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
7) "پوسٹ پسند تو بہت آئی ہے" لیکن جانے دو کونسا میری اس سے کوئی جان پہچان ہے ۔
2303515nh94zqu3gf-1.gif
(8))کچھ ممبران ادھار رکھنے کے بھی قائل نہیں ہیں اس لیے
"اوہو کوئی خاص تھریڈ نہیں ہے لیکن اس نے بھی میری کافی پوسٹس پسند کی ہیں سو کلک پسند"
یا
"پوسٹ تو اچھی ہے لیکن اس نے میری کافی پوسٹس ناپسند کی ہیں سو کلک ناپسند ہونہہ بدلہ"
2303515nh94zqu3gf-1.gif
9 ) انا کا مسئلہ"اس پر تو پہلے ہی کافی زبردست کلکڈ ہیں سو میں کیوں اور اضافہکروں"​
 

عثمان

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔ بہت خوب!
محفلین کی ایک قسم تو آپ نے لکھی ہی نہیں۔
کھوجی محفلین : یہ دوسرے محفلین کی ٹوہ میں رہتے ہیں۔ :p

اور ہاں ایک نیا محفلین ایسا بھی ہے جو کسی بھی مباحثہ میں اپنے دوست کی ہر پوسٹ پر "زبردست" اور مخالف کی ہر پوسٹ "ناپسند" کیے جاتا ہے۔ :ROFLMAO:
 

عثمان

محفلین
اور ہاں کچھ کنجوس محفلین کا بھی تذکرہ کرنا تھا۔ جو چندے کی پکار پہ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ :wave:
 

فہیم

لائبریرین
زبردست سویٹ سسٹر :)

لیکن سچی ہمیں تو اپنا اندازہ ہی نہیں کہ ہمیں کس کیٹگری میں ہونا چاہیے :)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاا مزا آیا پڑھ کر :LOL: کیا چن چن کر اقسام لکھی ہیں :applause:
اب یہ نہ سمجھنا کہ دوست کی پوسٹ ہے تو تعریف کی ہے :p

شرمیلے محفلین کی کیٹیگری کچھ کچھ مجھ پر فٹ آتی ہے ۔۔۔ :battingeyelashes:
 
ہاہاا مزا آیا پڑھ کر :LOL: کیا چن چن کر اقسام لکھی ہیں :applause:
اب یہ نہ سمجھنا کہ دوست کی پوسٹ ہے تو تعریف کی ہے :p

شرمیلے محفلین کی کیٹیگری کچھ کچھ مجھ پر فٹ آتی ہے ۔۔۔ :battingeyelashes:
ہا ہا ہا !
ویسے میں اسی کیٹیگری کے بارے میں سوچ رہا تھا !:tongue:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست کا صرف ایک ہی بٹن تھا تعبیر اپیا ورنہ اگر سب ہی زبردست کے ہوتے تو سارے ہی دبا دیتی :happy: :LOL:
سچی میں بہت اچھا آئیڈیا ہے اور بہت خوب لکھا ہے آپ نے ۔۔:applause:
اب اگر میں نے بولا کہ میرا شمار خاموش لوگوں میں ہوتا ہے تو سب بھیا بہنا لوگوں نے گھورنے لگ جانا ہے اس لیے میں خاموش ہی بھلی۔۔ :donttellanyone:
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ بہت خوب لکھا ہے آپ نے ۔ پڑھ کر لطف آیا ۔ :D

اتنی ساری کیٹیگریز ہیں سمجھ نہیں آتا خود کو کہاں فٹ کیا جائے۔ ویسے مجھے اپنے لئے 8 اور 15 ہی سمجھ آتی ہے ۔ لیکن اکثر سیاسی اور غیر سیاسی مباحث میں بھی اک ادائے کنارہ کشی سے شامل نظر آتے ہیں۔

بہر کیف، خوش رہیے۔
 
Top