مبارکباد محفلین کو یاز صاحب کے انیس ہزار معیاری مراسلہ جات کی مبارکباد

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم جب سے اردو محفل پہ آئے یاز صاحب ہمارے پسندیدہ ترین محفلین میں سے رہے اور وہ ایک لمبے عرصے کے بعد محفل پر دوبارہ ہمیں اپنی ہمہ جہت شخصیت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ہمارے لیے یہ اعزاز باعث فخر و انبساط ہے کہ نہ صرف ان کے لیے انیس ہزاری ہونے کی لڑی بنائیں بلکہ تمام محفلین کو بھی مبارکباد پیش کریں۔:clap:
ہمارے عبداللہ محمد بھائی کا نعرہ ہے: یاز تیرے جاں نثار
بے شمار بے شمار 🤣🤣🤣

یاز صاحب آپ کو بے حد مبارکباد اور دونوں جہانوں کے لیے دعائیں۔ ہماری آڈئینس کو بتانا چاہیں گے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ 🔉
یاز بھی سر پر پہنچا چاہتے ہیں۔۔۔ اور پھر ستم یہ کہ معیار کی پوٹلی بھی سر پر لادے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں ہم سے بغیر وزن کے نہیں بھاگا جا رہا۔۔۔۔۔ یاز بہت مبارک ہوں انیس ہزاری منصب۔۔۔۔ بلے بلے۔۔۔
 
یاز

محفلین

بہت نوازش نین بھائی
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو یاز بھائی آپ کو۔ :)

میں تو لگتا ہے کافی لیٹ پہنچا ہوں۔ آپ کے تو اب تک 20 ہزار مراسلے بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ :)

نئی لڑی کہاں ہے بھئی؟ :)
 
بڑی نوازش جناب۔ آپ کو زیادہ تاخیر نہیں ہوئی، فقط ایک میلینیم ہی تو لیٹ ہوئے۔
آپ اسی لڑی کو مہالڑی سمجھ لیں بس۔
 
نئی لڑی کہاں ہے بھئی؟ :)
محفل میں دو چار لوگ ہیں آج کل جن کے لیے ہزاریوں پہ لڑیاں بنیں تو روز ایک لڑی اور پھر سرور وغیرہ بیٹھنے کا خدشہ
(اس لیے ان کو مبارکباد دینے آنے والے کچی مبارکباد یں دے کے اگلا ٹارگٹ تھما جاتے ہیں!)
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل میں دو چار لوگ ہیں آج کل جن کے لیے ہزاریوں میں لڑیاں بنیں تو روز ایک لڑی اور پھر سرور وغیرہ بیٹھنے کا خدشہ
(اس لیے ان کو مبارکباد دینے آنے والے کچی مبارکباد دے کے اگلا ٹارگٹ تھما جاتے ہیں!)
اور یہاں یہ حال ہے کہ ہمارے 26700 کے قریب مراسلے ہیں۔ اور ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک دو ماہ میں چار ہزار مراسلے تو ہم مر کر بھی نہیں لکھ سکتے۔ سو 1700 کے لگ بھگ مراسلے حذف کرکے اپنے لئے 25 ہزاری لڑی بنوا لی جائے۔ :ROFLMAO:

وہ کیا کہتے ہیں ہینگ لگے نہ پھٹکری۔۔۔۔
 
آپ اوکھے سوکھے ہو کے 265 مراسلے مزید کر لیں تاکہ منتظمین کو یہ نہ لگے کہ تحذیف کے لیے بھی چھٹے مراسلے پیش کیے جا رہے ہیں !!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور یہاں یہ حال ہے کہ ہمارے 26700 کے قریب مراسلے ہیں۔ اور ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک دو ماہ میں چار ہزار مراسلے تو ہم مر کر بھی نہیں لکھ سکتے۔ سو 1700 کے لگ بھگ مراسلے حذف کرکے اپنے لئے 25 ہزاری لڑی بنوا لی جائے۔ :ROFLMAO:

وہ کیا کہتے ہیں ہینگ لگے نہ پھٹکری۔۔۔۔
آپ مجھ سے آگے کب نکل گئے؟ عجب نفسا نفسی کا عالم ہے۔۔۔ کوچے کے مکین بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش۔۔۔ اور قیامت کا منظر کیا ہوگا۔۔۔۔ اللہ اللہ
 
قرب قیامت کی نشانیاں وغیرہ ہیں۔۔۔۔آپ بھی حصہ ڈالیں تاکہ قیامت پراپر طریقے سے ڈھائی جا سکے! 😂
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ مجھ سے آگے کب نکل گئے؟ عجب نفسا نفسی کا عالم ہے۔۔۔ کوچے کے مکین بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش۔۔۔ اور قیامت کا منظر کیا ہوگا۔۔۔۔ اللہ اللہ

ارے ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔

یہ تو ہم نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ :)

میرا خیال ہے کہ جن دنوں آپ سکون میں بیٹھ کر کتابیں پڑھ رہے تھے، تب ہی ہم نے یہاں آکر اُلٹی سیدھی ہانکی ہوگی۔ :)

سنجیدہ تحریریں تو بندہ ایک مہینے میں چار بھی نہیں لکھ سکتا۔ :)
 
شکر ہے آپ کا مراسلہ نظر آیا ورنہ میں سوچ رہی تھی چھٹے ہی منتظمین کو واپس کرنے پڑیں گے تاکہ آپ پچیس ہزاری کہلاویں!
 
بندہ خدا۔۔۔ ایک دو نہیں۔۔۔ سو دو سو نہیں۔۔ بلکہ اکھٹے ہی قریبا سات ہزار مراسلا ت کا فرق ڈال دیا۔۔۔ یعنی ۔۔۔ سوچوں بھی ناں۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
یاز بھی سر پر پہنچا چاہتے ہیں۔۔۔ اور پھر ستم یہ کہ معیار کی پوٹلی بھی سر پر لادے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں ہم سے بغیر وزن کے نہیں بھاگا جا رہا۔۔۔۔۔ یاز بہت مبارک ہوں انیس ہزاری منصب۔۔۔۔ بلے بلے۔۔۔
یہی تو انکی پہچان ہے؀

پرکھنے والے پرکھیں گے اسی معیار پر ہم کو
 
محمداحمد

لائبریرین
بندہ خدا۔۔۔ ایک دو نہیں۔۔۔ سو دو سو نہیں۔۔ بلکہ اکھٹے ہی قریبا سات ہزار مراسلا ت کا فرق ڈال دیا۔۔۔ یعنی ۔۔۔ سوچوں بھی ناں۔۔۔۔

میں بھی یہی سمجھ رہا تھا کہ میرا اور آپ کا چھ سات ہزار کا فرق ہوگا۔ یعنی میرے چھ سات ہزار کم ہی ہوں گے۔ :)

اب میں سوچ رہا ہوں کہ فضول گوئی سے کچھ احتراز کروں۔ :confused:
بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
شکر ہے آپ کا مراسلہ نظر آیا ورنہ میں سوچ رہی تھی چھٹے ہی منتظمین کو واپس کرنے پڑیں گے تاکہ آپ پچیس ہزاری کہلاویں!

اب تو میں سوچ رہا ہوں کہ چھ سات ہزار مراسلے واپس کرکے، بیس ہزاری منصب ہی لے لوں۔

طعنوں سے بھی کچھ بچت ہو جائے گی۔ :)
 
قائد کو چاہیے کہ آگے بڑھنے کے لیے طعنوں کو ترانوں کی طرح سننے کی عادت ڈال لیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں بھی یہی سمجھ رہا تھا کہ میرا اور آپ کا چھ سات ہزار کا فرق ہوگا۔ یعنی میرے چھ سات ہزار کم ہی ہوں گے۔ :)

اب میں سوچ رہا ہوں کہ فضول گوئی سے کچھ احتراز کروں۔ :confused:
بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ :)
یعنی کہ میں برابر نہ آجاوں۔۔۔ ساتھ ہی گوشہ نشینی کی ٹھان لی۔۔۔۔۔
 
Top