محفلین مرض کے باعث یا شفا کے؟

سید عمران

محفلین
کچھ لوگ ہیں تو سہی۔۔۔ لیکن ان کا نام لیا تو یہ آپ کی لڑی ورلڈ وار تھری میں بدل جائے گی۔فائرنگ(لفظی گولہ باری)، پکڑ دھکڑ(عارضی معطلی) اور شہادتیں (مستقل معطلی) ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو جائیں گے۔☺️
تخریب کچھ تو بہر اختلاف چاہیے۔۔۔
مدیران کرام عرصہ دراز سے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیزار بیٹھے ہیں۔۔۔
ڈر ہے معطلی والے آپشن بھول نہ جائیں۔۔۔
وقتاً فوقتاً یاد دہانی کے لیے بزم معرکہ آرائی سجتی رہنی چاہیے۔۔۔
کہو ناں اقرار ہے!!!
 
تو پھر شروع آپ سے کرتے ہیں۔🤣🤣🤣
 
سید عمران

محفلین
آخر ہوا وہی جسکا ہمیں ڈر تھا ۔۔۔کل نین بھیا کے مراسلہ پڑھتے ہمارے دماغ میں آپکا خیال آیا کہ اِ سکو پڑھتے ہی آپکی رگِ شرارت پھڑکے گی اور اُسکا سب سے پہلا شکار ہمارے معصوم بھیا کو ہی ہونا ہے 🤓🤓🤓🤓🤓
آپ اتنی ذہین پہلے سے تھیں یا ہمیں دیکھ دیکھ ہوئی جارہی ہیں!!!
:thinking: :thinking: :thinking:
 
سید عمران

محفلین
عدنان بھائی کو عمران بھائی نے اپنی لیبارٹری سمجھ لیا ہے
حالاں کہ ہم تو انہیں وہ رضا کار سمجھ رہے تھے جو ’’رضاکارانہ‘‘ طور پر مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے خود کو ’’بھاری معاوضہ‘‘ کے عوض پیش کرتے ہیں!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تخریب کچھ تو بہر اختلاف چاہیے۔۔۔
مدیران کرام عرصہ دراز سے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیزار بیٹھے ہیں۔۔۔
ڈر ہے معطلی والے آپشن بھول نہ جائیں۔۔۔
وقتاً فوقتاً یاد دہانی کے لیے بزم معرکہ آرائی سجتی رہنی چاہیے۔۔۔
کہو ناں اقرار ہے!!!
پھر معذرت۔۔۔۔ ہم تو ایسے نعرہ بردار نہیں ہیں
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
 
Top