محفلین مرض کے باعث یا شفا کے؟

سید عمران

محفلین
ایک دھاگہ شروع کیجیے کہ کون سا محفلین کس مرض میں سودمند ہو سکتا ہے۔۔۔۔ عنوان رکھیے کوچہ طبیب برائے بیماری محفلین

نین بھیا کا بالا مراسلہ پڑھا۔ ذہن نارسا تک فی الفور نالۂ رسا پہنچا۔ دماغ کی بتی جل اٹھی۔ یکے بعد دیگرے کئی محفلین ہمارے ذہنِ بلاخیز میں مختلف اشکال لیے تیزی سے گزرنے لگے۔ اگرچہ اصل موضوع جس پر اکسایا گیا تھا یہ ہے کہ کون سا محفلین کس مرض کے لیے سود مند ہے، تاہم سائیڈ افیکٹ کی طرح دوسری سائیڈ سائیڈ دے کر سامنے آگئی کہ کون سا محفلین کس مرض کا باعث بننے میں مفید ہے۔۔۔
ہمیں ناانصافی محسوس ہوئی کہ جب دونوں پہلو انصاف طلب کرنے ہمارے سامنے ہیں تو ایک کو انصاف دیں اور دوسرے کو نہیں۔ جبکہ اس لین دین میں پلے سے کچھ جا بھی نہیں رہا۔۔۔
سو ابتداء کرتے ہیں پہلے محفلین کے بابرکت نام سے جو ذہنی خلفشار، قلبی اختلاج اور ذود رنجی کے مرض میں اضافہ کرنے کے سوا کسی کام کے نہیں۔ واضح اشارات کے باوجود کوئی بھولا بھالا، سیدھا سادا، چھیل چھبیلا اگر نہ سمجھ سکے تو اس کو یہ بتا دینے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ دلآویز شخصیت ہیں سیما صاحبہ کے مشہور و معروف بھائی کی۔۔۔
سمجھ دار ہونے کا ثبوت دینے کے لیے اُن بھیا کی طرف نہ دیکھیں۔ ہمیں دیکھیں!!!
:cool: :cool: :cool:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سو ابتداء کرتے ہیں پہلے محفلین کے بابرکت نام سے جو ذہنی خلفشار، قلبی اختلاج اور ذود رنجی کے مرض میں اضافہ کرنے کے سوا کسی کام کے نہیں۔ واضح اشارات کے باوجود کوئی بھولا بھالا، سیدھا سادا، چھیل چھبیلا اگر نہ سمجھ سکے تو اس کے لیے بتا دینے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ دلآویز شخصیت ہیں سیما صاحبہ کے مشہور و معروف بھائی کی۔۔۔
سمجھ دار ہونے کا ثبوت دینے کے لیے اُن بھیا کی طرف نہ دیکھیں۔ ہمیں دیکھیں!!!
:cool: :cool: :cool:
اگر طبیب حضرات کسی ذیابیطس کے مریض کو میٹھی اشیاء کے استعمال سے منع کریں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میٹھا کھانا سب کے لیے یکساں مضرِ صحت ہے۔☺️
 
سید عمران

محفلین
اگر طبیب حضرات کسی ذیابیطس کے مریض کو میٹھی اشیاء کے استعمال سے منع کریں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میٹھا کھانا سب کے لیے یکساں مضرِ صحت ہے۔☺️
اب آپ پر لازم ہے کہ ایک عدد کڑوے کسیلے محفلین کا نام کسی مرض کے افادے یا اضافے کے لیے تجویز کریں۔۔۔
اور کچھ سمجھ میں نہ آئے تو ایک نام ہمارے پاس ریزرو میں رہتا ہی ہے نا!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب آپ پر لازم ہے کہ ایک عدد کڑوے کسیلے محفلین کا نام کسی مرض کے افادے یا اضافے کے لیے تجویز کریں۔۔۔
اور کچھ سمجھ میں نہ آئے تو ایک نام ہمارے پاس ریزرو میں رہتا ہی ہے نا!!!
کڑوا کسیلا تو نہیں ایک آتشیں نام ہے جس کے پاس ہر وقت مٹی کے تیل کے بھرے ہوئے کنستر رہتے ہیں
 
سید عمران

محفلین
کڑوا کسیلا تو نہیں ایک آتشیں نام ہے جس کے پاس ہر وقت مٹی کے تیل کے بھرے ہوئے کنستر رہتے ہیں
جو بھی ہو پوری ڈیٹیل مع اضافات و حواشی کے درج کی جائیں تاکہ بوقت ضرورت بشکل مجرب نسخۂ اکسیر و کیمیا استعمال میں لایا جاسکے!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کڑوا کسیلا تو نہیں ایک آتشیں نام ہے جس کے پاس ہر وقت مٹی کے تیل کے بھرے ہوئے کنستر رہتے ہیں
جو بھی پوری ڈیٹیل مع اضافات و حواشی کے درج کی جائیں تاکہ بوقت ضرورت بشکل مجرب نسخۂ اکسیر و کیمیا استعمال میں لایا جاسکے!!!
یہ میری پیاری بہن گُلِ یاسمیں بتائیں گی☺️
 
سید عمران

محفلین
محفلین کے مثبت منفی استعمالات کے ساتھ ساتھ ایک تیسرا پہلو بھی نکھر کر سامنے نکل آیا کہ کھیل کھیل میں کسوٹی بھی کھیل سکتے ہیں۔ اور اس طرز پر نخچیر کو چیر دیا جائے کہ اسے اندازہ ہی نہ ہو کہ کھیل کھیل میں اس کے ساتھ کس طرح کا کھیل ہوگیا۔۔۔
مثال کے طور پر آپ ایک غیر مشہور اور قطعاً نامعروف بھیا کے نام کی کسوٹی اس طرز پر کھیل سکتے ہیں کہ بتائیے وہ کون سے محفلین ہیں جو جان کا عذاب اور جلا ہوا کباب ہیں۔ جن کے آنے سے رونق بہار ابر خزاں کے بار تلے دب کر مرجھا جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں وہ آپ آئے خزاں آئی کا مصداق ہیں۔۔۔
اب جو بھی ان کا نام صحیح صحیح بوجھ لے گا بدنامی کا طوق اسی کے گلے پڑ جائے گا، آپ صاف طور بچ نکلیں گے!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب آپ پر لازم ہے کہ ایک عدد کڑوے کسیلے محفلین کا نام کسی مرض کے افادے یا اضافے کے لیے تجویز کریں۔۔۔
کچھ لوگ ہیں تو سہی۔۔۔ لیکن ان کا نام لیا تو یہ آپ کی لڑی ورلڈ وار تھری میں بدل جائے گی۔فائرنگ(لفظی گولہ باری)، پکڑ دھکڑ(عارضی معطلی) اور شہادتیں (مستقل معطلی) ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو جائیں گے۔☺️
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں ناانصافی محسوس ہوئی کہ جب دونوں پہلو انصاف طلب کرنے ہمارے سامنے ہیں تو ایک کو انصاف دیں اور دوسرے کو نہیں۔ جبکہ اس لین دین میں پلے سے کچھ جا بھی نہیں رہا۔۔۔
سو ابتداء کرتے ہیں پہلے محفلین کے بابرکت نام سے جو ذہنی خلفشار، قلبی اختلاج اور ذود رنجی کے مرض میں اضافہ کرنے کے سوا کسی کام کے نہیں۔
آخر ہوا وہی جسکا ہمیں ڈر تھا ۔۔۔کل نین بھیا کا مراسلہ پڑھتے ہمارے دماغ میں آپکا خیال آیا کہ اِ سکو پڑھتے ہی آپکی رگِ شرارت پھڑکے گی اور اُسکا سب سے پہلا شکار ہمارے معصوم بھیا کو ہی ہونا ہے 🤓🤓🤓🤓🤓
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آخر ہوا وہی جسکا ہمیں ڈر تھا ۔۔۔کل نین بھیا کے مراسلہ پڑھتے ہمارے دماغ میں آپکا خیال آیا کہ اِ سکو پڑھتے ہی آپکی رگِ شرارت پھڑکے گی اور اُسکا سب سے پہلا شکار ہمارے معصوم بھیا کو ہی ہونا ہے 🤓🤓🤓🤓🤓
عدنان بھائی کو عمران بھائی نے اپنی لیبارٹری سمجھ لیا ہے
 
Top