سید عمران
محفلین
ایک دھاگہ شروع کیجیے کہ کون سا محفلین کس مرض میں سودمند ہو سکتا ہے۔۔۔۔ عنوان رکھیے کوچہ طبیب برائے بیماری محفلین
نین بھیا کا بالا مراسلہ پڑھا۔ ذہن نارسا تک فی الفور نالۂ رسا پہنچا۔ دماغ کی بتی جل اٹھی۔ یکے بعد دیگرے کئی محفلین ہمارے ذہنِ بلاخیز میں مختلف اشکال لیے تیزی سے گزرنے لگے۔ اگرچہ اصل موضوع جس پر اکسایا گیا تھا یہ ہے کہ کون سا محفلین کس مرض کے لیے سود مند ہے، تاہم سائیڈ افیکٹ کی طرح دوسری سائیڈ سائیڈ دے کر سامنے آگئی کہ کون سا محفلین کس مرض کا باعث بننے میں مفید ہے۔۔۔
ہمیں ناانصافی محسوس ہوئی کہ جب دونوں پہلو انصاف طلب کرنے ہمارے سامنے ہیں تو ایک کو انصاف دیں اور دوسرے کو نہیں۔ جبکہ اس لین دین میں پلے سے کچھ جا بھی نہیں رہا۔۔۔
سو ابتداء کرتے ہیں پہلے محفلین کے بابرکت نام سے جو ذہنی خلفشار، قلبی اختلاج اور ذود رنجی کے مرض میں اضافہ کرنے کے سوا کسی کام کے نہیں۔ واضح اشارات کے باوجود کوئی بھولا بھالا، سیدھا سادا، چھیل چھبیلا اگر نہ سمجھ سکے تو اس کو یہ بتا دینے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ دلآویز شخصیت ہیں سیما صاحبہ کے مشہور و معروف بھائی کی۔۔۔
سمجھ دار ہونے کا ثبوت دینے کے لیے اُن بھیا کی طرف نہ دیکھیں۔ ہمیں دیکھیں!!!
