مبارکباد محسن حجازی کی محفل پہ اٹھارہویں سالگرہ

جاسمن

لائبریرین
محسن حجازی کا کارنامہ پاک نستعلیق فونٹ کی تخلیق ہے۔ اردو محفل کے سینئیر ترین محفلین اردو زبان کے محسنوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان سے کوئی ان کے بارے میں بات کرے تو خود کو اتنا کم کر کے بتاتے ہیں کہ ان کے وزن میں سے یہ" کم" نکال دیں تو باقی کچھ نہیں بچتا۔ :) اتنے بڑے کارناموں پہ اتنی سادگی اور انکسار بس اللہ کی عطا ہے۔
آپ کو اٹھارہویں سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، رحمتیں، آسانیاں ، کامیابیاں اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ برے وقت سے پناہ دے۔ صحت و تندرستی والی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
 

شمشاد

لائبریرین
محسن حجازی کو مبارک تو بنتی ہے لیکن وہ خود سے ہیں کہاں؟
عرصہ دراز سے محفل سے گُم ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
محسن حجازی نہ صرف محفل سے عرصے سے غائب ہیں بلکہ فیس بک سے بھی غائب ہوئے انہیں مدت بیت گئی۔ بہرحال جہاں رہیں خوش رہیں اور مبارک باد قبول فرمائیں۔
 
Top