محسن حجازی کی تصویر

دوست

محفلین
بہت اچھے شمیل۔
میرے خیال سے بہترین مضمون ہے۔
محسن بھائی کے بارے میں‌ جان کر اچھا لگا۔
 
الف عین

لائبریرین
واہ۔ یہ محسن تو چھپے رستم نکلے۔۔۔ شمیل نے اچھا لکھا ہے۔ لیکن اس میں کہیں تھریر کی تاریخ ہونی چاہیے۔ اب سے دس سال بعد بھی یہ تحریر اگر یوں ہی رہی تو لوگ سمجھیں گے کہ نہ جانے کب سے محسن ایم اے اور ایم بی اے کر رہے ہیں!!!
 
یں نے آپ دوستوں کی آراء نوٹ کر لی ہیں ۔ میں جلد اس پر عمل درآمد کرتا ہوں ۔ مجھے ابھی بھی یہ مضمون کچھ تشنہ لگتا ہے ۔ میرے خیال سے اس میں ایک اور ٹاپک کار ہائے نمایاں کے نام سے بھی ہونا چاہیے جس میں تفصیل سے ( پاک نستعلیق ) کے بارے میں خصوصاً اور یونی کوڈ اردو فونٹس کے بارے میں عمو منا زکر ہو ۔میں ابھی اسی پر کام کر رہا ہوں ۔
 
کار ہائے نمایاں

محسن شفیق حجازی کا آہم کار ہائے نمایاں ایک یونی کوڈ میں لکھا گیا اردو زبان کے لیے ایک فونٹ کی تیاری ہے جسے ( پاک نستعلیق فونٹ ) کہتے ہیں ۔ یہ فونٹ موجودہ نستعلیق فونٹس کے مقابلے میں بے حد ہلکا پھلکا اور تیز رفتار ہے ۔ اس کا بیٹ ورژن ، مقتدرہ قومی زبان، مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کے ناظم منصوبہ جناب ڈاکٹر عطش درانی نے اپنے دست مبارک سے کر دیا ہے ۔ فی الحال پاک نستعلیق کے بیٹ ورژن پر تندہی سے کام جاری ہے۔ یونیکوڈ والوں سے بھی کچھ بات چیت جاری ہے کہ وہ یونیکوڈ کے کوڈز میں کچھ ایسی تبدیلیاں کریں جس سے نستعلیق تحریریں اپنے اصل رنگ میں پیش کی جا سکیں ۔ محسن شفیق اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ پاک نستعلیق تجارتی پیمانے پر تیار ہونے والے نستعلیق فونٹس سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہو۔ ایک بات جس کا کہ ذکر ضروری ہے وہ یہ کہ تکنیکی اعتبار سے نسخ فونٹس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت آگے ہے ۔ نفیس فیملی کے تمام فونٹس خواہ نسخ ہوں یا نستعلیق، تکنیکی اعتبار سے بے پسماندہ ہیں اس کا تجربہ صارفین کو بھی ہوجاتا ہے۔ کسی فونٹ کا چھوٹے سائز پر نظر آنا اس بات پر منحصر ہے کہ اس کی ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کتنی کی گئی ہے۔ یہ ایک نہایت پیچیدہ اور تھکا دینے والا باریک کام ہے۔ بڑے بڑے پروفیشنلز اس کام سے گھبرا جاتے ہیں۔ ٹائمز نیو رومن کی ہنٹنگ آج بھی جاری ہے اس بات سے آپ اس کام کی پیچیدگی اور باریکی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس وقت محسن شفیق کی پوری توجہ اس کی پرفارمنس پر ہے اس کے بعد پاک نستعلیق کی ہنٹنگ بھی کی جائے گی۔ پاک نستعلیق کے مختلف ورژنز جاری کیے جائیں گے، انٹرفیس ورژن، ویب ورژن، ڈیسک ٹاپ ورژن وغیرہ وغیرہ۔۔

پاک نستعلیق فونٹ کے تصویری نمونہ جات آپ نیچے ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

[align=right:6187678b83]
315864505_a65539cd9d.jpg
[/align:6187678b83]

[align=right:6187678b83]
315865647_821e87fc4d.jpg
[/align:6187678b83]

آپ کے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ یہ فونٹ بالکل مفت دستیاب ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کا سرکاری فونٹ ہوگا۔ مزید برآں مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات چونکہ ایک غیر منافع بخش حکومتی ادارہ ہے، اس کے دو اہم اثرات ہوں گے۔ ایک تو یہ کہ پاک نستعلیق کی ہمیشہ نوک پلک سنواری جاتی رہے گی (نہ کہ نفیس نستعلیق کی طرح جو کہ بدقسمتی سے ارتقائی مراحل طے نہ کر سکا)

دوسرا یہ کہ یہاں ہونے والی تحقیق من و عن عوام کے لیے شائع کر دی جائے گی تاکہ دوسرےلوگ بھی مختلف انداز کے حامل نستعلیق فونٹس تیار کرسکیں اور اردو فونٹس میں تنوع میسر آ سکے۔ پاک نستعلیق کئی بے خواب راتوں کا ثمر ہے، کئی بےچین دنوں کی فصل ہے، ایک جنون مسلسل کی پیداوار ہے، یہ ایک ایسا سودا ہے جو محسن شفیق کے دماغ میں انٹر کے دنوں سے سمایا ہوا تھا لیکن ایک کمزور طالب علم وہ وسائل کہاں سے لاتا جو اس کام کے لیے درکار ہیں۔ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات جناب ڈاکٹر عطش درانی کا لگایا ہوا ایک ایسا سر سبز گھنا درخت ہے جس کی چھاوں میں بیٹھ کر محسن شفیق یہ کام کرنےکا موقع ملا۔ ڈاکٹر صاحب جو کہ محسن کے استاد بھی ہیں، وسائل اکٹھا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، دفتری الجھنوں، سرخ فیتوں، بے سبب مخالفتوں سے بے نیاز وہ اس تمام عمل میں کے لیے ایک سائبان کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈی چھاوں میں آپ کو کام کرنے کی پوری آزادی ہے۔ پاک نستعلیق میں اسی چھاوں کی ٹھنڈک اور فرحت بدرجہ اتم موجود ہے۔ تخلیق کا عمل غیر یقینی صورت حال میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر صاحب نے ہمیشہ آپ کو دفتری الجھنوں اور پریشانیوں سے دور رکھا، بلکہ حقیقت حال یہ ہے کہ محسن کو ایک کٹیا میں الگ بٹھا دیا یہ کہہ کر کہ میاں! کام کرو، باقی ہم جانیں۔۔۔

پاک نستعلیق انشااللہ اردو کے مستقبل بدل دے گا اور اس کے لیے محب اردو حلقوں کو جناب ڈاکٹر عطش درانی کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ تکنیکی ماہر نہ ہونے کا باوجود معاون افسر اطلاعیات جناب اکبر سجاد کی اس منصوبے سے لگن اور جذباتی وابستگی بھی قابل ستائش ہے۔ مزید یہ کہ اس کی ریلیز کا محسن خود بھی منتظر ہیں ۔

بہر طور حرف آخر یہی کہ پاک نستعلق فونٹ کی تیز رفتاری کا اندازہ ہمیں اس بات سے کر لینا چاہیے کہ "نفیس نستعلیق" میں اشکال کی تعداد 980 سے تجاوز کرتی ہے، جبکہ "پاک نستعلیق" میں ایک ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے اس میں صرف اور صرف 198 اشکال کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس طرح یہ واحد فونٹ ہے جو تیز بھی ہے اور پھر بھی اپنے اندر نستعلیقی حسن سمائے ہوئے ہے ۔

________----------------------------------------------------------------------------------________​
_

لیجیے جناب ! میں نے آپ لوگوں کی رائے سامنے رکھتے ہوئے تبلیاں بھی کی ہیں اور ساتھ ہی کاہائے نمایاں کے نام سے ایک اور سب ہیڈینگ کا اضافہ بھی کیا ہے جو نیچھے پڑھی جا سکتی ہے۔
 
دوست

محفلین
بیٹ کو بی‌ٹا کردیں۔
سمائے ہوئے کو سموئے ہوئے
اور بھی کوئی غلطی ہو تو دیکھ لیں احباب۔
کارہائے نمایاں کے تحت جو کچھ بیان کیا گیا ہے اسے باقی مضمون سے حذف کردیں تکرار کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑے گی۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمیل بھائی کیا زبردست تعارف کروایا ہے آپ نے حجازی صاحب کا۔ بہت خوب۔ اور دعا ہے کہ اللہ تعالٰی محسن بھائی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

(آپ کے مضون میں املا کی چند ایک غلطیاں ہیں، انہیں ٹھیک کر لیں۔)
 
جیسبادی

محفلین
شمیل، پہلی بات کہ وکیپیڈیا پر کھاتہ بنا لیں (اس کے لیے اصل نام استعمال کرنا ضروری نہیں)۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی چیز پر اختلاف ہو، تو عقلی بحث ممکن ہوتی ہے۔ ورنہ anonymous لکھے کو کوئی نہیں پوچھتا۔ کھاتہ بنانے کے بعد مضمون کے "تبادلہ خیال" صفحے پر یہ نوٹ ڈال دیں کہ یہ مضمون آپ کی تحریر ہے۔

آپ کی بات درست ہے کہ مضموں کو ابھی مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ نستعلیق فونٹ کی باریکیوں میں جانا چاہتے ہو، تو اس کے لیے ایک علیحدہ سے مضموں موجو د ہے:
http://ur.wikipedia.org/wiki/Pak_nastaleeq_font
فونٹ کے متعلق تکنیکی مواد وہاں ڈالا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ محسن کے ادارے (فضیلتی مرکز) پر بھی ایک مضمون کی ضرورت ہے۔ اگر آپ چاہو تو اس پر "کلیدی تختہ" (قلم) اٹھا سکتے ہو۔
 
جیسبادی بھائي : محسن صاحب کا مضمون تو پہلے ہی وکی پیڈیا پر موجود ہے ۔ یہ میں نے تو نہیں پوسٹ کیا ۔ لیکن لکھا ہوا میرا ہی ہے ۔ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے ؟ :roll: :roll:
 
جیسبادی

محفلین
شمیل،
میرا خیال تھا کہ آپ نے anonymous پوسٹ کیا ہے وکیپیٹیا پر۔ بحرحال کسی نے یہاں سے اٹھا کے چسپاں کر دیا ہو گا۔ اس سے اس فورم کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے :)

چلیں اب اسی مضمون میں ترمیم کر کے بہتر بنا دیں۔ اور فونٹ والے مضمون میں بھی۔
 
الف عین

لائبریرین
محفل کے اراکین میں سے کسی نے اگر وکی پیڈیا میں پوسٹ کیا ہے تو یہاں آ کر اقبال کر لیں تو بہتر ہے۔ شمیل رب بھی اس کو تدوین کر کے اپنا نام دے سکتے ہیں۔
اضافہ بھی اچھا ہے شمیل۔
 
محسن حجازی

محفلین
بہت بہت معذرت کے ساتھ،
ایک تو یہ کہ میں اس بحث میں‌حصہ نہیں لے سکا دانستہ نہیں بلکہ مجھے خبر ہی نہیں ہوئی کہ یہ چکر چل رہا ہے۔ دوم یہ کہ جو ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا وہ خیر سے میرا ہی لکھا ہوا تھا شمیل بھیا کے نام گپ شپ کے انداز میں اور ہوا یوں کہ یہاں اسلام آباد میں شدید سردی اور تیز بارش اتوار کا دن سو فارغ تھا لیپ ٹاپ پر بیٹھا پال نیلسن کو جواب لکھا، ڈاکٹر بشیر بدر کی غزلیات کو پاک نستعلیق میں‌ ٹائپ کر کے پڑھتا رہا تو پھر خیال آیا کہ ذاتی پیغام آیا تھا شمیل بھائی کی طرف سے
سو وہیں لحاف میں سردی سے کانپتے ہوئے لکھنا شروع کیا نیت پاک نستعلیق کو آزمانے کی تھی کہ خط کیسا نظر آتا ہے۔
لیکن کچھ روز بعد اسی متن کو صیغے کی تبدیلی کے ساتھ وکی پیڈیا پر پایا۔ اب اعجاز انکل کی بات کا مفہوم سجمھ آیا کہ “خود آکر اقبال کرلے!“
بہرطور، میں نے ‌ سے دیگر اداروں اور افراد کے نام وکی پیڈیا سے فوری طور پر حذف کردیے ہیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ بنے یہ نہ ہو کہ میں شمیل بھیا اور دیگر احباب کچہریوں کے برآمدوں میں بیٹھے نظر آئیں!
پاک بھارت عدالتوں سے تو ویسے بھی اللہ بچائے!

دیگر یہ کہ ہم اس قابل تو نہیں کہ وکی پیڈیا پر ذکر کیا جائے نہ ہی کوئی کارنامہ پلے ہے۔ اگر کوئی ہے تو اس کی بھی کوئی کل سیدھی نہیں!

کچھ سوالات کے جوابات:
جی ہاں، میں مذہبی ہوں لیکن بنیاد پرست نہیں اللہ پاک ریا کاری سے بچائے لیکن صوم و صلوۃ کا سختی سے پابند ہوں۔
اگلے پانچ سال میں خود کو کسی بڑے ادارے کا سربراہ دیکھنا چاہتا ہوں۔
اردو کے لیے یہ لگن اس ملازمت کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ شروع سے ہی ہے اور ان امور کو بطور مشغلہ جاری رکھے ہوئے تھا اور اگر خاکم بدہن اگر یہاں سے معزول یا معطل بھی کر دیا گیا تو اپنے کام جاری رکھوں گا۔
سب سے بڑی خواہش موبائل فونز پر نستعلیق کو دیکھنا ہے۔ اس ضمن میں نوکیا اور سونی ایرکسن پر نظر ہے۔ کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح یہ منصوبہ سرکاری طور پر شروع ہو جائے کیوں کہ اس کے لیے درکار وسائل مجھ اکیلے سے نہیں بن پا رہے البتہ جتنی تحقیق و تفتیش اس ضمن میں درکار تھی وہ کافی حد تک کر چکا ہوں۔
اس سے پہلے زندگی کی سب سے بڑی خواہش ایک ہلکا پھلکا نستعلیق فونٹ ہوا کرتی تھی جو کہ پوری ہوئی الحمداللہ ثم الحمداللہ! (کم سے کم پاک نستعلیق ہلکا پھلکا تو ہے!)

اور آخری یہ کہ اگر وکی پیڈیا پر کچھ رکھا جا رہا ہے تو مجھے ضرور دکھا لیجیے کہ کہیں مبالغہ آمیز نہ ہو۔۔۔ اور یہ کہ آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ اجرکم من اللہ۔
 
دوست

محفلین
محسن حجازی نے کہا:

واہ۔
اسے بھی شامل کریں جی وہاں۔
جناب آپ جتنے شرمندہ شرمندہ سے انداز میں اپنے یہ "معمولی معمولی" کارنامے گنواتے ہیں اور آئندہ کے منصوبے بتاتے ہیں ہمیں شرم آنے لگتی ہے کہ کتنی بڑی ہستی اللہ میاں نے ہم جیسے نالائقوں میں پیدا کردی ہے۔
اللہ آپ کو توفیق دے اس وقت لینکس سے آنلائن ہوں اور آپ کا پاک نستعلیق میں لکھا ہوا پیغام اقتباس پر کلک کرکے اپنا جوابی پیغام لکھنے کے دوران پڑھ رہا ہوں۔
اللہ کرے یہ لینکس والے بھی من جائیں تو موج ہوجائے۔
ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ۔۔۔۔۔
:oops:
 
جیسبادی

محفلین
شمیل،،
اب محسن نے نئی معلومات دی ہیں۔ انھیں بھی مضموں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اب اس طرف توجہ دیں :)

صمناً یہ عرض کرتا چلوں کہ وکیپیڈیا پر اپنی سوانح کی خود تدوین کرنا وکیپیڈیا کی پالیسی کے خلاف ہے۔ ویسے وکیپیڈیا دو دھاری تلوار ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر بہت سے لوگ اپنی بائیوگرافی ختم کروانا چاہتے ہیں کیونکہ کچھ منچلوں نے اس میں غلط معلومات ڈال دی ہوتی ہیں۔ اردو وکیپیڈیا پر انشاللہ ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اب تک وکیپیڈیا کے منتظم سمجھ دار لوگ ہیں۔
 
جیسبادی بھائي میں شرمندہ ہوں کہ چار دن کی رخست کے بعد آ رہا ہوں ۔ میرے پیارے چاچو ‏جان اخلاق کینیڈا سے آئے ہوئے ہیں ۔ جوں ہی جاتے ہیں میں کام کی جانب دوبارہ نظر ڈالتا ‏ہوں ۔ ‏
 
محسن بھائی : اس ڈور پر آپ کے بارے میں ، میں نے جو مضمون ترتیب دیا ہے ۔ اس کو دوبارہ ‏سے دیکھ لیں اور غلطیوں کی نشان دہی کر دیں ۔ جو چیزیں مزید ڈالنا چاہتے ہیں ۔ اس کے ‏بارے میں مجھے یہاں یا پھر ذاتی پیغام کی صورت میں آگاہ کر دیں ۔ ‏ :?:
 
اعجاز صاحب : پزیرائي کا بہت بہت شکریہ ۔ میرا ارادہ وکی پر کام کرنے کا ہے پر پریشان ‏ہوں کہ کہیں میں جو محنت سے لکھوں اس کا کریڈیٹ مجھے نہ ملے تو مجھے بہت دکھ ہو گا ‏۔ اور پہلی ہی دفع ایسا ہونے پر دل کچھ ٹوٹ سا گیا ہے ۔ اور محسن بھائی کی کچہری والی ‏بات بھی ڈرائے جا رہی ہے ۔ یہ تو وہی بات ہوئی نا کہ نیکی برباد گناہ باقی ۔ ‏
 
جیسبادی

محفلین
شمیل، آپ پریشان نہ ہوں، لکھتے رہیے۔ وکیپیڈیا پر مضمون کسی کی ملکیت نہیں ہوتا۔
اپنے وہاب صاحب نے وکیپیڈیا پر سینکڑوں مضامین لکھے ہیں۔
 
Top