محسن حجازی کی تصویر

جیسبادی

محفلین
وکیپیڈیا پر مضمون کے سلسلے میں محسن حجازی صاحب کی تصویر کی ضرورت ہے۔ اگر محسن اجازت دیں تو یہ فورم والی تصویر استعمال کر لی جائے۔ وکیپیڈیا قوانین کے مطابق کاپی رائٹ کی سختی ہے اس لیے اجازت درکار ہے۔ مضمون محفل میں سے کسی کو لکھنا ہو گا میں صرف جگہ بنا رہا ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
تصویر اتنی پرانی نہیں میں اب بھی ایسا ہی ہوں! دبلا پتلا دھان پان۔۔۔تصویر کے سلسلے میں میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں قریبی تھانے کے علاوہ جہاں مرضی آویزاں کر لیجیے!
 
ان سے مطلق مضمون میں یہ بھی لکھیے کہ جناب محسن حجازی ایک بہاولپوری ہیں جن کی پیدائش اور لڑکپن اور بعد میں جوانی کے ابتدائی ادوار شہر محبت بہاولپور میں ہی گزرے ۔
شہر بہاولپور بہت ہی زر خیز مٹی لے ہوئے ہے ۔ بڑے شعرا جسے نوشی گیلانی کا شہر اپنے اندر عجب سا شاعرانہ حسن اور پر سکون زندگی لیے ہوئے ہے ۔ مشہور کالجوں اور یونیورسٹیوں کا یہ شہر جدت پسندی اور قدامت پرستی کا حسین امتزاج ہے ۔
[align=right:b8c96c02af]
211169998_4376125d48.jpg
[/align:b8c96c02af]

[align=right:b8c96c02af]
211111590_42ff1d5348.jpg
[/align:b8c96c02af]

اور یقین مانیے مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ جناب محسن حجازی کا تعلق بھی بہاولپور سے ہے ۔
[align=right:b8c96c02af]
211201852_c2d5f46b50.jpg
[/align:b8c96c02af]
 

جیسبادی

محفلین
ہر وقت تو یہاں، تعارف، انٹرویو، اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ ایسے میں حیرت ہے کہ محسن کے حالات زندگی سے آپ لوگ واقف نہیں۔

چلیں شمیل، بہاولپوری ہونے کے ناطے سے مضمون لکھنے کی زمہ داری آپ کو سونپی جا رہی ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
ایسے میں حیرت ہے کہ محسن کے حالات زندگی سے آپ لوگ واقف نہیں۔

چلیں شمیل، بہاولپوری ہونے کے ناطے سے مضمون لکھنے کی زمہ داری آپ کو سونپی جا رہی ہے!
نبیل بھائی نے ان کا مختصر سا تعارف کرایا تھا وہ بھی ان کے کام کے حوالے سے۔ باقی ہم نے ڈر کے مارے کچھ نہیں پوچھا تھا :roll:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک سوانحی خاکہ تار کرنے کے لیے
ضروری ہے کہ
ایک مختصر مگر جامع سوالنامہ تیار کرکے یہاں پوسٹ کردیں
اور محسن حجازی صاحب
آپ فرداً فرداً ان سوالات کے جوابات مرحمت فرمائیں
تو ان جوابات کی روشنی میں کوئی بھی صاحب طرز انشا پرداز بہت ااچھا خاکہ لکھ سکے گا میں اس سلسلہ میں برادرم شاکر عزیز کا نام لیتا ہوں کیونکہ وہ بہت فعال ہیں اور ان کا اسلوب نگارش بھی خاصا شگفتہ ہے
والسلام
 

جیسبادی

محفلین
اچھی تجویز ہے۔ دوست یا شمیل میں سے ایک صاحب سوالنامہ بنائیں اور دوسرے مضموں لکھیں۔

ویسے میری کمزور یاداشت کے مطابق محسن نے اپنا تفصیلی تعارف اسی فورم پر کرایا تھا، اردو شمارندگی کے حوالے سے۔ ذاتی تفصیلات کے لیے سوالنامہ ٹھیک رہے گا۔ انٹرویو سیکشن سے کافی گھڑے ہوئے سوال مل سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
سوالنامہ۔
آپ کا مکمل نام
تاریخ پیدائش
تعلق اور حاضر مقام
تعلیم
مہارت
گورنمنٹ کے اس شعبے سے کیسے وابستہ ہوئے۔
فارغ اوقات کیسے گزارتے ہیں۔
آپ کے آئندہ پلانز کیا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی اور دوست تھوڑی مدد کرے میری اس سلسلے میں مجھے یہی سوجھے ہیں۔
وسلام
 

جیسبادی

محفلین

Other questions (not all need to be answered).

Who were your mentors?
What motivates you?
Do you want to continue in the present field of endeavor?
Where do you want to be professionally in next 5 years?

What is the influence of family (parents, wife, children etc) in your life?

Philiosophically, who are the figures that impressed you?

Are you religious?

What sort of books do you read?

What do you hate?

CLose your eyes, what comes to your mind?

cc
 
جیسبادی بھائی ، شاکر القادری بھائی اور شاکر بھائی ، میں نے جیسبادی بھائی کے پہلے اشارے پر ہی سوال نامہ محسن حجازی صاحب کو ذاتی پیغام کی صورت میں ارسال کر دیا تھا ۔ اور محفل میں موجود میرے آوٹ بکس کے مطابق دو دن پہلے ہی محسن بھائی نے میرا بھیجا ہوا ذاتی پیغام حاصل کر لیا تھا ۔ پر ابھی تک ان کی جانب سے کسی بھی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ۔پر وہ ان دو دنوں میں نا صرف حاضر ہوتے رہے ہیں بلکہ ایک دو ڈوروں میں پیغامات بھی ارسال کیے ہیں ۔ بہرحال ان کی جانب سے جواب کے انتظار میں ہوں ۔:oops: :oops:
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
بھائی جی آپ ہی لکھیں پھر ان کا تعارف۔
میں تو محفل والے تعارف لکھ لکھ کر عادی ہوتا جارہا ہوں مزاح پیدا کرنے کا۔جبکہ یہ متقاضی ہے سنجیدگی اور شائستگی کا۔
 
محسن شفیق حجازی

مختصر تعارف :

محسن شفیق حجازی 6 جنوری 1985 کو پیدا ہوئے ۔ محسن شفیق حجازی کو نستعلیق کے تناظری تجزیات ، ٹی ٹی ایف ( TTF ) ، او ٹی ایف ( OTF ) پر مکمل دسترس ہے اور آپ مقتدرہ قومی زبان، مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کی جانب سے تیار کیے جانے والے شہر آفاق یونی کوڈ اردو فونٹ ، پاک نستعلیق فونٹ کے خالق ہیں ۔

سوانح حیات ( بائیو گرافی ) :

آپ کا نام محسن شفیق حجازی ہے ۔ آپ 6 جنوری 1985 کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور میں پائی اور سن 2000 میں میٹرک بھی سائنس مضامین کے ساتھ لاہور کے والٹن ائیرپورٹ ہائی سکول سے کیا۔ اس کے بعد والد صاحب روزگار کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور منتقل ہو گئے ۔ اس طرح محسن شفیق حجازی کا گھرانا بھی سن 2000 میں بہاولپور منتقل ہو گیا ۔ محسن حجازی بنیادی طور پر الیکٹرانکس کی جانب زیادہ رحجان رکھتے تھے لیکن آپ کی والدہ نے آپ کو کمپیوٹر سائنس کی طرف جانے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں انٹر میڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا اور اسی کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔

محسن شفیق نے انٹر کے دوران ہی کئی اہم زبانیں مثلاً جاوا، سی ، سی++، ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ وغیرہ سے شدھ بدھ حاصل کر لی۔ ایک لحاظ سے وہ بہت زرخیز دور تھا جس میں بہت سے خیالات نے جنم لیا اور ان میں سے کئی کو بعد میں عملی جامہ پہنانے کا موقعہ بھی ملا۔ محسن حجازی نے انٹر کے بعد ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں بیچلر ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا۔ آپ شروع سے ہی اردو کمپیوٹنگ کی طرف بہت لگاؤ رکھتے تھے اور خیال کرتے تھے کے اردو کے مسائل کمپیوٹرز پر حل کیے جائیں۔ ان میں سے ایک خواہش تو ایسا سافٹ وئیر بنانے کی بھی تھی جو انگریزی سے اردو میں از خود ترجمہ کر دے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب محسن، انٹر کے طالب علم تھے اور مشین ٹرانسلیشن کے نام تک سے واقف نہ تھے ۔

بی بی سی کی اردو ویب سائٹ کی لانچ محسن شفیق حجازی کے لیے ایک تازیانہ بنی اور آپ کو اس کام کے لیے اکسایا جو بل آخر آپ کی وجہ شہرت بنا ۔ یہ بات آپ کے دل میں گھر کر گئی کہ یہ کیا بات ہوئی کہ مادری زبان ہماری ہو اور اس پر کام دوسرے کر گزریں ۔ انہیں دنوں آپ نے یونی کوڈ سے واقفیت پیدا کی اور خود سے ایک ایسا سادہ سا کمانڈ لائن ٹول لکھا جو کہ ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقلی کا کام کرتا ہے اور اب تک بننے والے تمام کنورٹرز سے بہت بہتر ہے لیکن چونکہ استعمال میں بہت مشکل ہے اس لیے ریلیز نہیں کیا۔ ان پیچ میں نستعلیق لکھائي ٹائپ ہونا آپ کے لیے بہت تعجب انگیز ہوا کرتا تھا کہ آخر یہ ہوتا کیسے ہے ؟ بس اسی پر فارغ اوقات میں سر کھپایا کرتے تھے ۔ اسی اثنا میں فاسٹ کا نفیس نستعلیق سامنے آگیا اور یہ آپ کی انا کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس ضمن میں پاک ٹائپ کی رکنیت اختیار کی، وولٹ کے ممبر بنے، اردو کمپیوٹنگ پر بھی گیے اور مدد کی گزارش کی لیکن کسی طرف سے جواب یا رہنمائی حاصل نہ ہو پائی ۔ یہاں تک کہ (پی ڈی ایم ایس ) سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ بقول محسن شفیق کے کہ وجہ سادہ اور صاف تھی۔ یا تو کوئی جانتا نہ تھا اگر جانتا تھا تو بتاتا نہ تھا۔

تعجب کی بات یہ کہ پانچویں سمیسٹر میں آپ کو اچانک ڈاکٹر عطش درانی کی طرف سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ایک ایسا نستعلیق فونٹ جو کمپیوٹر پر استعمال ہو سکے تیار کریں اور ہم آپ کو اس کام کے لے تنخواہ کے علاوہ تمام وسائل بھی مہیا کریں گے۔ آپ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔ آپ کو یقین نہیں آتا تھا کہ آخر یہ ہو کیسے سکتا ہے کہ آپ کو قدرت یہ پیشکش کر رہی ہے؟ قریب قریب ایک ماہ گو مگو کے عالم میں گزرا اور بالاخر آپ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں ڈاکٹر عطش درانی کے زیر نگرانی نستعلیق فانٹ کی تیار ی میں جٹ گیے ۔

آپ ایک تو نستعلیق سے بالکل واقف نہ تھے تو دوسری طرف اوپن ٹائپ کی بھی سرسری سی سوجھ بوجھ رکھتے تھے ۔ اس کام کے لیے آپ کو دونوں طرف کام کرنا پڑا، خطاطی کی باریکوں تک بھی پہنچے اور اوپن ٹائپ میں کس طرح سے اس کو بروئے کار لاناہے اس امر کو بھی دھیان میں رکھا ۔ آپ نے پاک نستعلیق کے لیے اکثر و بیشتر 20 گھنٹے لگاتار کام کیا ہے۔ آپ جب بھی بازار جاتے تھے تو دکانوں کے سائن بورڈز رکشوں اور ٹرکوں پر لکھے اشعار وغیرہ پڑھا کرتے تھے تاکہ کوئی خطاطی کا نیا قاعدہ یا شکل دریافت ہوجائے یا کم سے کم دریافت شدہ عوامل کی تصدیق ہوتی رہے۔

اس ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ آپ ویگن میں دفتر آ رہے تھے کہ ایک بس کے پیچھے لکھا دیکھا "برج اسٹون" بس پھر کیا تھا! دوسرا خیال آیا کہ شاید یہ لفظ اب تک دریافت شدہ خطاطی کے قواعد کی زد میں نہیں آتا۔۔۔ خوف سے دل دھڑکنے لگا کہ شاید ساری محنت رائیگاں گئی ہے۔۔۔ شاید نستعلیق کبھی نہیں بن پائے گا۔ ۔۔ اس قسم کے خوف ہمیشہ گھیرے رکھتے تھے۔۔۔ بہرحال دفتر آ تے ہی سلام نہ دعا پاگلوں کی طرح آپ اپنے کیبن کی طرف دوڑے اور کمپیوٹر آن کر کے ٹائپ کیا برج اسٹون! خوشی کی انتہا نہ رہی جب وہ لفظ بالکل درست ٹائپ ہوگیا! ۔ اس واقعہ سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ کس طرح سے اپنے کام کے ساتھ مخلص تھے ۔

محسن شفیق حجازی آج کل مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں سینئیر پروگرام منیجر کے عہدے پر فائز ہیں اور ساتھ ساتھ آٹھویں سمیسٹر کے طالب علم بھی ہیں۔ نستعلیق کا منصوبہ اب اپنے ماتحت کے سپرد کر چکے ہیں اور اسے اس ضمن میں فی الحال تربیت سے گزار رہے ہیں تاکہ پاک نستعلیق کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جاتا رہے۔ جب کہ فی الوقت اپنے انٹر کے دوسرے خواب جو کہ مشینی ترجمہ کاری کے متعلق ہے، سرگرم عمل ہیں کیوں کہ یہ بھی دفتری ذمہ داریوں کا حصہ بن چکا ہے۔ بصری حرف شناس پر بھی ابتدائی نوعیت کا کام جاری ہے ۔

محسن صاحب فرست کے لمحات میں موسیقی سے دل بہلانا پسند کرتے ہیں ۔ موسیقی میں زیادہ تر غزلیات سنتے ہیں اور گلو کاروں میں جگ جیت سنگھ زیادہ پسند ہے ۔ دیگر دلچسپیوں میں کھیل کود کو تو کوئی جگہ نہیں لیکن پرانا عشق۔۔۔ الیکٹرانکس والا اب بھی تنگ کرتا ہے اور اس پر کچھ نہ کچھ کرنے اور جتنا وقت میسر ہو ، سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔


محسن شفیق حجازی مستقبل قریب میں ایم ایس سی کے علاوہ ایم بی اے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید برآں ایل ایل بی کے لیے بھی کوشش کریں گے ۔
 

جیسبادی

محفلین
بہت خوب شمیل۔ متن پر باقی لوگوؒں سے مشورہ کے بعد مضمون وکیپیڈیا پر ڈال ہی دیں۔

میرا ذاتی مشورہ ہے (اس کا وکیپیڈیا سے تعلق نہیں) کہ کرلپ اور پی ایم ڈی ایس کے بارے قصہ میں ان اداروں کے لوگوں کے نام نہ لیے جائیں۔

دوسرا ڈاکٹر عشرت کی طرف سے دعوت کچھ معجزانہ لگتی ہے۔ اس میں غالباً اس سے زیادہ تفصیل ہو گی۔
 
Top