تیرہویں سالگرہ محترم نایاب حسین سے گفتگو

نور سعدیہ شیخ نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 4, 2018

  1. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    8,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    نور سعدیہ شیخ صاحبہ۔۔۔
    اس جانب توجہ ہوگی؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. نور سعدیہ شیخ

    نور سعدیہ شیخ مدیر

    مراسلے:
    5,177
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep

    کتاب تو لکھنی ہے یا کہ لکھ رہی ہوں. ... ہڈبیتی جگ بیتی، تن بیتی ...ان کو لکھنے کے لیے حوصلہ چاہیے کیونکہ سچ تحریر کرنا بہت کٹھن ہے ... جب حوصلہ ملے گا سب لکھا جائے گا ان شاء اللہ
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 4, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  3. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
    ہمی سو گئے داستاں کہتے کہتے :(
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 3, 2019
    • متفق متفق × 2
    • غمناک غمناک × 2
  4. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
    اک شخص ساری محفل کو ویران کرگیا۔۔
     
    • غمناک غمناک × 2
  5. نور سعدیہ شیخ

    نور سعدیہ شیخ مدیر

    مراسلے:
    5,177
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    اے ہمزاد سُن
    یہ رفتگی کا حاصل ہے.
    جو ترا چہرہ روشن ہے .....،
    تو پھول ہے ایسے آنگن کا،
    جو عہد ساز ہستیاں لیے ہوئے ہے
    اے ہمزاد سُن
    ترے چہرے پہ درد کی لکیروں میں اضافہ در اضافہ ہے،
    ترا گرمجوش مصافحہ تری عالی ہمتی ہے
    ترا خمیر نسبی نسبی سید
    تو حسنی حسینی سید
    جانے کتنے جاں بلب حادثے
    جانے کتنی کربلائیں ترا مقدر

    اے مرے ہمزاد سن
    چارہ گر کو چارہ ساز نہیں ملتا
    نصیب والوں کو خوشی کا سامان نہیں ملتا
    تو حاصل ہے جانے کتنی ماں کی قربانیوں کا
    تو آل نبی، اولاد علی ہے
    تری بلندی پہ ترے نانا رشک کرتے ہیں
    تو لب مسکرانے کے لیے کھول
    جانے کتنی صبحیں تری منتظر ہیں

    اے ہمزاد سن تو سہی فسانہ ء درد
    تو حریم ریشم میں فولاد
    تو ناز حسین، تو اولاد علی
    ترا دکھ، مرے دکھ سے بڑھ کے ہے
    ترا دکھ مرے دکھ سے بڑا ہے
    مسکرا تو سہی

    تو چشم فلک، تو راحت قلب
    یقینا تو ان صبر آزما لمحوں کا پھل ہے
    جو دار عدم سے دار فنا تک تجھ کو کھینچ لائے ہیں
    یہ وقت ، زمانہ حال تجھے روشن ستارہ کہے
    جو راہ کی طویل مسافت میں لوگوں کو راستہ دے

    مئی ۲۹، ۲۰۱۸ا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    10,277
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    آج بھی جانے والوں کے لئے دعائیں کرتے سمے سر تلمیذ اور نایاب بھائی یاد آئے۔ اللہ اعلیٰ درجات سے نوازے اور لواحقین کو آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر