محترم م حمزہ بھائی سے مصاحبہ!

محترم محفلین۔۔۔السلام علیکم !
اپنی بے شمار خصوصیات کی وجہ سے نادر و نایاب اور کم یاب محفلین کو ملکوں ملکوں ڈھونڈتے پھرتے آج ہم پاکستان کی شہہ رگ یعنی کشمیر بے نظیر تک آن پہنچے ہیں۔۔۔آن پہنچنے ہیں وہاں جہاں یہاں سے وہاں آنکھوں کو خیرہ کرتا سبزہ ہے۔۔۔وہ سبزہ جو کسی بے کراں سمندر کی طرح سارے منظر میں موجزن دکھائی دیتا ہے۔۔۔جس کی بانہیں کہیں اونچے نیچے پہاڑوں کے گرد حمائل نظر آتی ہیں اور کہیں ان کے دامن کو گل و گلزار بناتی دکھائی دیتی ہے۔۔۔وہ گل و گلزار جو کہیں پھل اگل رہے ہیں اور کہیں دامنِ دل کھولے چرند، پرند،انسان،حیوان سب لیے اپنے لنگر لٹا رہے ہیں۔۔۔اور ان خوبصورت مناظر میں ہمارے ساتھ موجود ہیں ہمارے آج کے مہمان۔۔۔اسی خوبصورت خطے سے تعلق کی وجہ سے بے حد حسین ذوقِ جمال اور اردو کے حوالےسے اوجِ کمال رکھنے والے ۔۔۔ہر دل عزیز محفلین ۔۔۔۔ میری مراد ہےجناب والا شان،مشفق و مہربان۔۔۔۔جناب۔۔۔۔ م حمزہ!
(م حمزہ اسٹیج پر تشریف لاتے ہوئے۔۔۔محفلین کی تالیاں)
 
آخری تدوین:
محترم م حمزہ صاحب! شامِ مصاحبہ میں خوش آمدید۔امید ہے بخیر و عافیت ہوں گے۔مریم بہنا کے بقول سیٹ بلٹ باندھ لیجیے کہ وہ آج کچھ خصوصی سوالات کے ساتھ تشریف لائی ہیں البتہ نور سعدیہ، عدنان اکبری نقیبی بھائی اور مجھ فقیر کے سوالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔۔ہم خبر نہیں لیں گے انٹرویو ہی لیں گے :)
 
آپ کا مکمل نام ؟ م حمزہ سے کیا مراد ہے ؟ م کوئی ذات ہے، کوئی مخفف ہے، نام کا لازم حصہ ہے یا کچھ اور ؟
کچھ گھر والوں کے بارے میں بتائیے ؟
والدین میں سے کس کے زیادہ قریب ہیں ؟
پیدائش کا ضلع ، عمر اور آپ کے ضلع کی کوئی خصوصیت ؟ اگر یہاں سے نقل مکانی کرنی پڑے تو کہاں جانا چاہیں گے اور کیوں ؟
آج کل طالب علم ہیں یا یہ سلسلہ رک چکا ہے ؟ اگر رک چکا ہے تو عملی زندگی میں کیا کر رہے ہیں ؟ اب تک حاصل کردہ تعلیم کا درجہ ؟ اگر جاری ہے تو اور کتنی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے ؟
عمومی پسندیدگی کے بارے میں بتائیے پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟پسندیدہ زبان ؟پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟پسندیدہ کھیل اور کھلاڑی ؟پسندیدہ رنگ ؟پسندیدہ لباس ؟پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟پسندیدہ کھانا؟پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟پسندیدہ فلم ؟پسندیدہ ڈرامہ ؟پسندیدہ سیاستدان ؟پسندیدہ مشاغل ؟
ابھی تک زندگی میں کون کونسی کامیابیاں حاصل کیں؟
آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ اہم کیا ہے ؟
زندگی کے بارے میں کیا خیالات ہیں ؟
اگر آپ کے پاس کوئی وزارت ہو تو کونسی وزارت لینا چاہیں گے ؟
اگر آپ وزیرِ اعظم ہوتے تو ؟
 
چند ادبی سوالات:

اردو ادب سے کب سے تعلق ہے اوریہ تعلق کیسے بنا ؟
احباب میں کونسے معروف شعرا اور نثار شامل ہیں؟ گھر میں اور کون کون اردو ادب سے دلچسپی رکھتا ہے ؟
اردو کے دامن میں کیسے وسعت لائی جاسکتی ہے ؟
اصنافِ ادب میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ نظم یا نثر ؟
اردو کی قدیم اور جدیداصنافِ نظم میں زیادہ پسندیدگی کا مرکز کیا اور کیوں ہے ؟
اردو کی قدیم اور جدید اصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے اور کیوں؟
اگر کسی قدیم صنفِ شاعری کو دوبارہ سے زندہ کرنے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے؟
آپ کے خیال میں مثنوی، قصیدہ اور شہر آشوب وغیرہ کے زوا کا سبب کیا بنا اور اردو غزل آج تک دلوں پر راج کیوں کر رہی ہے؟
آپ کی زندگی میں اردو تنقید کا کیا کردار ہے ؟ اردو تنقید سے کسی قسم کی دلچسپی ؟ پسندیدہ نقاد؟
اردو تحقیق سے کبھی دلچسپی پیدا ہوئی ہو یا کوئی کتاب کبھی زیرِ مطالعہ رہی ؟ پسندیدہ محقق؟
آج تک اردو کی کتنی کتب سے فیض یاب ہوئے اور کس کتاب نے سب سے زیادہ متاثر کیا ؟
اردو ادب کے کونسے رسائل و جرائد کے قاری رہے اور ان میں پسندیدہ کونسا ہے ؟
آپ کے خیال میں اردو ادب کی خدمت کون زیادہ احسن انداز میں کر رہا ہے، بھارت یا پاکستان ؟
میریات، غالبیات و اقبالیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو کس کا کریں گے اور کیوں؟
اگر غالب سے ملاقات ہو تو کیا سوال پوچھنا چاہیں گے ؟اگر اقبال سے ملاقات ہو تو کچھ پوچھنا چاہیں گے یا کوئی شکوہ کریں گے؟
عصرِ حاضر میں کس شاعر کو ہماری نسل کا نمائندہ شاعر قرار دیں گے اور کیوں؟
عصرِ حاضر میں کس نثر نگار کو اردو کا نمائندہ نثر نگار قرار دیں گے اور کیوں ؟
آپ کے خیال میں ہمارے ادب میں کسی قسم کے انقلاب کی ضرورت ہے ؟
کیا واقعی ادب تنقیدِ حیات ہے ؟
آج کل ہمارے ہاں بچوں کے لیے لکھے جانے والا ادب زوال پذیر ہے ۔اس کی وجوہ اور حل ؟
آج تک کسی رسالے یا اخبار میں کوئی تحریر شائع ہوئی ؟
اگر آپ کی زندگی سے اردو ادب کو ختم کر دیا جائے تو؟
کوئی ایسی تحریر جسے آپ سب کو پڑھنا کا مشورہ دیں گے ؟
 
م حمزہ

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ؛
مجھے یاد نہیں آرہا ہے کہ میں نے انٹرویو کیلئے کب ہامی بھری۔ بہن کو رشوت میں دعائیں دے کر چپ کرایا تھا۔ خیردیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
۔اور ان خوبصورت مناظر میں ہمارے ساتھ موجود ہیں ہمارے آج کے مہمان۔۔۔اسی خوبصورت خطے سے تعلق کی وجہ سے بے حد حسین ذوقِ جمال اور اردو کے حوالےسے اوجِ کمال رکھنے والے ۔۔۔ہر دل عزیز محفلین ۔۔۔۔ میری مراد ہےجناب والا شان،مشفق و مہربان۔۔۔۔جناب۔۔۔۔ م حمزہ!
کشمیر کی آپ جتنی تعریف کریں آپ کی مرضی اور آپ کا ذوق! لیکن میرے بارے میں جو آپ نے لکھا صحیح نہیں ہے۔ آپ کومیرے جوابات پڑھ کر یقیناً مایوسی ہوگی کیونکہ میری اردو ایسی ہے کہ خود اردو شرماجائے۔

تاہم میں آپ سب کا تہہ دِل سے شکرگزار ہوں کہ مجھے بھی اتنی عزت اور محبت سے نوازا جارہا ہے۔
خیر میں جوابات دینے کی کوشش ضرور کروں گا۔
 
م حمزہ

محفلین
آپ کا مکمل نام ؟ م حمزہ سے کیا مراد ہے ؟ م کوئی ذات ہے، کوئی مخفف ہے، نام کا لازم حصہ ہے یا کچھ اور ؟
محمد حمزہ نام ہے۔ بٹ ذات ہے۔ محمد حمزہ نام پہلے سے ہی موجود تھا۔ پھر مدیران سے گزارش کراکے محمد کیلئے م کو مخفف کے طور لکھوایا۔
 
عظیم

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ؛
مجھے یاد نہیں آرہا ہے کہ میں نے انٹرویو کیلئے کب ہامی بھری۔ بہن کو رشوت میں دعائیں دے کر چپ کرایا تھا۔ خیردیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

کشمیر کی آپ جتنی تعریف کریں آپ کی مرضی اور آپ کا ذوق! لیکن میرے بارے میں جو آپ نے لکھا صحیح نہیں ہے۔ آپ کومیرے جوابات پڑھ کر یقیناً مایوسی ہوگی کیونکہ میری اردو ایسی ہے کہ خود اردو شرماجائے۔

تاہم میں آپ سب کا تہہ دِل سے شکرگزار ہوں کہ مجھے بھی اتنی عزت اور محبت سے نوازا جارہا ہے۔
خیر میں جوابات دینے کی کوشش ضرور کروں گا۔
آپ میرے لیے انٹرویو میں بہت انٹرسٹ لے رہے تھے۔ اب دیکھتا ہوں کہ آپ کا انٹرویو آپ کے پسینے نکالتا ہے یا نہیں ۔
مذاق کر رہا ہوں۔
اردو تو اچھی ہی ہے آپ کی سیدھی سادی۔ مجھے امید ہے کہ آپ ان شاء اللہ بہت اچھے طریقے سے جوابات دینے میں کامیاب ہوں گے۔ آپ کے لیے بہت سی دعائیں اور کمر پر ایک دوستانہ تھپکی ۔
 
عظیم

محفلین
نہیں۔ بلکہ لے رہا ہوں ابھی بھی سنجیدگی سے۔ پتا نہیں کچھ لوگوں کے بارے میں انسان زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کیوں کرتا ہے۔
رات گئی بات گئی، اب اس چیز کو بھول کر یہاں توجہ دیجیے میں ان شاء اللہ آپ کے جوابات پڑھتا رہوں گا اور کوئی سوال کرنا چاہا تو ضرور کروں گا۔ فی الحال میں آپ کو ڈسٹرب نہیں کروں گا یہاں۔ ایک بار پھر سے بہت ساری دعائیں ۔
 
م حمزہ

محفلین
والدین میں سے کس کے زیادہ قریب ہیں ؟
والد صاحب کے قریب ہوں سب سے زیادہ ۔
پیدائش کا ضلع ، عمر اور آپ کے ضلع کی کوئی خصوصیت ؟ اگر یہاں سے نقل مکانی کرنی پڑے تو کہاں جانا چاہیں گے اور کیوں ؟
پیدائش ضلع بڈگام میں ہوئی ہے۔ 41 سال ۔ ضلع کی بہت ساری خصوصیات ہیں۔ کتنی لکھوں۔ یہ کیا کم ہے کہ یہ وہ ضلع ہے جہاں ہم پیدا ہوئے ۔
خیر اس کے بارے میں سوچنے کے بعد لکھنا پڑیگا۔
نقل مکانی چار سال پہلے ہی کرچکا ہوں۔ لیکن عارضی۔
 
م حمزہ

محفلین
آج کل طالب علم ہیں یا یہ سلسلہ رک چکا ہے ؟
اگر سوال کالیج یا یونیورسٹی کی تعلیم کے لحاظ سے پوچھا گیا ہے تو وہ کئی سالوں پہلے رُک چکا ہے بلکہ ختم ہوچکا ہے۔
اگر رک چکا ہے تو عملی زندگی میں کیا کر رہے ہیں ؟
سعودی عرب میں مزدوری کررہا ہوں۔
اب تک حاصل کردہ تعلیم کا درجہ ؟
بہت زیادہ ۔۔۔ دسویں میں سائنس میں فیل۔
اگر جاری ہے تو اور کتنی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے ؟
بالکل جاری ہے۔ اور اللہ کی مدد سے آخر تک جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
عمومی پسندیدگی کے بارے میں بتائیے پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟پسندیدہ زبان ؟پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
پسندیدہ قاری= عبد القیوم راتھر ( میرا دوست ہے)۔ اس کے بعد سعود بن إبراهيم الشريم۔
سورۃ= الاخلاص
پسندیدہ نعت خواں اور نعت= شکیل احمد ڈار (میرا بھانجا) ۔ فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں بے سہارا نہیں۔
 
اگر سوال کالیج یا یونیورسٹی کی تعلیم کے لحاظ سے پوچھا گیا ہے تو وہ کئی سالوں پہلے رُک چکا ہے بلکہ ختم ہوچکا ہے۔

سعودی عرب میں مزدوری کررہا ہوں۔

بہت زیادہ ۔۔۔ دسویں میں سائنس میں فیل۔

بالکل جاری ہے۔ اور اللہ کی مدد سے آخر تک جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
ما شا اللہ۔ اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
 
ربیع م

محفلین
پسندیدہ قاری= عبد القیوم راتھر ( میرا دوست ہے)۔ اس کے بعد سعود بن إبراهيم الشريم۔
سورۃ= الاخلاص
پسندیدہ نعت خواں اور نعت= شکیل احمد ڈار (میرا بھانجا) ۔ فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں بے سہارا نہیں۔
اپنے دوست اور بھانجے کی آواز میں تلاوت اور نعت ضرور شریک کیجئے.
 
م حمزہ

محفلین
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟پسندیدہ کھیل اور کھلاڑی ؟پسندیدہ رنگ ؟پسندیدہ لباس ؟پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟پسندیدہ کھانا؟پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟پسندیدہ فلم ؟پسندیدہ ڈرامہ ؟پسندیدہ سیاستدان ؟پسندیدہ مشاغل ؟
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت= کوئی نہیں۔
پسندیدہ کھیل =مارشل آرٹس
اور کھلاڑی=عمران خان۔
پسندیدہ سیاستدان= کوئی نہیں۔
پسندیدہ مشاغل = تنہا چلنا، تنہا بیٹھنا، کتابیں پڑھنا۔
رنگ= سیفید
لباس= قمیض پاجامہ
پسندیدہ ریسٹورنٹ= ہیون ( Heaven Restaurant).
پسندیدہ کھانا= جو بھی کھانا ماں بنائے۔
پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟= کوئی نہیں۔
پسندیدہ فلم ؟ =باغبان ( وہ بھی بس پسند ہے۔ کچھ زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں نے فلمیں نہیں دیکھی ہیں۔ بہت دیکھی ہیں)
پسندیدہ ڈرامہ= میری ذات ذرہ بے نشان (پاکستانی ڈرامہ)
ان میں سے چند سوالوں کا جواب پہلے بھی دے چکا ہوں اجتماعی انٹرویو کی لڑی میں۔
 
Top