محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

لاریب مرزا

محفلین
کچھ سوالات ہماری طرف سے
1. یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ کس زبان میں بات چیت ہوتی ہے؟؟
2. گھر میں آپ کی فیملی آپس میں کونسی زبان میں بات چیت کرتے ہیں؟؟
3. کون کون س زبان لکھ، پڑھ اور سمجھ لیتے ہیں؟؟
 
نور وجدان

لائبریرین
چلیں، فہد کچھ سوالات میری جانب سے:)

ا. فارسی سے آپ کو بہت زیادہ لگاؤ ہے، اس لگاؤ کی کوئی خاص وجہ؟

۲. آپ کو کس بات پر غصہ آجاتا ہے؟ غصے میں آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے

۳. ہندوستان میں غزل پڑھنے کی جو روایت چلی وہ بہت خوب چلی ہے. اس کے انگریزی ترجمے بھی خوب ہوئے. آپ کا پسندیدہ غزل کا قاری؟

۴. آپ کے پسندیدہ قول جن کو پڑھ کے زندگی پر اچھا اثر پڑا ہو؟

۵. اردو محفل سے تعلق کیسے بنا ؟

۶. آپ کی فیورٹ ہیروئن کون سی ہے؟ اور ہیرو بھی اور ایسی مووی جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہو؟ اس مووی کا نام؟

۷. اگر کرینہ کپور کے ساتھ فلم کرنے کا موقع ملے تو کیا ردعمل ہوگا؟

۹. آپ کے پسندیدہ محفلین کون کون سے ہیں؟

۱۰. آپ کو اگر کسی صحرا میں اکیلا بھیج دیا جائے تو کیا کریں گے؟ اور واپس کیسے آئیں گے؟
 
فہد اشرف

محفلین
کچھ سوالات ہماری طرف سے
1. یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ کس زبان میں بات چیت ہوتی ہے؟؟
2. گھر میں آپ کی فیملی آپس میں کونسی زبان میں بات چیت کرتے ہیں؟؟
3. کون کون س زبان لکھ، پڑھ اور سمجھ لیتے ہیں؟؟
1. اردو، ہندی یا ہندوستانی جو بھی کہہ لیں
2. گھر میں زبان نہیں، بولی بولی جاتی ہے، شاید اودھی یا اسی قبیل کی کوئی بولی ہے۔
3۔ اردو، ہندی، اور انگریزی (کام چلاؤں)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
۳. ہندوستان میں غزل پڑھنے کی جو روایت چلی وہ بہت خوب چلی ہے. اس کے انگریزی ترجمے بھی خوب ہوئے. آپ کا پسندیدہ غزل کا قاری؟
اگر قاری معنی گلوکار ہے تو ہندوستان میں جگجیت سنگھ اور پاکستان میں مہدی حسن اور حبیب ولی محمد کی آواز پسند ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
۶. آپ کی فیورٹ ہیروئن کون سی ہے؟ اور ہیرو بھی اور ایسی مووی جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہو؟ اس مووی کا نام؟
چونکہ کرسٹن اسٹیورٹ کی کوئی فلم نہیں دیکھی ہے اس لیے یہاں کسی ہندوستانی ہیروئن سے کام چلانا پڑے گا :p۔
انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کی فلم رب نے بنا دی جوڑی۔:)
 
فہد اشرف

محفلین
ایک عدد قول یاد آ گیا۔
”جو لوگ پان نہیں کھاتے انہیں چیونگم استعمال کرنی چاہیے۔ ہر وقت منہ چلاتے رہنا زندگی کی دلیل ہے۔“
علی عمران
ایم ایس سی، پی ایچ ڈی (آکسن)​
 
ایک عدد قول یاد آ گیا۔
”جو لوگ پان نہیں کھاتے انہیں چیونگم استعمال کرنی چاہیے۔ ہر وقت منہ چلاتے رہنا زندگی کی دلیل ہے۔“
علی عمران
ایم ایس سی، پی ایچ ڈی (آکسن)​
حماقت کے فضائل میں علی عمران کے اقوال زریں آپ نظر انداز کر گئے!
 
سید عمران

محفلین
گھر میں زبان نہیں، بولی بولی جاتی ہے، شاید اودھی یا اسی قبیل کی کوئی بولی ہے۔
یہ کیسی زبان ہے۔۔۔
مطلب کچھ بول کر دکھائیں۔۔۔
جیسے آپ کا نام کیا ہے، آپ کیسے ہیں وغیرہ کو اس بولی میں کیسے بولیں گے؟؟؟
 
Top