محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

محمد وارث

لائبریرین
پنجابی میں 'ماڑا' وسیع المعانی لفظ ہے، یہ جسمانی حالت پر بھی بولا جا سکتا ہے یعنی کمزور، نحیف و نزار، لاغر وغیرہ۔ معاشی اور معاشرتی حالت پر بھی بولا جا سکتا ہے، یعنی غریب، لاچار، بے یار و مدد گار، بے سر و سامان۔ ذہنی حالت پر بھی بولا جا سکتا ہے یعنی 'ماڑی سوچ' یا 'ماڑی بات' بمعنی بری سوچ یا بری بات یا غلط بات وغیرہ۔
 

فہد اشرف

محفلین
یہ کیسی زبان ہے۔۔۔
مطلب کچھ بول کر دکھائیں۔۔۔
جیسے آپ کا نام کیا ہے، آپ کیسے ہیں وغیرہ کو اس بولی میں کیسے بولیں گے؟؟؟
یہ زبان لکھی نہیں جا سکتی۔
میری مادری زبان تو ایسی ہے جس کا سرے سے کوئی رسم الخط ہی نہیں ہے
 

م حمزہ

محفلین
اس موقع پر عید نہیں کہتے، خوشیاں کہتے ہیں!!!
اسی ردِعمل کی توقع تھی۔
کیا کہتے ہیں آپ پنجابی میں: نہ چھیڑ ملنگاں نوں (یا کچھ اور)۔ غلطی ہوگئی ہم سے۔
آج کا دن خیر وعافیت سے گزر جائے اس کیلئے خصوصیت سے دعا کرنی ہوگی۔
 

فہد اشرف

محفلین
دن بھر کی مصروفیت کیا رہتی ہے؟؟؟
آج کل تو بس پڑا رہتا ہوں۔ کبھی کوئی کتاب پڑھ لیتا ہوں کبھی نیٹ سرفنگ کرتا ہوں۔
یونیورسٹی میں 8 بجے سے 5 بجے کے درمیان کلاسیز ہوتی ہیں، خالی پیریڈ کینٹین یا لائبریری یا یونہی گھوم پھر کر گزار دیتا ہوں۔ کچھ عرصے سے لنچ کے بعد قیلولے کی بھی عادت پڑ گئی ہے۔ شام کی چائے کسی دوست یا دوستوں کے ساتھ یونیورسٹی سے باہر جا کے پیتا ہوں تھوڑی سیر بھی ہو جاتی ہے۔ ڈنر (قریب 9 بجے) کے بعد لائبریری میں بیٹھتا ہوں، بارہ ساڑھے بارہ بجے تک روم پر آ جاتا ہوں اور ایک بجے تک سو جاتا ہوں۔ ان ساری مصروفیات کے درمیان تھوڑے تھوڑے وقفے کے لیے نیٹ سرفنگ بھی کر لیتا ہوں۔
نوٹ: یہ روزانہ کا معمول نہیں ڈھیلا ڈھالا خاکہ ہے۔
 

سید عمران

محفلین
چھٹیوں میں گھر جاتے ہیں تو وہاں کیا معمولات رہتے ہیں؟؟؟
کچھ گاؤں کے ماحول کی، وہاں کی کھیت کھلیانوں کی تصاویر شیئر کریں!!!
 
آخری تدوین:
Top